
ثروت اقبال
ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان سےبہت پیار کرتے ہیں کیوں کہ ہم آزاد ہیں یہاں کےسارے سیاستدان آزاد ہیں۔ کبھی اٌڑکراس پارٹی
کبھی دوسری پارٹی میں چلےجاتےہیں۔گیس بجلی پانی کےنہ صرف حصول کی فکرسے آزاد ہیں بلکہ بل دینے کی فکروں سے بھی آزاد ہیں جس عہدے پروہ فائز ہیں وہ اس پر کام کرنےکی فکرسےبھی آزاد ہیں۔
کراچی شہر کی حالت کی ہرذمہ داری سےآزاد ہیں۔ کراچی کی حالت زاراس لیےنظر نہیں آتی کہ ان کی قریب کی نظر خراب ہے۔۔۔ یہ بہت دوووور کی نظر رکھتے ہیں لندن ،امریکا سے ان کی نظریں ہٹتی نہیں اور یہاں کراچی کے باسیوں کاجینا اور مرنا یہیں ہے۔ پاکستان کے چپے چپےسے لوگ کراچی میں گھر کررہےہیں، مقصد صرف کمانا ہے،شہر کے نظام اورشہر کی خوبصورتی کو خراب کرنا ہے ۔
مردم شماری اور ووٹ کا اندراج تو ان کے اپنےآبائی علاقوں میں ہی ہوتا ہے۔یہاں وہ شمارہی نہیں ہوتے۔یہاں کی حالت زار کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی گواہی دیتی ہےمگرمنصفوں کو یہ گواہی نہ دکھائی دیتی ہے نہ سنائی دیتی ہے ۔نہ ان کے دلوں میں درد ہے،نہ احساس ۔۔۔۔ کراچی منتظر ہے اب صرف محنتی اور دیانتدار مئیرکا۔
نوٹ :ایڈیٹر کابلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں (ادارہ رنگ نو )


































