
ثروت اقبال
معجزہ ایسے خلاف معمول عمل کو کہتے ہیں جس کے ذریعےبھلائی کی طرف دعوت دی جاتی ہے ۔ یہ دعویٰ نبوت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
دائمی کمالات معجزات سے اللہ نے نبی پاک صل وسلم کو نوازا۔حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم جب پیدا ہوئے جب ہی سے معجزات رونما ہونا شروع ہوگئے۔ صبح صادق جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوئے تو آپﷺ کی دائی شفابنت اسود، حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ موجود تھی ناف کٹی ہوئی تھی۔ ختنہ ہوئے پیدا ہوئے پیدا ہوتے ہی سجدہ فرمایا یہ بھی اللہ کا بڑا معجزہ ہے اور وہاں ایک دم نور ہی نور پھیل گیا ۔ حضرت آمنہ رضی اللہ فرماتی ہیں میں نے ایران شام ہیرا کے محل دیکھے۔ پیدا ہوتے ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرق سے مغرب شمال جنوب سارا جہاں دکھلا دیا گیا ہزار سالہ آگ بجھ گئی بادشاہ نوشیروان کے چودہ برج یکدم زمین بوس ہو گئے۔
سب سے بڑا معجزہ تو قرآن کریم ہے۔اس معجزے کی ہرہرچیز موجود ہے۔اس کےالفاظ موجود ہیں ،اس کے معنوں کی جامعیت موجود ہے۔ اس میں مستقبل کی جو پیشگوئی کی گئی وہ موجود ہے۔ اس کی ترتیب اور اس میں بیان کئے گئے احکامات و مسائل کائنات کے بارے میں بیان کی گئی ہر چیز معجزہ ہے۔
شق صدر یعنی سینہ چاک ہونا۔حضورپاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں میں سو رہاتھا، حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام تشریف لائے اور مجھے اٹھا کر زم زم کے قریب لے گئے۔ اس کے بعد اوپر سے لے کر نیچے تک سینئہ مبارک کھولا اور دل کو نکال کر زم زم سے دھویا ایک بڑا طشت سونےکا اس میں ایمان اور حکمت بھری ہوئی تھی وہ میرے دل میں بھردیں اور پھر دل کو اسی مقام پر واپس رکھ کر سی دیا۔
ابو جہل حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا اور بند مٹھی دکھا کرآگے کرتےہوئے کہنے لگا، محمد میرے ہاتھ میں کیا ہے۔ نبی پاک نے فرمایا تمہارے ہاتھ میں کیا ہے یہ بتانا بڑی بات نہیں ۔تمہارے ہاتھ میں جوکچھ ہے وہ یہ بتا دے کہ میں کون ہوں تو کلمہ پڑھ لو گے کیا ؟ اس نے کہا ہاں پڑھ لونگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا تو اس کے ہاتھ میں جو کنکریاں تھیں وہ کلمہ پڑھنے لگیں اشھد اللہ الہ الا اللہ واشھد ان محمد الرسول اللہ ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کفارکو کلمہ توحید کی دعوت دی انہوں نے یہ دعوت توحید قبول نہ کی اور اعتراض کرتے ہوئے کہا ہمیں کوئی کھلا معجزہ دکھائیے۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے حکم سے چاند کی طرف اشارہ کیا تو چاند دو ٹکڑے ہو گیا لیکن یہ کھلا معجزہ دیکھ کر بھی کفار اپنے کفر پر ڈٹے رہے۔عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم موجود تھے رسول اللہ نے فرمایا لوگوں گواہ رہنا ۔
کھجور کی لکڑی کا ستون جس سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پشت لگا کرخطبہ دیا کرتے تھے۔ جب ممبر بن گیا اور خطبہ ممبر پر دینے لگے تو کھجور کی لکڑی کا ستون رونے لگا اور فراق نبی میں ایسے رویا کیا صحابہ سن رہے تھے۔ نبی پاک کو ممبر سے اتر کر نیچے آنا پڑاانہوں نے صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سینے سے لگایا وہ روتے روتے چپ ہو گیا۔
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم ایک صحابی انصاری کےباغ میں تشریف لےگئے۔صحابہ بھی ساتھ تھے ایک اونٹ دوڑتا ہوا آیا اور قدموں میں سر رکھ کر رونے لگا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سرپر ہاتھ پھیرا اور تسلی دی اونٹ کے مالک کو بلایا اور تنبیہ کی اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تم کام سے زیادہ لیتے ہو اور کھانے کو نہیں دیتے اس مالک نے کہا اب میں اس کے ساتھ زیادتی نہیں کروں گا۔
ایک دن حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہا حاضر ہوئے یا رسول اللہ اس مرتبہ کھجوریں بہت تھوڑی ہوئی ہیں اور یہودیوں کا قرضہ بہت ہے اس مرتبہ قرضہ نہیں اتر سکتا آپﷺ یہودیوں سے سفارش کر دیں کہ وہ مجھے اگلے سال تک مہلت دے دیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے ساتھ وہاں تشریف لے گئے جہاں کھجور کی ڈھیری پڑی تھی نبی پاک نے ڈھیری کا ایک چکر لگایا اور کچھ پڑھ کر دم کیا اور کہا بلاؤ ان یہودیوں کو اب یہودی آرہے ہیں اور بوریاں بھر کر لے جارہے ہیں کھجور ختم نہیں ہوئی سارے قرضےاتر گئے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو بچ گئی ہیں وہ مجھے بھی دے دیں انہوں نے وہ کھجوریں اپنی ایک تھیلی میں ڈال دیں اور خود بھی کھاتے دوسروں کو بھی کھلاتے ان کی کھجوریں بھی ختم نہیں ہوتیں۔
صحیح بخاری میں روایت ہے حضرت علی فرماتے ہیں ہم مکہ سے ایک وادی میں نکلے فرماتے ہیں کوئی پہاڑ کوئی درخت چھوٹا یا بڑا ایسا نہ تھا کہ جہاں سے ہم گزرے وہ حضور پاک پر درود نہ پڑھتا ہو آپ نے فرمایا مکہ میں ایک پتھر ہے جب مجھے نبوت نہیں ملی تھی، وہ مجھے سلام کہتا تھا پتھر بھی نبی پاک ﷺ پر سلام پڑھتے ہیں درود پڑھتے ہیں۔
حضرت قتادہ رضی اللہ تعالی کو جنگ احد میں ایسا تیر لگا کہ آنکھ کا ڈیلا نکل کرلٹک گیا وہ بہت زیادہ شدید تکلیف میں مبتلا تھے صحابہ سے کہا تلوار سے کاٹ دو مجھ سے تکلیف برداشت نہیں ہوتی۔ صحابہ نے کہا ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتے ہیں وہ کیا فرماتے ہیں۔ حضرت قتادہ رضی اللہ فرماتے ہیں میں بہت مشکل سے وہاں تک پہنچا حضور پاک ﷺ اپنے ہاتھ میں ڈیلا لیکر میری آنکھ میں رکھ دیا اور ہاتھ پھیرا اور اللہ سے دعا فرمائی اس کے بعد مجھے ایسا لگا مجھے تو کوئی تکلیف ہی نہیں ہے۔
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ مبارک بھی خوشبودار تھا۔ جس پانی میں آپ لعاب دہن ڈال دیتے وہ شہد سے زیادہ میٹھا اور شفایاب ہو جاتا تھا۔جانور آپ صلی علیہ وسلم سے باتیں کیا کرتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ زمین پر نہیں پڑتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر مکھی نہیں بیٹھتی تھی۔اور سب سے بڑھ کر سفر معراج کا معجزہ ہے۔
معجزات انبیاء برحق ہیں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات سب سے زیادہ ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات قولی بھی ہیں، عملی بھی ہیں، ارضی وسماوی اور دائمی بھی ہیں۔


































