مایوسی سے امید تک ۔۔۔۔۔۔

نگہت فرمان

شماٸل کے ابھی گریجویشن کےآخری سال کےامتحانات ہونےہی والے تھےکہ اس کے گھر والوں کو نبیل کارشتہ پسند آگیا تھا۔ نبیل کی والدہ نے  کزن کی

شادی میں اسے دیکھا تھا اور پہلی ہی نظر میں انہیں سادہ سی سر پر دوپٹہ اوڑھے دیگر لڑکیوں سے الگ تھلگ سی ،وہ دل میں اتر گٸ اور اسی ہفتے اپنے اکلوتے بیٹے نبیل کا پیام لےکرآن پہنچی ۔ نبیل  چارٹرڈ اکاٶنٹنٹ تھا۔ گھر، گاڑی، اچھی تنخواہ خوش شکل وخوش لباس، گھر میں صرف اس کی والدہ تھیں جو انتہائی سلجھی ومعقول تھیں۔ سوچٹ منگنی پٹ بیاہ ہوگیا اور وہ نبیل کی دلہن بن کرآگئی ۔

اس کی ساس واقعی ایک مثالی ساس ثابت ہوئی ۔انہوں نے بیٹے کی تربیت میں صرف ماں ہی نہیں عورت کی عزت کرنا گھٹی میں ڈالا تھا ۔نبیل کو کبھی اس نے اپنی کسی کزن کے سامنے بھی بے باکی سے بات کرتے نہیں دیکھا تھا اور وہ خود بھی اسی مزاج کی تھی ۔دونوں کی جوڑی کی سارے خاندان میں دھوم مچی رہتی۔ آہستہ آہستہ وہ ذمہ داریوں میں گھرتی گئی۔ اوپر تلے تین بچوں کی آمد پھر گھر اور اماں وہ تو  پردیس جو جاتیں تو چھ آٹھ ماہ بعد آتیں ان کا تو پورا میکہ ہی امریکا میں تھا ۔۔پہلے نبیل کی تنہائیانہیں روکے رکھتی تھی ۔ اب وہ بے فکری سے رہتیں۔ زندگی کی گاڑی بہت تیزی سے رواں تھی اسے اپنے لیے وقت ہی نہیں ملتا، مشینی زندگی ہوگئی تھی وہ کچھ عرصہ سے نبیل کے رویے میں تبدیلی محسوس کررہی تھی۔ ایک آدھ  بار پوچھنے پر  نبیل نے آفس کا مسئلہ بتا کر اسے مطمئن  کردیا اور اسے بھی  بچوں و گھر کے مسائل  اتنا تھکا دیتے کہ وہ کچھ سوچنا بھی نہیں چاہتی تھی لیکن کب تک آخر اسے نبیل کے رویے کی تبدیلی کا انکشاف ہو ہی گیا۔

کل رات کے پچھلے پہر اس  کی آنکھ کھلی نبیل کو بستر پہ نہ پاکر اس نے اسے تلاش کیا تو باہر ٹیرس پر اسے موبائل پر محو گفتگو دیکھا۔ اس نے سوچا کہ کوئی دوست ہوگا لیکن نبیل کے الفاظ کیا تھے ایسا گہرا گھاؤ تھے جو اس کا دل چیرگئے "یار کیا بتاٶں وہ میری ہر ضرورت کو پورا کرتی ہے لیکن بس اس میں اب پہلے جیسی کشش و حسن نہیں رہا۔ ہر وقت تھکی  ہوئی بے زار سی  بس دل اب اس طرف راغب نہیں ہوتا۔تم سے بات کرکے ذرا تازہ دم ہوجاتا ہوں۔ تمہاری ہنسی و باتیں میری تھکن اتار دیتی ہیں"۔اس سے آگے سننے کا حوصلہ اس میں نہیں تھا۔ وہ اپنے ریزہ ریزہ وجود کو سمیٹتے بستر پر گر گئی۔

 اسے آج اماں کی کمی شدت سےمحسوس ہورہی تھی"اماں دیکھیں آپ کا نبیل بھٹک رہا ہے۔ آپ کا سایہ دور ہے نا وہ نبیل جو اپنی کزن تک سے نظریں ملا کر بات نہیں کرتے تھے، آج کسی سے اتنی بے باکی سے بات کررہے تھے"وہ تصور میں اماں سے یہ کہتے ہوئے رو رہی تھی ۔ افف اللہ میں کیا کروں ۔اشک تکیہ کو نم کررہے تھے  اور کنپٹیاں سلگ رہی تھیں۔پچھلے پہر کی یہ رات خاصی طویل ہوگئی تھی۔رات کی تاریکی کو چیرتی اللہ اکبر کی صدا کے ساتھ وہ بھی کھڑی ہو گئی۔ اپنا من ہلکا کرنا ہو تو سب ہی اپنے رب کے دربار میں سر جھکا دیتے اورہاتھ پھیلا دیتے ہیں۔ صبح نبیل اس کی کیفیت سے لاعلم اسی طرح تیار ہوکر ناشتہ کرکےآفس چلے گئےاور وہ تھی تو عورت ہی ہے نا اپنا ہر دکھ بھول کر زندگی کےدھندوں میں مصروف رہنے کا ہنر اس سے زیادہ کسے آتا ہے ۔

ہر رشتہ و تعلق  کی بنیاد بھروسہ و اعتماد ہے،یہ نہ ہوتو انسان کا وجود بےمعنی اورتعلق صرف سمجھوتا ہے۔۔۔اس کی بچپن سے عادت تھی جو بات اسے اچھی لگتی وہ اپنی ڈائری میں نوٹ کرلیتی اور آج اسے اپنی ڈائری میں لکھے یہ الفاظ نہ صرف یاد آرہے تھے بلکہ نجانے کتنے اشک بھی بہانے پر مجبور کرہے تھے۔۔۔وہ اس وقت تنہا رہنا چاہتی تھی لیکن کتنی مجبوری تھی کہ وہ چاہ کربھی بظاہر  تنہا نہیں ہوسکتی تھی جب کہ اس کے وجود کے اندر تک تنہائی اور گہرا سناٹا تھا۔۔

”امی امی آئیں  ناں دیکھیں یہ کیا ہوگیا “۔۔ابھی وہ سوچوں میں گم تھی کہ بڑی بیٹی پینٹ اور برش لیے سامنے آگئی ۔افف ایک تو یہ بچے سکون نہیں لینے دیتے ۔اس کی ساری جھلاہٹ اپنی پانچ سالہ معصوم بچی پر اتری ۔”ہٹو تم میں صاف کروں تمہیں اور کام ہی کیا ہے“ ۔۔ابھی وہ یہ صاف کرہی چکی تھی کہ چھ سالہ بیٹا روتے ہوا آگیا” اماں دیکھیں میری گاڑی کا ٹائی راڈ  ٹوٹ گیا “اوہو چلو کوئی  بات نہیں دوسری آجائے  گی اس نے یہ کہہ کر بہلانا چاہا ۔ کتنا معصوم بچپن ہوتا ہے ۔ایک گاڑی کا ٹائی راڈ  ٹوٹنے پر رو رہا ہے ،یہاں لوگ روز رشتوں کو توڑتے ،ارمانوں کا خون کرتے ہیں، انہیں اندازہ بھی نہیں ہوتا۔۔۔ایک بار پھر اسے سب کچھ یاد آگیا۔ ابھی وہ پھر اسی ٹرانس میں تھی کہ چھوٹی والی کی رونے کی آواز نے اسے اپنی الجھنوں اور سوچوں کے وسیع سمندر سے نکال کر کار زندگی میں مصروف کردیا۔آنسو پیتے خود سے الجھتے،دن تو گزر گیا مگر رات رات کو تو دکھ جاگتے ، درد ٹیسیں دیتی اور نہ ختم ہونے والی سوچیں تھکے ہوۓ بدن کو مزید تھکاتی ہیں ۔۔۔بات شاید اتنی بڑی بھی نہیں تھی لیکن اتنی معمولی بھی نہیں ۔۔”شمائل تم شروع سے ہی ایسی ہو ہر بات کو بڑھا چڑھا کر خود پر سوار کرکے نہ خوش رہتی ہو نہ رہنے دیتی ہو“۔۔”کیا تم اسے معمولی بات سمجھتی ہو ماہا ؟ ایک مرد جس سے ہم وفا نبھاتے ہیں جس کے بچوں کی تربیت میں خود کو گھلادیتے ہیں جس کےگھر کی دیکھ بھال میں اپنا سکھ چین بھول جاتے ہیں ۔اسے یہ زیب دیتا ہے ؟“۔”اوہو تو کون سا کمال کرتی ہو  سب عورتیں کرتی ہیں ۔“”ہاں تو سب مرد کیا یہی کرتے ہیں؟“ شمائل نے تڑخ کر کہا ۔۔”ہاں کم و بیش ہر مرد یہی کرتا ہے ۔یہ دنیا ہے یہاں زرا آنکھیں کھول کر رہو ۔دیکھو ارد گرد کیا کیا ہورہا ہے۔  مرد کہاں کہاں سے خود کو بچاۓ ؟“ ”تم ماہا کیسی باتیں کررہی ہو ؟“۔۔”جو حقیقت ہے وہی سمجھارہی ہوں۔۔

قدم قدم پر باہر مردوں کے لیے آزمائشیں  کھڑی ہیں ۔عورتیں بازار حسن سجائے ہوئے ہیں۔  شکر کرو نبیل بھائی  صرف بات چیت تک ہی محدود ہیں۔  عملاً کچھ غلط نہیں کرتے ورنہ یہاں تو سب تیار ہیں۔  تم سے رویہ بدلا تمہیں کچھ برا بھلا کہا ؟نہیں نا دیکھو اپنے آپ کو بدلو، اپنا حلیہ دیکھو، نبیل بھائی کے آنے سے پہلے کوشش کیا کرو سب کاموں سےفارغ ہو کر اطمینان سے انہیں وقت دو“ ۔ماہا رسانیت سے سمجھارہی تھی” باہر مرد نا جانے کتنے محاذوں سے لڑ کر گھر آرہا ہوتا ہے۔ اسے گھر میں بھی سکون و اطمینان نہ ملے تو وہ اسے ادھر ادھر تلاش کرے گا نا “۔”میں کون سا انہیں تنگ کرتی ہوں ۔اس نے نم آنکھوں کےساتھ سوال کیا “؟”ہممم تم یقینا تنگ نہیں کرتی ہوگی لیکن  شاید تم ان کی توقعات پر پورا نہ اتر رہی ہو۔

 تم انہیں بس جتنا وقت دو وہ خالص ان کے لیےدو،تیاررہو،مسکرا کرملو،اپنی اوران کی باتیں کرو۔دیکھو یہ سب کے ساتھ ہوتا ہے ،جب بچے ہوتے ہیں تو باتیں بھی بس بچوں کی ضرورہات تک محدود ہوجاتی ہیں۔ اسے کچھ مرد خوشی سے قبول کرتے ہیں اور کچھ اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں  تو شمائل بدلنا تو تمہیں خود کو پڑے گا“۔ماہا نے تسلی و پیار سے شمائل کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کے سمجھایا۔”اور اب تم یہی دیکھ لو یہ اتنی بڑی بات بھی نہیں کہ رو رو کر خود کو ہلکان کررہی ہو ۔تمہیں اس مسئلہ  سے نکلنے کا حل سوچنا چاہیے۔  تم نے خود ہی بتایا نا کہ نبیل بھائی  نے تمہارے موڈ کا نوٹس لیا۔کئی بار تم سے پوچھا تو اس کا تو یہی مطلب ہے نا کہ انہیں تمہارا احساس ہے ،محبت ہے، بس تم سے مطلوبہ وقت و توجہ نہ ملنے کے سبب شاید کسی سے دوستی ہو گئی  ہو۔  دیکھو شمائل مجھے لگتا ہے غلطی اگر ان کی ہے تو تمہاری بھی ہے ۔یہ غلطی نہیں گناہ ہے ماہا جنہیں چھوٹا سمجھا جاۓ یا جواز تراشے جائیں  تو  ایسے گناہوں کا وبال نسلیں دیکھتی ہیں۔   اس نے حلق میں اٹکے گولے کو نگلتے ہوئےکہا ہاں صحیح کہہ رہی ہو لیکن اس کا احساس نبیل بھائی کو دلانا بھی اب تمہاری ذمہ داری ہے ۔ دیکھو بس تہیہ کرو چھوٹی چھوٹی باتوں پر خود کو آزردہ نہیں کرنا خوش رہو گی تو خوش رکھو گی نا ۔اب اٹھ کر نہا دھو کر تیار ہوجاٶ میں بھی اپنے گھر کی راہ لوں ۔کہیں میرے میاں صاحب بھی میری غیر موجودگی کا فائدہ  اٹھا کر ٹیلی فونک دوستی نہ شروع کردیں۔

ماہا نے ہنستے ہوئے آنکھ ماری اور چلتے چلتےرک کر بولی اورہاں سنوطعنہ وتشنع سے ہمیشہ گریز کرنا۔انہیں محبت و حکمت سے آہستہ آہستہ  یہ احساس  دلانا کہ اگر آپ کو کوئی  شکوہ شکایت ہو تو باہم گفتگو سے معاملے سلجھاۓ جاسکتے ہیں لیکن اس کے لیے فرار کی راہیں اختیار کرکے کہیں اور سکون تلاش کرنے سے انسان ایسی گھاٹی میں جاگرتا ہے جہاں سے واپسی مشکل ہوجاتی ہے۔  آئی سمجھ ؟ اس نے نم آنکھوں اور مسکراتے لبوں کے ساتھ ہاں میں گردن ہلادی چلو اب میں چلتی ہوں وہ  اپنا بیگ سنبھال کر  اس سے گلے مل کر گھر کی دہلیز پار کر گئی اچھا دوست بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس نے اسے گاڑی میں بیٹھتےدیکھتے  ہوۓ سوچا تھینک یو ماہا تم نے مجھے میری کمزوری سے آگاہ کیا۔ تم صحیح ہو عورت میں وہ مقناطیسی کشش  ہے ،جو مرد کو جامد کردیتی ہے ۔اب یہ مجھ پر منحصر ہے مجھے اماں کی تربیت اور اپنی محبت پر بھروسہ ہے اور اللہ پر یقین وہ میرے نبیل کو بھٹکنے نہیں دے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کتابوں سے محبت (عائشہ بی / کراچی )

عائشہ بی

اچھی کتاب اچھی ساتھی ہوتی ہے ۔ کتاب اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے

... مزید پڑھیے

والدین کو زندہ درگور نہ کریں (زین صدیقی)

زین صدیقی

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کی ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں وہ بوڑھے ماں باپ کے ساتھ ان کے ہم آواز ہوکر ایک اپیل کر رہے

... مزید پڑھیے

میں ایک مزدور ہوں (نگہت فرمان)

نگہت فرمان

میں ایک مزدور ،ہوں ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک جنہیں نام سے نہیں، کام سے پہچانا جاتا ہے۔

... مزید پڑھیے