افروزعنایت
اپنی اس تحریر کو لکھتے ہوئے میں تین چار داہیاں پیچھے چلی گئی اپنےیادگار ماضی میں جی ہاں میرابچپن جو واقعی میں ہم سب بہن بھائیوں
کے لیے حسین یادیں سمیٹے ہوے ہیں وہ لمحے و گھڑیاں جو بابا اور اماں کی صحبت میں گزرا جو ہماری تربیت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
امان زیادہ پڑھی لکھی نہ تھی لیکن آج کی پڑھی لکھی ماوں سے بھی زیادہ دانا تھی بابا کی کاروباری مصروفیت کی وجہ سےوہ ہم نو بہن بھائیوں کو وقت دیتی ہماری سرگرمیوں پر اسطرح مثبت طریقے سےنظر رکھتی کہ ہمیں احساس بھی نہ ہوتا مثبت انداز کچھ جملے اس طرح گوش گزار کرتی کہ وہ جملے ہر قدم پر ہماری رہنمائی بلکہ چوکیداری کرتے مثلاً اکثر کہتی میری بیٹیوں کو تو گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر تک کے راستے کے علاوہ تیسرے راستہ کا نہیں معلوم۔ یقین کریں یہ جملہ ہم چاروں بہنوں نے پلو سے باندھا ہوا تھا اسکول سے کالج میں پہنچ گئے۔ لڑکیاں کالج سے ماؤں کو بتایے بغیر گھومنے پھرنے چلی جاتی لیکن اماں کے اس جملے نے ہمیشہ ہمیں صرف گھر کی راہ دکھائی ۔پڑھائی سےلیکر گھر داری تک تمام امور کےلیے ہماری تربیت کا خیال رکھا بابا جو خود پڑھے لکھےاور باذوق انسان تھے۔اماں کی اس خوبی کی وجہ اماں کی نہ صرف قدر کرتےتھےبلکہ مطمئن تھے اورانہوں نے اپنی ذہانت اور سمجھداری سے کاروبار کو زیادہ سے زیادہ وقت دیا لیکن ہماری تربیت سےغافل نہیں رہے۔رات کو اکثر انبیاء کرام کے واقعات اصلاح آموزواقعات سناتے جوہم بہن بھائی بڑےانہماک اوردلچسپی سے سنتے ۔جون جولائی کی چھٹیاں کتنی ہی کاروباری مصروفیت کےباوجودمختلف تفریح مقامات پرہمارے ساتھ گزارتے،ہرموقع پر نصیحت آموز واقعات کو اس طرح گوش گزار کرتے جس سے ہم سب کی اصلاح ہو۔ ہماری جائز خواہشات کا احترام کرتے لیکن کبھی کبھار ایک آدھ کو مثبت طریقے سے اس طرح نظر انداز کرتےکہ ہمیں برا بھی محسوس ہوتا بلکہ اس چیز کی دل میں قدر بھی ہوتی اس بات نے ہمیں بےجا خواہشات سےدوررکھا ۔آج میں فخر سے کہتی ہوں کہ اماں بابا کےزیرسایہ ملنے والی اس تربیت اوراس وقت نے ہماری ہر قدم پررہنمائی کی اور ٹھوکر لگنے سے بچایا۔
اسی ماں باب کی طرف سے ملی تربیت کااثرہےکہ ہم بہن بھائیوں نے بھی انہی خطوط کے مطابق اپنے بچوں کووقت دیا۔ میں نے ملازمت کے باوجود اپنے بچوں کی تربیت کوترجیح دی انہیں اس طرح وقت دیا۔کی ان کی دینی تعلیم کا بھی خیال رکھا اور ملازمت کے امور بی ایمانداری سے انجام دیے۔آج میرا اپنے بچوں کو دیا وقت میرے بڑھاپے کو بھرپور سہارا.دے رہا ہے؛؛؛ جی ہاں آج میرے بچے ہم دونوں میاں بیوی کو وقت دے رہے ہیں۔میرے بچوں کو دیا ہوامیرا وقت اج مجھےاس طرح سکون وراحت بخش رہا ہے،جس سے میرے بچے بھی اپنی آخرت سنواررہے ہیں۔
ہمارا اپنے بچوں کو دیا ہوا وقت ان کی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوارسکتا ہےمیں یہاں معذرت کےساتھ یہ کہوں گی کہ آج کےسب نہیں لیکن اکثر وبیشتر والدین اس سلسلے میں کوتاہی برتتے ہیں بچوں کی تعلیم پرخوب پیسہ اور دھیان تو دے رہےہیں لیکن ان کی تربیت کے لئے وقت نہیں نکال پارہے ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر گفتگونہیں کررہے۔
ان کی سرگرمیوں پرنظر نہیں رکھتےان کے دوستوں سے نہیں مل رہے کہ ان کی صحبت کس قسم کے دوستوں کے ساتھ ہے ہربےجاخواہشات کو پورا کرنا اج والدین باعث فخرسمجھتے ہیں جس کی وجہ سے اگے چل کر وہ بچے نفسی خواہشات کے غلام بن جاتے ہیں.
آج اس پرفتن دورمیں والدین کی ذمہ داری بڑھ گئی ہےجس سےغافل رہنا نئی نسل کی بربادی ہے،زندگی کےکام ہوتے رہتے ہیں آپ کی ملازمت بےشک آپ سے وقت مانگتی ہے،لیکن اپنی مصروفیت میں سے کچھ قیمتی لمحے اپنی اولاد کو ضرور دیں، یہ انکا حق بھی ہےاورآپ کا فرض بھی۔ قیامت میں ضرور اس بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔




































