
افروزعنایت
چودہ آگسٽ آزادی کی شمع روشن ہوئی اورپاکستان آزاد ریاست کی حیثیت سے دنیا کےنقشے پر نمودارہوا ۔الحمد اللہ یہ ہم سب کے لیے باعث فخر وباعث
تسکین واعزاز ہے کہ رب العالمین نےہمیں آزاد مملکت کا باسی بنایا اورہماری اولاد کو آزاد فضاؤں میں آنکھ کھولنا نصیب ہو ا،لیکن یہ آزادی ہم سے کچھ مانگتی ہے۔جی ہاں محبت وفاداری خلوص ایمانداری، یہ وہ خوبصورت احساسات وجذبات ہیں ،جس سے نہ صرف یہ مملکت ترقی کی جانب گامزن ہوسکتی ہےبلکہ بلکہ امن امان کا گہوارہ ٻن سکتی ہے۔کیا ہم ان مذکورہ بالا تمام خوبیوں سےآراستہ ومزین قوم ہیں؟؟؟؟ اس سوال کا جواب وطن کے موجودہ حالات سےظاہرہیں۔
ان حالات کی تفصیل میں"میں جانا نہیں چاہتی مگراس موقع پرمجھےواحد مرحوم کی بات یاد آگئی ہےکہ وہ ضرورآپ سب سے شیئرکروں گی۔
یہ اس وقت کی بات ہےجب میں اسکول میں درس وتدریس سےجڑی ہوئی تھی وہ چودہ اگست کا ہی دن تھا۔اسکول میں صبح دس بجے جشن آزادی کا پروگرام اختتام کو پہنچا تمام راستے میں بارش کی وجہ سے کیچڑ تھی، جگہ جگہ سبز ہلالی جھنڈیاں بکھری ہوئیں تھیں ۔اپنی سوسائٹی کے دروازے سے اندرداخل ہوئی تو دائیں جانب والے گھرسے انڈین فلمی گانوں کی آوازکانوں میں پہنچی ذرا آگے بڑھی تو گندا پانی ایک گھر سے بہتا ہوامیرے کپڑوں کوسیراب کر گیا (ایک خاتون گھر کا آنگن دھو رہی تھی جس کا گنداغلیظ پانی بڑی فراغ دلی سےآنے جانےوالوں پر نچھاورکررہی تھی۔ خیر میں نے سوچا بابا سےملتی جاؤں جو اسی سوسائٹی میں رہتے تھے۔سلام دعا کے بعد بابا کو راستے کی اورسوسائٹی کی ساری صورتحال کے بارے میں بتایا میری بات سنکر بہت دور جیسے کھو گئے میرے پکارنے پربولے یہ وطن کسی نے طشتری میں رکھ کر تحفےمیں نہیں دیا۔ اس کے لئےقربانیاں دی ہیں جدوجہد (ان کی آواز بہت دور سے آتی محسوس ہورہی تھی) اپنوں کو کھویا بہت دکھ اٹھانے کے بعد ہم یہاں پہنچے ہیں لیکن افسوس ۔۔۔
اور وہ ۔۔۔ غلامی کی ذلت بھری زندگی ۔۔۔۔۔اس زندگی سے موت بھلی ۔۔۔۔۔ مسلمانان اس قرب سے کزرے ۔۔۔۔ آج اس مملکت کی صرف حفاظت ہی نہیں بلکہ اس کی خوشحالی ترقی نکھارلانے کی ضامن نئی نسل ہے ۔
یہ ایک انمول قیمتی اثاثہ ہے اس کی قدر کریں اس کی ترقی خوشحالی کو اپنی ذاتی مفادات پر ترجیح دینا لازمی امرہے جس سے غفلت بہت خسارے کا باعث بن سکتی ہے۔۔۔۔۔۔بابا کے یہ الفاظ آج بھی مجھے ازبر ہیں ۔خصوصاً آج کے حالات کودیکھ کر بابا کے یہ الفاظ میری سماعت سے ٹکراتے رہتے ہیں۔
آج کے حالات۔۔۔۔ جی ہاں آج کے حالات کے ذمہ دار ہم سب ہیں آ۔ج بابا کی بتائی مذکورہ بالا خصوصیات سے ہماری پوری قوم عاری ہے اوراس تلخ حقیقت سے ہم سب واقف بھی ہیں پھر کیوں نہیں ہم اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کر رہے۔۔۔۔
آئیے عزیز ہم وطنوں اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کریں اس چوڊہ اگست کو ایک نئے عہد کے ساتھ منائیں ۔۔۔ انشاءاللہ




































