
افروزعنایت
سورہ البقرہ میں اللہ رب العالمین فرماتا کہ "اے ایمان والوں اسلام میں پورے کے پورے داخل ہوجاواورشیطان کےقدموں کی پیروی نہ کرو"
غور طلب بات یہ ہے کہ یہ اسلامی ریاست ہے، یہاں اکثریت الحمدللہ مسلمانوں کی ہے،حکومت اسلامی لیکن آدھے تیتر آدھے بٹیر والی صورتحال ہے۔اس ریاست اسلامی میں سود عام ہے میڈیا بےباک ہے،جس کی وجہ سےبےحیائی معاشرے میں پھیلتی جارہی ہے۔
ترقی کی سیڑھی سمجھ کر اسے باعث فخرسمجھا جارہا ہے۔سرکاری طورپر اس کی روک تھام کےبجائےغیر اسلامی اورلغویات کوعام کرنے کے لئے نئےاقدامات کیےجارہے ہیں،جس میں تعلیمی اداروں میں موسیقی کی تعلیم کا دیا جانا بھی ایک ہے۔اس سلسلے میں 1500 ٹیچرز بھرتی کیے جائیں گے۔
دوسری طرف فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیےانسٹیٹیوٹ کا قیام عمل لایا جائےگا۔یعنی بے حیائی و موسیقی جوحرام ہیں ،یہ غریب ریاست اسپرسرمایہ لٹا کرشیطان کی پیروی کرکےدنیا میں نام روشن کریں گے۔استغفراللہ اسلام میں ان شیطانی لغویات کی کوئی گنجائش نہیں ہے.
موسیقی کوروح کی غذا سمجھ کراس کو تعلیم کا حصہ بنانے والے اللہ کے ساتھ بغاوت کے مرتکب ہیں۔ آج سے ساڑھے چودہ سو سال پہلےیہ گانے بجانےاور اسی نوعیت کے بے حیائی کے کام عرب میں عام تھے۔
اللہ تبارک وتعالیٰ نےمیرے نبی کریم کومبعوث فرما کران خرافات کا خاتمہ کیااورجہالت و گمراہی کےوہ اندھیرے چھٹ گئے اور آج یہ حکومت اسی بے حیائی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
ہونا تو یہ چاہیے کہ اچھےاقدامات اٹھائے جاتےاسکولوں میں قرآن و تفسیر قرآن کی تعلیم لازمی کی جاتی جو آج کے حالات کے لحاظ سے اشد ضروری ہے۔
آج اس پر فتن دورمیں اپنا دامن برائیوں سےبچانا اوراپنی اولاد کی صحیح رہنمائی کرنا انہیں راہ مستقیم پر چلانا اہم فریضہ ہے اور یہ صراط مستقیم و ہدایت صرف قرآن اورحدیث سےمل سکتی ہے۔لہٰذا تعلیمی اداروں میں قرآنی تعلیمات کا خصوصی اہتمام کرنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ یہود و نصاریٰ کی تقلید ہمیں خصوصاً نئی نسل کو گمراہی کی طرف لے جارہی ہے،جس کے لیے ہمیں اللہ کے سامنے جواب دہ ہوناپڑے گا۔




































