
افروزعنایت
مٹی زرخیز ہو تو اس پر ابر کےمثبت اثرات سامنے ہوتے ہیں (سبحان اللہ)
الحمد اللہ ارض وطن کی سرزمین سے بھی رب العزت کے کرم سے ایسےسپوتوں نے جنم لیا ہے جس پر قوم کا سر بلند ہوا بلکہ دنیا میں ارض پاکستان کی اہمیت وشان بھی بڑھ گئی۔
28 مئی 1998 کا وہ یادگار دن جب ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے ساتھیوں کی بے پناہ محنت اور جدوجہد نے انہیں کا میابی سے ہمکنار کیا اور وہ ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہو گئے یہ وہ کامیابی تھی جسکی وجه سے پاکستان کو پہلا ایٹمی اسلامی ملک ہونے کا شرف حاصل ہوا اور دنیا کی ساتویں. ایٹمی طاقت کی حیثیت سے دنیا کے سامنے ایا
اس شاندار کارکردگی اور اعزاز کی وجہ سے پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کو مستحکم کرنے کی بھرپور صلاحیت سے ہمکنار ہوگیا ۔ آج اسی ایٹمی قوت کی بدولت اللہ رب العزت نے دشمنان اسلام اور ارض پاک کے دشمنوں کو پاکستان کی طرف انتہائی قدم بڑھائے سے روکا ہوا ہے خصوصاً بھارت جو اس اسلامی ریاست کا سب بڑا مخالف اور دشمن ہے اس کے سامنے پاکستان جو اسلام کا قلعہ ھے اسکی طرف خطرناک انتہائی قدم اٹھانے سے رکا ہوا ہے.
الحمد للہ پاکستان وہ اسلامی ملک ہے جسکی افواج کو دنیا کی باصلاحيت اورطاقتور افواج میں شامل کیا جاتا ہے پھر اس ایٹمی طاقت کا اعزاز حاصل ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے ،اس پاک دھرتی میں صرف ایک نقص نظر آتا ہے وہ ہے سیاست دانوں کے ذاتی نوعیت کے آپس میں اختلافات و تعصبات جس کی وجہ سے عوام بھی انتشار کا شکار ہیں ۔ان حالات میں بیرونی مداخلت ہمیں نقصان پہنچا سکتی ہے،یہ تو اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ہماری افواج اور ایٹمی قوت نے بندھ باندھا ہواہے جس کی وجه سے پاکستان محفوظ ہے۔
محب وطن عوام پاکستان کی سلامتی کے لیے ہمیشہ سرگرم و دعاگو ہیں اللہ رب العزت ہمارے اس وطن عزیز کو سدا قائم ودائم رکھےکیوں کہ دنیا میں یہ ہماری پہچان و وقار ہے۔ آمین یا رب العالمین.




































