اللہ تو ہے

نگہت فرمان

جنازے سے واپسی پر سب لوگ آہستہ آہستہ رخصت ہوگئے تھے۔گھر میں پہلی بار اتنی خاموشی اتری تھی کہ گھڑی کی ٹک ٹک بھی ماتم کرتی محسوس ہو رہی

تھی۔میں امی کے کمرے کے دروازے پر کھڑا رہا،دروازہ کھلا تھامگر اندر جانے کی ہمت نہیں ہو رہی تھی۔زندگی میں کتنی بار یہی دروازہ کھولا تھا۔ کبھی بھوک لے کر، کبھی ضد لے کر، کبھی کامیابی کی خبر لے کر، کبھی اپنی ناکامی چھپانے اور ہاں کبھی ناراضی کے اظہار کے لیے بھی ۔

 

ہر بار دروازے کے اُس پار ابو کے ساتھ ساتھ  امی بھی ہوتی تھیں لیکن میری توجہ کا مرکز امی رہی تھیں ،چاہے خوشی ہو یا غم،ناراضی دکھانا ہو یا لاڈ ہمیشہ امی سے ہی کرتا تھا۔آج کمرہ ویران اور اداس سا لگ رہا تھا ۔میں نے لرزتے ہاتھ سے دروازہ دھکیلا۔ ابو بستر پر آنکھیں موندے لیٹے تھے ۔ پہلے امی کے خالی بستر کو دیکھا پھر اس جانب جہاں وہ نماز پڑھتی تھیں ۔

 

جائے نماز تہہ کی ہوئی ان کی کرسی پر ہی رکھی  تھی۔  عینک سائیڈ ٹیبل پر تھی ساتھ ہی دوائیوں کا باکس بھی ایسے رکھا تھا جیسے بس دوا کھانے آرہی ہوں۔

میں نے بے اختیار آواز دی...

امی

یہ وہ آواز تھی جس کا جواب مجھے پوری زندگی ملتا رہا تھا۔

مگر آج...

خاموشی نے پہلی بار میری آواز واپس لوٹا دی۔میں فرش پر ان کے بستر کے سرہانے  بیٹھ گیا۔مجھے یوں لگا جیسے میری عمر اس دن کئی برس بڑھ گئی ہو۔

اچانک ابو کی آواز آئی ,میں نے سر اٹھا کر دیکھا وہ اٹھ کر بیٹھ چکے تھے ،ان کی آنکھوں میں آنسو نہیں تھے لیکن نگاہیں خالی و ویران تھیں۔کچھ غم ایسے ہوتے ہیں جن کے اظہار کے لیے نا الفاظ کافی ہوتے ہیں نا آنسو ۔وہ آہستہ سے بولے۔

بیٹا !تم جب بھی کہیں جاتے تھے وہ واپسی کے دن گنا کرتی تھیں ،مائیں ایسی ہی ہوتی ہیں یہ اولاد سے دوری برداشت نہیں کرپاتیں ۔ لیکن وہ خود ایسے سفر پر چلی گئیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔۔۔

یہ جملہ میرے سینے میں کہیں گہرا اتر گیا۔میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ کسی کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ جائے تو وہ کس قدر محروم ہوجاتا ہے اس کی محبت کا ،اس کے لمس کا ،اس کی دعاؤں کا ،اس کی ایک آواز کا ۔رات گزرنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔

میں صحن میں نکل آیا۔آسمان پر بے شمار ستارے تھے۔

بچپن میں امی کہا کرتی تھیں،

"بیٹا! اللہ اپنے بندوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔"

میں نے بے اختیار آسمان کی طرف دیکھا اور دل میں شکوہ ابھرا۔

"پھر مجھے اتنا اکیلا کیوں چھوڑ دیا؟"

اسی لمحے مسجد سے فجر کی اذان بلند ہوئی۔

"اللّٰہُ أَکْبَر..."

یہ صرف اذان نہیں تھی بلکہ ایسا لگا جیسے کسی نے میرے ٹوٹے ہوئے دل پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔

میں وضو کرنے لگا۔

پانی سے چہرہ دھویا تو  آنسو اس میں گھل گئے،نماز میں سجدہ کیا تو پہلی بار سمجھ آیا کہ انسان زمین پر سر نہیں ٹکاتا بلکہ اللہ کی رحمت و محبت کی چھاؤں میں آجاتا ہے

میں دیر تک روتا رہا۔پھر دل میں ایک خیال آیا۔

اگر ماں کی محبت اللہ کی رحمت کے سو حصوں میں سے صرف ایک حصے کی جھلک تھی...تو جس رب کے پاس ننانوے حصے ابھی باقی ہیں ،وہ مجھے کیسے بے سہارا چھوڑ سکتا ہے؟

اسی لمحے مجھے یوں محسوس ہوا جیسے امی نے نہیں اللہ نے میرا ہاتھ تھام لیا ہو۔

گھر اب بھی وہی تھا،کمرہ بھی وہی ،خاموشی بھی وہی۔

فرق صرف اتنا تھا کہ پہلے میں ماں کے سہارے جیتا تھا۔۔

اب مجھے اللہ کے سہارے جینا سیکھنا تھا۔اس دن میں نے جان لیا۔۔

غم کا سب سے بڑا علاج وقت نہیں ہوتا۔اللہ ہوتا ہے۔

ماں چلی جاتی ہے...لیکن جس نے ماں کو بنایا تھا، وہ نہیں جاتا۔

اور شاید اسی لیے...قیامت تک امید زندہ رہتی ہے۔

امی چلی گئی ہیں ۔۔۔مگر اللہ تو ہے۔۔۔۔میں نم آنکھوں،غم زدہ دل کے ساتھ آسمان کی جانب دیکھ کر مسکرادیا اس لمحے مجھے ایسا لگا جیسے امی بھی میرے ساتھ مسکرارہی ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے