"پہلا قدم"

عرشمہ طارق

      "بیٹا دیکھو دروازے پہ کون ہے"اماں نے سلام پھیر کر اپنی بہو سے کہا"کوئی مانگنے والی ہے کھانا مانگ رہی ہے رمضان میں بھی ان لوگوں کو

سکون نہیں ہے کچھ دے دلا کرچلتا کریں۔میرے سر میں درد ہو رہا ہےمیں لیٹنےجارہی ہوں"بہو صاحبہ نے سر پکڑتے ہوئے کہا"بیٹا ایسے نہیں کہتے بھوکے کو کھانا کھلانا تو ثواب کا کام ہےاور رمضان کے مہینے میں توویسے بھی ایک نیکی پر ستر گنا زیادہ ثواب ملتا ہے ۔تم رہنے دو میں دیکھ لیتی ہوں "ہاں بھئی آپ ہی دیکھیں"یہ کہہ کر بہو صاحبہ نے کمرے کی راہ لی۔

    "  تمہارا روزہ نہیں ہے"اماں نے کھانا سامنے رکھتےہوئےعورت سے پوچھا "اماں میں روزے سے ہوں میری بچیاں بھوکی ہیں۔اچھا اچھا یہ پیسے بھی رکھ لو افطار کے لئے پھل وغیرہ خرید لینا۔تمہارا نام کیا ہے؟"اماں جی سکینہ نام ہے میرا ۔ اس نے بچیوں کے منہ میں نوالہ ڈالتے ہوئے بتایا۔"سکینہ تم کوئی کام کیوں نہیں کرتیں؟اس طرح بچیوں کو ساتھ لے کر گھر گھر جاکر ہاتھ پھیلاتی ہو ۔ ان پر کیا اثر پڑے گا" "اماں جی کوئی کام ہی نہیں ملتااور میں پڑھی لکھی بھی نہیں ہوں"سکینہ کے لہجے میں مایوسی تھی۔ "ارے بھئی تم صحت مند ہو ہاتھ پاؤں سلامت ہیں۔ اللہ کا شکر ادا کرو۔مجھے صفائی اور کپڑوں کی دھلائی کے لئے ایک کام والی کی ضرورت ہے۔ رمضان میں کام بھی زیادہ ہوتا ہےاور میری بہو کی طبیعت بھی آج کل ٹھیک نہیں تم چاہو تو کل سے آجانا۔ ہاں ہاں اماں جی کیوں نہیں میں تو خود کام کرنا چاہتی ہوں۔

اماں یہ آپ نے کسے کام پر رکھ لیا شام کو بیٹا گھر آیا توماں سےاستفسارکیا، بہو بیگم بھی ساتھ تھیں یقیناًانہوں نے ہی میاں کو بتایا ہوگا۔آج کل کسی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ۔پتا نہیں کون ہے ؟ کہاں سے أئی ہے؟ "بیٹے نے خدشہ ظاہر کیا ۔ بیٹا تم فکر نہ کرو میں نے کچھ سوچ کر ہی ایسا کیا ہے"ماں نے بیٹے کو تسلی دی۔

       "اماں جی یہ پیسے صاحب کی جیب سے نکلےہیں کپڑے دھوتے وقت سکینہ نےاماں کو پیسےدیتے ہوئے کہا۔

     ایک دن جھاڑو لگاتے ہوئے اسے سونے کی بالی ملی"اماں جی یہ آپ کے بیڈ کے نیچے سے ملی ہے "ارے ہاں یہ میری ہے کل گر گئی تھی مجھے مل نہیں رہی تھی۔ شکریہ سکینہ"یہ کہہ کر اماں نے اسے انعام کے طور پر کچھ رقم دے کر کہا "اپنے اور بچیوں کے لئے عید کے کپڑے خرید لینا۔"

       "سکینہ تم روزے تورکھتی ہو نماز اور قرآن بھی پڑھتی ہو؟"اماں جی نے تلاوت کے بعد قرآن پاک کو جزدان میں رکھتے ہوئے پوچھا " اماں جی قرآن پاک تو میں نے بچپن میں ایک ملانی جی سے پڑھنا شروع کیا تھا پھر اماں کے انتقال کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری میرے اوپر آگئی تو جی آگے پڑھ ہی نہ سکی۔ ہاں نماز پڑھتی ہوں لیکن اس میں بھی بہت ساری چیزیں مجھے نہیں آتیں"سکینہ نے شرمندگی سے کہا "کوئی بات نہیں میں تمہیں قرآن پاک پڑھاؤں گی اور نماز کا صحیح طریقہ بھی سکھاؤں گی۔اچھاہے اس بابرکت مہینے میں پڑھنے کا تو اجر بھی بے حساب ہے ۔"اماں جی نے اس کی شرمندگی دور کرتے ہوئے مسکرا کر کہا۔

     افطار کے بعد اماں جی نے اپنے بیٹے سے کہا"بیٹا تم بلاوجہ پریشان ہورہے تھے ۔سکینہ بہت ایماندارعورت ہے۔ ضرورت مند تھی اس لئے میں نے رکھ لیا ۔بہو کو بھی کام میں سہولت ہوگئی۔میں نے کئی مرتبہ اس کو آزمایا ہے ۔اس نے کبھی بے ایمانی نہیں کی جس طرح پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں اسی طرح سب انسان بھی ایک جیسے نہیں ہوتے مجھے اس میں سچائی نظر آئی تھی اور   میں نے اللہ پر بھروسہ کرکے اسے کام پر رکھ لیا۔ ورنہ وہ بیچاری نہ چاہتے ہوئے بھی لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلاتی رہتی اور بیٹا کسی کو تو پہلا قدم اٹھانا ہی پڑتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے