
افروزعنایت
میں حیرانی سے ان خواتین کی مال سے بھری ٹرالیوں کو دیکھ رہی تھی جو تقریباً سب متوسط طبقےسےنظر آرہی تھیں۔ ان میں اکثر کی
ٹرالیوں میں کولڈ ڈرنک کے کریڈٹ،چپس کے پیکٹ فروزن اشیاء اورجوس وغیرہ پر مشتمل اشیاء زیادہ نظر آئیں میں حیران اس لیے تھی کہ ہم میں سےاکثروبیشتر لوگ مہنگائی کا رونا روتے نظرآتے ہیں مگر صورتحال یہ ہے ؟؟؟؟؟
اسی طرح ہوٹلوں میں تفریح گاہوں میں بازاروں میں لوگوں کا پہلے سے بھی زیادہ رش نظر آرہا ہےجسے دیکھ کر کہیں سے بھی یہ معلوم نہیں ہورہا ہےکہ مہنگائی ہے۔
ان فضولیات کےبعد تو اچھا خاصہ بندہ بھی پریشانی میں مبتلا ہوسکتا ہے۔۔۔۔ جی ہاں اچھی خاصی آمدنی والا بندہ بھی پریشانی سے دوچار ہوکر اپنا اور اپنے گھروالوں کا سکون برباد کرسکتا ہے ۔
یہ مہنگائی تو دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔اس مہنگائی کے لیے کیا لائحہ عمل طے کیا جانا چاہیے کہ اس کا مقابلہ کیا جاسکے؟؟؟؟؟
آمدنی میں اضافہ؟ کیا ایسا ہر شخص کے لیے ممکن ہے؟ کوشش کی جاسکتی ہے رزق حلال میں اضافے کے لیے راستے تلاش کرنا چاہیے۔میرا رب اس کے لیے راستے بھی کھولتا ہے لیکن آج جس طرح مہنگائی نے سراٹھایا ہوا ہے ۔ اس کے لیے میرے دین نے تعلیمات سے نوازا ہے۔۔۔ میانہ روی،کفایت شعاری جو گزربسر کےلیے بہترین راستہ ہےجس میں برکت بھی ہے ۔بے جا نفسانی خواہشات پر فضول خرچی کا مظاہرہ میرے رب کو بھی پسند نہیں ، جس سے بندہ بہت سی مشکلات میں بھی گرفتار ہو سکتا ہے ،جبکہ کفایت شعاری ان مشکلات سے بندے کو نہ صرف بچا سکتی ہے بلکہ رزق میں برکت کا سبب بنتی ہے ۔سبحان اللہ لہذا مہنگائی کا رونا رونے سے بہتر ہے کفایت شعاری اپنائی جائے۔




































