
افروز عنایت
انیلہ ۔۔ تم بہت خوددارہو ہر بات میں انا کا مسئلہ بنالیتی ہواورایسی حالت میں تواپنے ہی کام آتےہیں ۔
ثمینہ ۔۔۔۔ نہیں باجی یہ ایک دن کا مسئلہ نہیں ہےمیں کب تک باپ بھائیوں سےمانگتی رہوں گی اور سچی بات پوچھیں تومیں دوسروں کی نظروں میں اسلم کو گرانا نہیں چاہتی پھراگر بندے کو سب کچھ آسانی سے مل جائے تو وہ کوشش چھوڑ دیتا ہے۔ بیشک اس وقت میری فیملی تنگدستی کا شکار ہےلیکن ہم دونوں مل جل کواس مشکل سےنکل آئیں گے۔
ثمینہ۔۔۔ اسلم کوئی بات نہیں تنخواہ کم ہے لیکن دو وقت کی روٹی کا تو بندوبست ہو جائےگا اور میں بھی جہاں انٹرویو دینےگئی تھی انکی کال آئی ہے انشاء الله تعاليٰ سب صحيح ہو جائےگا _
اس طرح دونوں میاں بیوی کی تنخواہ میں سےمشکل سے گزر بسر ہونے لگی گرچہ اسے سخت محنت کرنی پڑ رہی تھی لیکن اس کی زبان پر ہر وقت شکر الحمد اللہ کا ورد ہوتا
والدین کو اس کی تکلیف کا احساس تھا وہ بیٹی کو سخت مشقت کرتے دیکھتے تو دکھی ہوجاتے۔چاہتے کہ کسی بہانےٓسےہی اس کی مالی مدد کریں لیکن ثمینہ کو یہ پسند نہ تھا۔ بنیادی ضروریات اوربچوں کی تعلیم کے بعد اس کے پاس کچھ نہ بچتا کہ وہ اپنی ضروریات پوری کرپاتی بلکہ وقت گزرنےکےساتھ ساتھ بچوں کےتعلیمی اخراجات بڑھتےگئےتو اسے گھر پربھی ٹیوشن سینٹر کھولنا پڑا۔
سیرت(جو اس کی سسرالی رشتہ داراوردوست بھی تھی)ثمینہ تمہاری ہمت کی داد دیتی ہوں لیکن کیا تم اپنی جوانی اسی طرح گزاردو گی ۔ کچھ اپنا بھی خیال رکھو کم از کم تمہارے مرحوم سسر کی اتنی جائداد میں تمہارے شوہرکا حصہ ہے۔تمہارے شوہراپنا حصہ ان سے زبردستی لے سکتے ہیں۔
ثمینہ۔۔۔۔ میرے شوہر نے شروع میں کوشش کی تھی لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا، بس ہم نےاللہ پر چھوڑدیا ہےاور دیکھو اللہ رب العزت نے ہمیں بے یار ومدد گار تو نہیں چھوڑا۔
اس طرح غربت لیکن عزت کےساتھ اپنے رب پر بھروسے سےثمینہ نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت مکمل کی تواللہ نے بھی انہیں کامیابی وعزت دی ۔ بچے نہ صرف کامیاب ہو گئےبلکہ انہیں اپنے والدین کی تکلیف ومشقت کا بھی بھر پوراحساس تھا آج اس کے اس پاس کے وہ لوگ جوانہیں غريب سمجھ کر نظر انداز کرتے تھے،وہ بھی انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ اس کامیابی اورعزت کو اپنی محنت کا ثمر نہیں بلکہ اللہ رب العزت کا انعام و اکرام سمجھتی ہےجو آج اسےاور اس کے بچوں کو ہے ۔
بیشک میرا رب بڑا منصف اور رحمٰن و رحیم ہے۔




































