
افروز عنایت
انسان معاشرتی حیوان ہے،یہ معاشرتی حیوان اس معاشرے میں اسی وقت سکون وآرام سےزندگی گزارسکتا ہےجب اس پاس والوں کے ساتھ اس کے مثبت
روابط ہوں اورسبحان اللہ یہ تمام اصول و ضوابط قرآن احکامات الہی اوراحادیث مبارکہ سے واضح ہیں جن پرعمل پیراہوکریہ معاشرہ حقیقتاً اسلامی معاشرہ بن سکتا ہے۔ دین اسلام ضابطہ حیات ہے کسی معاملے میں بھی ہدایت کی ضرورت ہو اس کی طرف رجوع کریں اور ہدایت حاصل کرلیں۔
مثلاً اس پاس کے لوگوں کے ساتھ بہترین تعلقات کے لیے گفتگو کے اتنے خوبصورت انداز بتائےگئے ہیں کہ جن پر عمل کرکے بندہ اللہ کو بھی راضی کرسکتا ہےاور اس پاس کے لوگوں سے خوشگوار تعلقات استوار کر سکتاہے۔ ان اصولوں میں گفتگو کےآداب کی بڑی اہمیت ہے اوریہ آداب گفتگو قرآن پاک میں جگہ جگہ بیان کئے گئے ہیں.
جیسےسورہ آلبقرہ میں میرے اللہ نے فرمایا ہےکہ لوگوں سے بھلائی کی بات کہی جائے ۔سورہ انعام میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ بات کرتے ہوئےانصاف کیا جائے۔ منہ سےاچھی بات نکالی جائے۔تبلیغ دین نرم اندازمیں کی جائے۔( سورہ طہ) جھوٹی بات کرنے سے بچاجائے (سورہ الحج) اسی طرح سورہ احزاب میں میرا اللہ فرماتا ہے کہ سیدھی بات کہی جائے.
ان آیات ربانی میں خوبصورت آداب گفتگو بیان کئےگئےہیں ۔ بیشک ان پرعمل کرنے سےنہ خوبصورت تعلقات استوارہوسکتے بلکہ بندہ متاثر ہوکر سامنے والی کی بات پرعمل بھی کر سکتا ہے۔میرے نبی کریم نے اسی انداز گفتگو سے پتھر دلوں کو بھی موم کر کے دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ یہی انداز گفتگو والدین اولاد کی تربیت کے لئے اوراستاد شاگردوں کی تعلیم تربیت کےلیے استعمال کرکے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر اپنا ہو یا پرایا ان کے ساتھ مذکورہ بالا ہدایت پر عمل پیرا ہوکرخوشگوار ماحول استوار کرسکتے ہیں ۔
سامنے والے مثبت انداز میں ان کی غلطیوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں اور انہیں اچھی بات پر عمل پیرا کراسکتے ہیں جبکہ انسان کی یہ زبان اور انداز گفتگو اگر اس کے برخلاف ہوگا تودوست کے بجائے اس کے دشمنوں میں اضافہ ہو سکتا ہے لہذا اپنے کردار وعمل کے ساتھ ساتھ اپنی گفتگو کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے.




































