
ثروت اقبال
رسول رحمت، محبوب رب، فخر عرب و عجم، سید انس جاں احمد مجتبیٰ محمد مصطفی ﷺ دنیا بھرمیں سب سے زیادہ ذکر کی گئی
شخصیت ہیں صاحب کمال یا صاحب جمال سے محبت ہوہی جاتی ہےمحبت کیجئے جو بلغ العلٰی بکمالہ ہیں جو کشف الدجیٰ بجمالہ ہیں۔ جو اللہ سے دعا گو ہیں ربی ھب لی امتی ربی ھب لی امتی۔
کسی سے محبت و الفت کے کے سلسلے قائم ہوجائیں تو بلاوجہ ہی اس کے بارے میں سوچتے ہیں اس کا ذکر کرتے ہیں جبکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت تو ایمان کا حصہ ہے ان کا ذکر کرنا،نعتیں پڑھنا، ذکر مدینہ کرنا، کسی حاجی سے وہاں کی باتیں سننا، ان کی سیرت و صورت کا ذکر کرنا، ان کے اہل و عیال کا ذکر کرنا صحابی اور صحبیات کے بارے میں جاننا، غزوات کو یاد کرنا غزوہ کے واقعات کو یاد کرنا یہی سب تو ہے جو متائے جان ہے محبت رسول کی۔ نعتیں سن کر آنکھوں سے آنسو جاری ہوجانا اگر اس طرح کچھ بھی کرنا ہمیں نصیب ہے تو ان کی محبت ہمارے سینوں میں ہےنوجوانوں کے سینوں میں محبت کی اس کو نپل کوہرا ہی ہونا چاہیے کبھی مرنا نہیں چاہیے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے رنگ میں سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے رنگ ہمارے ظاہر و باطن سے جھلکتے ہوں ہماری سانسیں بھی چلتی ہوں تو سنت نبوی پر چلتے ہوئے رواں ہوں جنہوں نے انسان کو خود شناسی عطاکی ورنہ یہ حضرت انسان تو چاند سورج کو بھی معبود بنا بیٹھا، پتھروں کو بھی خدا مان لیا، خونخوار جانوروں کے آگے ماتھا ٹیکا درختوں اور ہواؤں کو بھی نہ چھوڑا نہ جانے کہاں کہاں اپنی پیشانی کو رسوا کر بیٹھا پھروجہ وجود کائنات نے اس انسان کو رب سے ملوایا کہ تم ہی تو اشرف المخلوقات ہو کیوں کہ رب تم سے محبت کرتا ہے جس نے رب کی محبت کی آگہی دی انہوں نے زندگی گزارنے کی رہنمائی فرمائی بس انہی کی محبت سے سرشار ہیں آنکھیں۔
محمد مصطفی پیدا ہوئے بہاروں پر بہار آئی
زمین کو چومنے جنت کی خوشبو بار بار آئی
زمیں سے آسماں تک آسماں سے لامکاں تک ذکر ان کا ہو رہا ہے۔اس وجدانی کیفیت کو الفاظ کا لبادہ پہنا نا مشکل ہے کوشش یہ ہوتی ہے کہ ان کے طور طریقوں اور ان کے طرز زندگی کو ہم اختیار کریں ہماری زندگی کا کوئی مقصد ہے۔ ہم کس حد تک انﷺ کی اتباع کرتے ہیں آج آپ کواور مجھ کو اللہ تعالی نے مہلت عمل دی ہے۔ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم ان سےمحبت کریں ان کی اتباع کریں کیونکہ ان کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے۔ ان کی اتباع میں انس بن مالک شوربے سے کدو کے ٹکڑے نکال کر کھا رہے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیا کرتے تھے۔ حضور کو ہمارا کیا پسند نہیں ہے ہمیں چاہیے جو شہ والا کو پسند نہیں ہم اپنے آپ کو اس حد تک بدل لیں ایک صحابی کا گھر بن رہا تھا حضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے سامنے سے گزرے ساتھ میں ایک دوسرے صحابی بھی تھے حضور پاک ﷺاس تعمیر کو پسند نہیں کرتے تھےانہوں نے کچھ نہیں کہا اور چلے گئے کسی نے ان صحابی کو بتایا کہ حضورنے دیکھا تھا وہ یہاں سے گزر رہے تھے مگر چہرے پر پسندیدگی کے آثار نہیں تھے ان صحابی نے کدال پکڑا اور اپنے مکان کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا دو چار دن بعد پھر نبیﷺ کا گزر ہوا تو دیکھا وہ مکان ملبے کا ڈھیر ہے صحابی کو بلایا اور پوچھا کہ تمہارا مکان تھا یہاں کیا ہوا۔صحابی نے فرمایا حضور سنا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہیں آیا۔
صحابہ کرام آپ ﷺکی حیات طیبہ کا خوبصورت عکس تھے صحابہ کرام کےامور زندگی بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے منور تھے اور اس ہی نور سے وہ ستاروں کی مانند ہیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں۔ صحابہ کی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کے واقعات سے اسلامی تاریخ بھری پڑی ہےجن میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ، حضرت عمر رضی اللہ، حضرت اویس قرنی رضی اللہ، حضور سے محبت کا ذکرہو تو بلال حبشی رضی اللہ کا ذکر بھی لازمی ہے جن کے جسم کے زخم رب کے محبوب کی محبت کے گواہ تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اللہ کی اتباع ہےقرب الہی کا ذریعہ ہے۔تسکین جاں کے لئے ذکر مصطفی کیجئے کوئی حد ہے ان کے عروج کی بلغ العلیٰ بی کمالہٖ کشف الدّجیٰ بجمالہٖ حسنت جمیع خصالہٖ صلو علیہ وآلہ


































