
افروزعنایت
ہرسال عالمی طور یوم والدین منایا جاتا ہے۔ کیا والدین کے لئے سال کا ایک دن مخصوص کرکے انہیں" وش" کیا جائے یا ان کےساتھ گزارا جائے
؟؟؟ یہ ممکن نہیں کائنات کا سب سےخوبصورت وافضل رشتہ والدین کا اولاد کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو انتہائی انمول اور رحمت الہٰی کا اکرام ہےجس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
قرآن میں ارشاد ربانی اوراحادیث کی روشنی میں دیکھا جائےتو یہی ایک نعمت خدائی انسان کےلیے سربسجود ہونے کے لیے کافی ہے ۔
ماں باپ اپنی تمام زندگی و طاقت اولاد کےلیے سرف کردیتے ہیں اولاد کی ذرا سی تکلیف پرتڑپ اٹھتے ہیں۔ اولاد کی تعلیم و تربیت اور پرورش کے لیے تمام زندگی تگ و دو میں مصرو ف رہنےوالے والدین کےلیے کوئی ایک دن مخصوص کرنا نہ صرف ان کے ساتھ نا انصافی ہے بلکہ رب العزت کی ناشکری کے مترادف ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اور تیرے رب نےحکم کر دیا ہے کہ بجزاس کے کہ کسی کی عبادت مت کرواور تم اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو،اگر تیرے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف بھی مت کرنا اور نہ ان کو جھڑکنا اور ان سے ادب سے بات کرنا اور ان کے سامنے شفقت وانکساری کے ساتھ جھکے رہنا ۔ یوں دعا کرتے رہنا کہ میرے پروردگاران دونوں پررحمت فرمائے جیسا انہوں نے مجھے بچپن میں پالا (سبحان الله )
رب العزت نےباربارقرآن پاک میں والدین کی اہمیت وفضیلت کوواضح کیا ہے۔احادیث نبوی میں بھی والدین کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔
ماں کے پیروں تلے جنت ہےتو کہیں باپ کی ناراضی کو اللہ کی ناراضی کہا گیا ہے،تو اور تیرا مال تیرے باپ کا سبحان اللہ
میرا یہ تجزیہ ہے اور یقیناً آپ سب بھی اس سےمتفق ہوں گے۔ والدین کی وجہ سےمکان گھر لگتے ہیں درودیواروں سے بھی رحمت ٹپکتی ہے۔اسی رحمت وبرکت کے سائے میں اولاد پرسکون زندگی گزارتی ہے۔ یہ دعا کے روشن دروازے ہیں جو اس دنیا سے جانے بعد بھی اپنی اولاد کے لیے کھلے رہتے ہیں۔
بدنصیب ہے وہ اولاد جو اپنی جنتوں کو ٹھکراکےانہیں اولڈ ہومز میں رکھتےہیں۔ الحمدللہ ہمارےمعاشرے میں یہ وبا نہیں پھیلی اور رب العزت سےدعا ہےکہ ہمارا معاشرہ ان خرافات سے محفوظ رہے( آمین ثم آمین یا رب العالمین)
جیسا کہ مذکورہ بالا آیت ربانی سے بھی واضح ہے جسے جنت چاہیے وہ اپنے والدین کو راضی کرلےبلکہ میں نے دیکھا ہے کہ جو والدین کے فرمانبردارخدمت گزار ہوتے ہیں ،ان کی دنیا و آخرت دونوں سنورجاتے ہیں ۔ رب العالمین سب کو اپنے والدین کا فرمانبردار اور دلوں کو سکون دینے والا بنائے نیک و صالح اولاد کے لئے ہر دن والدین کا دن ہے۔ ایک پیار بھری نظر والدین پرڈال کرہم حج مبرورومقبول کاثواب حاصل کرسکتےہیں ۔ سبحان اللہ




































