میرے رب کی مصلحتیں وہی جانے

افروزعنایت

ویسے توزندگی ہےہی خوشی وغم کاامتزاج،کچھ تو تھوڑی تکلیف وغم پردل برداشتہ ہوجاتےہیں اورواویلا کرتےہیں لیکن کچھ بڑی سےبڑی تکلیف

پربھی صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں، بلکہ رب کی آزمائش سمجھتے ہوئےاسی کی طرف رجوع کرتے ہیں کہ وہی ہے جو ہمیں اس مشکل سے نکالے گا ۔۔ایسے لوگوں کو دیکھ کر دکھ کے ساتھ ساتھ ان کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا بھی نکلتی ہے۔

ناظمہ بھی ایسے ہی لوگوں میں سےایک ہے۔ ایک بڑے اور خوشحال گھرانے کی بیٹی ہونے کے باوجود اس کی قسمت کہ جس شخص کے ساتھ اس کی شادی ہوئی وہ نہ صرف جھگڑالو بلکہ سست قسم کا بندہ تھا۔ اسی لئے آئے دن  اس  کےساتھ کوئی نہ کوئی مسئلہ لگا رہتا تھا۔ بیوی کے ساتھ بھی ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا،جیسے تیسے بیوی گزاراکرنے پر مجبور تھی۔

تین بچوں کی ماں بننے کے باوجود شوہر کی طرف سے سکھ ملنے کے بجائے صرف تکلیف ہی ملی تھی۔  یہ بچے اس کے پیروں کی زنجیرتھے،جس کی وجہ سےوہ شوہر کے ظلم وستم بھی برداشت کررہی تھی ۔ سونے پہ سہاگہ اس کی ایک بیٹی ذہنی معذوربھی تھی۔ وہ اپنے والدین کوبھی اپنے حالات بتانے سے گریز کرتی کہ انہیں دکھ نہ پہنچے،لیکن  ناظمہ کےوالدین بھی مجبورتھے کربھی کیا سکتے تھے۔ دو تین ماہ بعد وہ والدین کے گھر کا چکرلگاتی عذر یہ پیش کرتی کہ بچوں کی وجہ سے وقت نہیں ملتا۔ مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکتی ہوں۔ اس کی ایک دوست نےاس کےحالات دیکھ کراسے طلاق کا مشورہ دیا لیکن بچیوں کی وجہ سے وہ مجبور تھی ایسا قدم اٹھانے سے۔

آج بھی وہ تین ماہ کے بعد اماں کے پاس آئی تھی سوجی ہوئی آنکھیں بہت کچھ بتارہیں تھیں۔اماں ۔۔۔ کچھ ہوا ہے؟؟؟ (ناظمہ کی آنکھیں جھلک پڑیں) اماں میں نے بہت کوشش کی  کہ اپنا گھر ٻچا سکون تاکہ ان بچیوں پرباپ کا سایہ رہےلیکن نہ بچا سکی۔ اب مجھے اپنی نہیں ان کی فکرکھائے جارہی ہے۔۔ اماں میری بچیوں کا کیا بنے گا،جیسا بھی تھا باپ کا سایہ تو تھا طلاق کے بعد یہ سایہ بھی ختم ہوگیا (حالانکہ باپ کا بچیوں کے ساتھ بھی ظالمانہ رویہ تھا) اماں کو بیٹی کے درد کابخوبی احساس تھا اس کے مسئلہ کا کوئی دوسراحل بھی نہیں تھا،اس کڑے وقت میں اماں کےساتھ بھائی بہنوں نےاس کا بھرپورساتھ دیا اوراسے حوصلہ دیاکہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔

ناظمہ بڑی ہمت وصبروالی تھی گزشتہ پندرہ سال سے وہ شوہر کانارواسلوک سہ رہی اس موقع پربھی اس نے اپنے دل کو تسلی دی یقیناًمیرے رب کی اسی میں مصلحت و بھلائی ہوگی۔  بھائی بہنوں کی مدد سے پڑوس میں ہی دوکمرے کرائے پر مل گئےخود بھی سلائی کڑھائی کا کام جانتی تھی ۔وہ بچیاں جو باپ کی چیخ و پکار اور مار دھاڑ پر سہمی سہمی رہتی تھیں ، صاف ستھرے پر امن ماحول میں نکھر گئیں۔  وقت تیزی سے گزرتا گیا بچیاں پڑھ لکھ کر جوان ہو گئیں۔اچھے گھروں سے رشتے بھی آنے لگے اس نے سوچا شاید اگر یہ اپنے باپ کے سائے میں ہوتیں تو نہ تعلیم حاصل کر پاتیں نہ اپنے آپ کو اس ماحول میں محفوظ محسوس کرپاتیں۔  نہ ہی انہیں اچھے رشتے مل پاتے۔ اس نے اپنےآپ کوآئینےمیں دیکھا سولہ سال پہلےجب اسے طلاق ہوئی تھی.وہ ٹوٹ.گئی تھی کہ اب وہ کیسے جیے گی حالانکہ اس شخص کے ظلم سہ سہ کرہڈیوں کا ڈھانچہ ہوچکی تھی شاید، شاید وہ مزید وہاں رہتی تو نہ جانے کیا ہوجاتا۔۔ بیشک میرے رٻ کے ہر کام میں مصلحت پوشیدہ ہےجس سے بندہ ناواقف ہے اور طلاق جو اللہ کے نزدیک نا پسندیدہ عمل ہے لیکن جائز ہے۔ یقیناً اس کی وجہ ہے میرارب اپنےکسی بندےکوتکلیف میں نہیں دیکھ سکتااس تکلیف سے بچانے کا راستہ طلاق ہی ہےجیسا کہ ناظمہ کے حالات سے ظاہر ہوتا ہے۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے