
افروزعنایت
عظيم مملکت پاکستان جو قربانیوں اورجدوجہد کے بعد معرض وجود میں آیا۔ آج افسوس کا مقام ہےکہ یہ بیرونی سازشوں کا ہی نہیں ،اپنوں کی بےاعتنائی کا
بھی شکار ہے اورانہوں نےاسے لوٹنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی ۔اس میں سیاست دان اور عوام سب ملوث ہیں۔
ملک کے اہم اداروں میں رشوت ،خیانت اورسازشوں کی رودادیں سن کردماغ چکراجاتا ہےکہ یہ سب اس اسلامی ریاست میں سرعام ہورہا ہے۔
سرکاری اداروں میں جائز کاموں کےلئےمجبوراً بندہ رشوت دے کر اپنی جان چھڑاتا ہے۔ پاسپورٽ بنوانا ہو،این اوسی کا معاملہ ہو، ریٹائر منت کےبعد پینشن کامعاملہ ہویا اسی نوعیت کا کوئی بھی جائز کام ہو سفارش یا رشوت کے بغیرناممکن ہے۔
صوم صلواۃ اورمتقی لوگوں کے لیے یہ بڑے امتحان کاوقت ہوتا ہےکہ وہ مجبورہوکراس دلدل میں گرتے ہیں۔ اس سلسلے میں کتنی خواتین سے میری بات ہوئی جو کچھ انہوں نے بیان کیا، اس سےہر شخص واقف ہے، یہاں مجھے اس کی تفصیل بیان کرنا فضول معلوم ہوتا ہے ۔ کیا سرکار اور متعلقہ اداروں کے سربراہان اس قسم کی دھاندلیوں اور خرافات سے واقف نہیں ہوں گے؟ یقیناً یہ سب ان ہی کی آنکھوں کے سامنےہورہا ہے تو کیا اس کی روک تھام کےلئےاقدامات یا لائحہ عمل بنانا ناممکن ہیں؟؟؟؟ پھر کیوں چشم پوشی سےکام لیا جارہا ہےیا وہ سب بھی ان خرافات میں مبتلا ہیں اوراس کے حصہ دار ہیں۔
خدارامملکت اسلامیہ کی بقا وسلامتی کے لیےمتعلقہ ادارےاور سرکار خاص توجہ دے تو کچھ بھی ناممکن نہیں اوراس سلسلے میں ہر ایک کو اپنا کردارایمانداری سےادا کرنا ہوگا۔ بحیثیت مسلمان ہم سب میں یہ خوبی ہونی چاہیے۔ آخر خدا کو بھی منہ دکھانا ہے کیا جواب دیں گے؟؟؟؟؟ یہ میرا سب سے سوال ہےصرف اس دنیا کے لیے نہیں جئيں بلکہ آخرت کے ابدی گھر کی بھی فکر کریں۔




































