
افروزعنایت
آٹھ سالہ نورین: مماکل ہمارے اسکول کی چھٹی ہے
مما؛؛ ہاں بیٹا کل لیبر ڈے کی چھٹی ہے؛
نورین۔۔۔۔ لیبرڈے کی چھٹی؟؟؟
مما۔۔۔۔۔ ہاں بیٹا مزدوروں کا دن
نورین تو صرف مزدوروں کی چھٹی ہونی چاہیے نا۔
مما( ہنس کر) بیٹا دیکھا جائے تو ہم سب مزدورہی تو ہیں ہم سب محنت کرتےہیں میں سارا دن گھر کے کاموں اور آپ تینوں کےکاموں میں لگی رہتی ہوں اور تمہارے بابا آفس میں مصروف رہتے ہیں ۔
نورین ۔۔۔۔ (سوچتے ہوئے) تو پھر یہ دن مناتے کیوں ہیں؟؟
مما کو خود سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ نورین کو کس طرح مطمئن کرے کہ اس دن اصل مزدور طبقہ تو ہرجگہ محنت کرتےہی نظر آتا ہے پھر اس دن کی کیا خاص بات ہے لیکن بچی کو مطمئن تو کرنا تھا لہٰذا جواب دیا کہ یہ دن محنت کشوں کی ہمت افزائی کا دن ہے کہ آپ سب ہمارے لیےاہمیت رکھتےہیں ہمارے دلوں میں آپ کی عزت اوراحساس ہے ہماری زندگی آپ کے بغیر مکمل نہیں ہے۔
نورین کو بات سمجھ میں آئی یا نہیں آئی مگراس نے گردن یوں ہلائی کہ اسے سب سمجھ میں آگیا ۔۔۔ ضرور ہم سب کو بھی سمجھ میں آگیا ہوگا کہ لیر ڈے کیوں مناتے ہیں۔




































