
افروزعنایت
میں ٹی وی بہت کم دیکھتی ہوں وہ بھی سوائےخبریں وغیرہ کیونکہ فی زمانہ ٹی وی کی نشریات دیکھنا سوائے وقت ضائع کرنے کے کچھ بھی
نہیں۔ بہت سے لوگ مجھ سے اختلاف کریں گے لیکن ذرا ایمانداری سے بتائیں کہ آج اتنےسارے ٹی وی چینلزکی بھر مار ہے لیکن چند ایک کےسواباقی چینلز پربیہودہ ڈرامے، ٹاک شو وغیرہ آرہے ہیں جنہیں دیکھنا اکثرو بیشتر لوگوں کا مشغلہ بن گیا ہے۔ اس سے حاصل کیا ہے؟؟؟؟
کبھی کبھارکسی ڈرامے پر نظر پڑ جاتی ہےسوائے لڑکے لڑکی کے کھلےعام عشق، میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا،ساس بہو کی دشمنی، رشتوں کےدرمیان فاصلے پیدا کرنے کے نئے نئے شیطانی گراور چالبازياں جس سےعوام بھی وہی سیکھ رہے ہیں ۔ ان ڈراموں میں اسلامی تعلیمات کے بالکل برعکس کہانیاں پیش کی جاتی ہیں جس سے نئی نسل کے بگڑنے کا اندیشہ یقیناً ہے، مثلاً جیوٹی وی پرچلنے والا ڈرامہ سیریل تیرے بن۔۔۔۔ کیا یہ ڈرامہ کسی صورت اسلامی معاشرے کی عکاسی کرسکتا ہے۔۔
اتفاقاً اس ڈرامے کی ایک قسط کےچند سین میری نظروں سےگزرے ہیروئین صاحبہ اپنےشوہر نامدار کو نہ صرف تھپڑرسید کررہی ہے بلکہ اس کے منہ پرغصے سےتھوک بھی رہی ہے۔۔۔ واہ جی واہ کیا سکھایا جارہا ہے۔۔۔۔ مسلمان لڑکیوں کواسلام نےتومسلمان شوہراور بیوی کے رشتے کو خوبصورت لڑی میں پرویا ہوا ہے۔ شوہر کے ساتھ یہ تحقیرآمیزرویہ کیا دین اسلام نےاس کی اجازت دی ہے۔ یہ ڈرامہ اسلامی حدود کی دھجیاں اڑارہا ہے جس کی روک تھام لازمی امر ہے مرد،عورت کا سرپرست ہےاسی طرح عوت بھی اس کی باندھی نہیں بلکہ عزت ہے۔ دونوں کے ایک دوسرے پرحقوق اور فرائض سےیہ بندھن خوشگوارگھروندے کی بنیاد رکھتاہے جبکہ یہ ڈرامہ اس کے بالکل برعکس ہے۔ خدارامتعلقہ ذمہ داران اس طرف توجہ دیں اوراس قسم کی نشریات کے سلسلےمیں کوئی لائحہ عمل مرتب کریں، جس سےعوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ نصیحت بھی ملے۔




































