
افروزعنایت
حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ۔ جسم کے ایک حصےکو تکلیف ہوتو پورے جسم
میں درد اور بے چینی ہوتی ہے۔ بیشک آج ہم سب پاکستانی اپنےسیلاب زدگان بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ہم سب ان کی اس حالت پر نہ صرف دکھی ہیں بلکہ مدد کے لیے کھڑے ہیں۔
اپنے اپنے طورپراپنی حیثیت کے مطابق امداد کررہےہیں۔ یہی اس وقت. کا تقاضہ بھی ہے ،جس. سے غافل رہنا اپنے آپ پر ظلم کرنے کےمترادف ہے کیونکہ یہ ہمارا حصہ ہیں ۔ہم ان کا درد ان کی تکلیف کو دل سے محسوس کرکے دکھی ہیں ،ہرآنکھ نم ہے۔
اس کڑے وقت میں ان کی مدد کےلئے بہت سےادارے کوشاں ہیں جو بڑی ایمانداری سےاپنا فرض ادا کر رہے ہیں ہیں ان کی مدد کے لیےان علاقوں میں پہنچے ہوئے ہیں ۔سلام ہے ان خدمت خلق کےاداروں کو ۔ اس وقت ایسے ہی جذبوں کی ضرورت ہے اور ہم سب کا بھی امتحان ہے کہ ہم اس کڑے وقت میں کہاں تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مخلص و حساس لوگ چاہےغريب ہیں متوسط طبقے کے ہیں یاامیر اپنی اپنی حیثیت کے مطابق امداد دے رہیں ہیں جوکہ خوش آنند بات ہے لیکن اس آزمائش کے وقت بھی کچھ خودغرض عاقبت نا اندیش اپنی دکان سجانے میں مصرو ف نظر آتے ہیں ۔
کیا ان حالات میں ان کا یہ طریقہ کارمناسب ہے۔اس وقت کا تقاضہ تو یہ ہےکہ اپنے ذاتی مفادات کونظر انداز کر کے صرف انسانیت کا حق ادا کیا جائے جو اللہ رب العزت کے نزدیک پسندیدہ عمل ہوگا ۔
یہی نہیں بلکہ اس وقت ہم سب کو بھی اپنا اپنا محاسبہ کرنا ہےکہ ہم سےکہاں کہاں کوتاہی سرزد ہو رہی ہے۔ اس کی اصلاح کرنا بھی لازمی امر ہے جو کچھ ہمارے اس پاس غلط ہورہا ہے وہ ہمیں ہمارے رب سے دور لے جارہے ہیں یہ نازک وقت رجوع الہیٰ کا ہے۔




































