
ثروت اقبال
الحمدللّہ ہم مسلمان ہیں اور اسلامی ملک کے باشندے ہیں۔ آپ بھی مسلمان ہیں۔ہمیں اپنےبچوں کواسلامی ماحول اور اسلامی کلچر میں ہی پروان
چڑھانا ہے۔سندھ کے اسکولوں میں موسیقی کے ٹیچرز کی بھرتی ہونے کی خبر سے ملک کے تمام مسلمانوں کو بہت تکلیف پہنچی ہے کیوں کہ یہ تشویشناک خبر ہے ۔ایک حدیث پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مفہوم ہے کہ ایک صحابی رضی اللّہ تعالی نے جب اسلام قبول کیا تو نبی صلی اللّہ وسلم سے فرمایا کہ مجھے موسیقی کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔ مجھے اس کی اجازت دیجیے ۔ اس بات پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت غضبناک ہوئےاور فرمایا میں آلات موسیقی کو توڑنے کے لئے آیا ہوں۔ ہمیں اپنے بچوں کو ایسی چیزوں سے محفوظ رکھنا ہےجو جہنم میں لے جانے کا ذریعہ بنیں۔
آپ یہ بات پسند نہیں کریں گے کہ آپ کے دیے ہوئے احکام مسلمان بچوں کو دین سے دور لےجائیں۔موسیقی سیکھنے والے بچے ہمارے معاشرے سے میل نہیں کھاتے۔ ناچ گانا یہ ہندو مذہب کا حصہ ہے۔اسلامی کلچر پاکستان کی پہچان ہے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم معاشرے کو فحاشی کی طرف بڑھنے کے لیے بڑا قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
اگر ہو سکے تو موسیقی کے ٹیچرز کی جگہ نعت خوانی وثنا خوانی کےاستاد بھرتی کیےجائیں تاکہ آپ کواس کا ثواب جاریہ مل سکے۔


































