
افروزعنایت
عفت امی آپ بہت حساس ہیں،ہربات پربہت رنجیدہ ہوجاتی ہیں۔ یہ لوگ آج اپنی ترقی کا زینہ یہی سمجھتے ہیں۔
امی لیکن بیٹامیرے دین اسلام کی یہ تعلیمات نہیں کہ ہم اس طرح بےحیائی کریں اوراس بے حیائی کی وجہ سے معاشرے میں بہت سی برائیوں نےسر اٹھایا ہواہےحجاب تو دور کی بات ہے سر پر دوپٹہ نہیں ٹانگیں ننگی ،یہ ادھورا لباس۔۔۔۔ عریانی ہے۔کیا ان عورتوں کو ذرا بھی اپنےرب کا ڈرنہیں رہا ۔ آخرت سے بے خبران کے باپ ،بھائی، شوہر اور بیٹے ان سب کی پکڑ ہوگی اورآج جب پورا ملک ناگہانی آفتوں کی جکڑا ہے ۔میرا اللہ ہمیں جھنجھوڑجھنجھوڑ کر تنبیہ کر رہا ہے،ہمیں بڑے عذاب سے بچانے کے لیے خبردار کررہا ہے اور یہ رب العزت کی قائم کردہ حدود نسل انسانی کی بقا اورتحفظ کی ضمانت ہےاوران حدود کی پیروی میں ہے۔ ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ان حدود میں عورت کا حجاب بھی شامل ہے،جو مسلمان عورت کی پہچان ہے ۔یہ حجاب اسلامی نظام اسلامی معاشرت کی نمائندگی کرتا ہے۔
اماں عائشہ فرماتی ہیں کہ جب سورہ النورنازل ہوئی آپ ص سےصحابہ کرام نےعورتوں کے پردے کے احکام سنے تو گھروں میں جاکر اپنی عورتوں سے بیان کیے۔انصار کی عورتیں فوراً اٹھیں اور گھر کےپردوں اور چادروں سے اپنے لیے اوڑھنیا بنا لیں۔ دوسرے دن یہ خواتیں جب نمازکے لئے آئیں تو سب کے سروں پر دوپٹے تھے اور انہوں نے باریک کپڑے چھوڑ کرموٹےکپڑے کا لباس پہننا شروع کر دیا (مفہومِ) سبحان اللہ یہ وہ پاکدامن بیبیاں تھیں جن کی پاکیزگی اور حیا کے سب گواہ تھے لیکن اللہ کے ایک حکم پرانہوں نے لبیک کہا جس کی وجه سےمسلمان عورت کو تحفظ وقاراور پہچان مل گئی ۔آج کی لبرل ازم خواتیں کا کہنا ہے کہ شرم و حیا دل کا پونی چاہیے بیشک جسم ننگا ہو۔ استغفراللہ اس بے حجابی اوربےحیائی کے کیا نتائج سامنے آرہے ہیں سب جانتےہیں ۔بیشک میرے اللہ کے حکم کے پیچھے بے شمار مصلحتیں ہیں پاکیزہ ماحول کی ضمانت یہ حجاب ہے۔سبحان الله




































