سوچئے

ثروت اقبال

یونیورسٹی سے واپس آتے ہوئے اپنا قیمتی موبائل ان دونوں دوستوں نے بہت آرام سے ان ڈکیتوں کے حوالے کر دیا تھا، فائر کرنے کی ضرورت ہی نہ

تھی مگر ان بے رحموں کے دماغ میں کیا خناس بھرا تھا کہ فائر کر کے دونوں طالب علموں کو ڈھیر کرنے کی کوشش کی ۔ایک گولی عدنان کے جسم میں لگی ،جسم سے بہتا ہوا۔۔ وہ خون سڑک پر پھیل گیا جس میں ماں کی ممتا، باپ کی انتھک محنت، بہن بھائیوں کی محبتیں، ان کے لیے کچھ کر سکنے کے جذبات اور بڑے ہو کر ماں باپ کا سہارا بننے کا عزم لیے ہوئے تھا بہہ رہا تھا۔دیکھتے ہی دیکھتے ارد گرد لوگوں کا ہجوم تھا۔ عدنان کا دوست گولیوں کی زد میں آنے سے بچ گیا تھا۔۔۔۔۔
اسپتال میں عدنان کی ماں کے ذرا قریب ہو کر بیٹھی تو ان کی سرگوشی سنائی دی۔ یا اللہ تیرا شکر ہے تو بڑا کار ساز ہے تو مسبب الاسباب ہے۔ مجھ سے برداشت نہیں ہوا تو میں نے پوچھ ہی لیا کہ آپ کس بات کا شکر ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں گارمنٹ فیکٹری میں جاب کرتی ہوں ،عدنان کی یونیورسٹی کی فیس جمع کروانے کے لیے کمیٹی ڈالتی ہوں۔ کل ہی کمیٹی کے پیسے مجھے ملے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ میرے پاس پیسے ہیں ورنہ میرے بچے کا کیا ہوتا؟اللہ تعالی خیر کرے گا میں نے انہیں حوصلہ دیا ۔میں اور کر بھی کیا سکتی تھی۔۔۔۔ عدنان کے چھوٹے بہن اور بھائی آنکھوں میں آنسو لیے اپنے بھائی کی زندگی اور سلامتی کی رب سے دعائیں مانگ رہے تھے۔
عدنان کی ماں کے آنسوؤں کو ان کی ہمت اور حوصلے کے بند نے روک رکھا تھا۔ انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے کو اپنے پاس بلایا اور روپے دے کر کہا جاؤ بھائی کے لیے کہیں بھی بکرے کے صدقے کے پیسے جمع کروا کر آجاؤ۔
ان کا بیٹا روپے ہاتھ میں لیے میرے پاس آ گیا اور پوچھنے لگا آنٹی! بکرے کا ہی صدقہ کیوں؟ میں نے کہا کہ صدقہ مصیبتوں کو ٹالتا ہے۔ آنٹی بکرے کا گوشت تو بہت مہنگا ہوتا ہے ۔برسوں ہوگئے ہیں کہ ہم لوگوں کو بھی بکرے کے گوشت کا ذائقہ چکھے ہوئے۔بکرے کا ہی صدقہ کیوں دیتے ہیں؟ وہ جاننے کی جستجو میں کہے جا رہا تھا ۔میں نے کہا! خیال یہ ہوتا ہے کے بکرے کی جان کا صدقہ دیں گے تو اللہ تعالی مشکل اور مصیبت دُور کر دیں گے۔ مسلمانوں کو صدقہ دینے کا حکم ہے۔ اس نے پھر کہا کہ اگر میں ان صدقہ کے پیسوں کا راشن کا تھیلا اپنے اس دوست کے گھر عزت سے دے آؤں، جس کے ابو کافی دنوں سے بیمار ہیں۔ کسی سے کچھ نہیں مانگتے ہیں وہ لوگ بہت مشکل وقت گزار رہے ہیں، تو صدقہ تو ہوجائے گا نا؟ لیکن اس وقت امی نے بکرے کا صدقہ کرنے کو کہا ہے تو میں وہی کروں گا۔وہ چلا گیا ۔۔۔۔۔ مجھے لگا کے اس کے ان چند جملوں سے میں نے بھی کچھ سیکھا ہے۔ جس میں ایک سوچ، ایک کہانی اور ایک فیصلہ ہے۔
تھوڑی دیر بعد وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں پیسے جمع کر وانے والی رسید تھی۔ وہ اپنی امی کو بتا رہا تھا کہ عدنان بھائی کے نام بکرے کے صدقے کے پیسے جمع کروا دیئے ہیں ان خاتون کے چہرے پر کچھ اطمینان نظر آیا بغیر کچھ کہے انہوں نے اپنے ذکر و اذکار جاری رکھے۔
ان ڈکیتوں نے ڈکیتی کے دوسرے دن چوری شدہ تمام موبائلز ٹھکانے لگا کر رقم دوسرے شہر بھجوانے میں دیر نہ کی۔ دوپہر ہو چکی تھی کھانے کا وقت ہو چکا تھا پل کے نیچے اہتمام سے دسترخوان لگائے جا چکے تھے۔کھانا تقسیم کرنے والے مستعدی سے اپنے کام میں مصروف تھے ۔لوگ کھانے کے لیے بیٹھ گۓ۔ انہوں نے روٹیوں کے ساتھ بکرے کا سالن خوب سیر ہوکر کھایا۔دسترخوان سے اٹھتے ہوئے ایک ڈکیت نے دوسرے سے کہا! "کراچی شہر میں کوئی بھوکا نہیں سوتا۔کراچی کی بات ہی الگ ہے، ان ہی کو لوٹو ان ہی کا کھاؤ"۔

 

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے