
افروزعنایت /حریم ادب
دین اسلام توخود طاقت وقوت کا سرچشمہ ہےجو مسلمانوں کودین اسلام کی تعلیمات واحکامات سےمنور کرکےاستقامت وفلاح بخشتا ہے۔ تاریخ گواہ
ہے کہ مسلمانوں نےمختصر تعداد وطاقت کے باوجود کفارکوعبرت ناک شکست سےدوچار کیااورسنہری تاریخ رقم کی۔اسی طرح کرہ ارض پرمسلمان ممالک کی تعداد بڑھتی گئی۔ پاکستان بھی اسی سلسلے کی ایک خوبصورت و یادگار کڑی ہے۔یہ اسلامی ریاست اللہ اکبرکی صداؤں میں اوررب العزت کی منشا سےوجود میں آئی۔ اسی لیے میرے رب نےاسےعزت و توقیرکا مقام عطا کیا ہے۔ اسی لیے دجالی قوتیں اس سےخائف ہیں ، پھرسونے پہ سہاگہ اللہ رب العزت نےاس وطن عزیزکو ایک اوراعزازسےبھی نوازاہے جس کی وجہ سے کفار، دشمنان اسلام و دشمنان پاکستان کی نیندیں حرام ہیں ۔ وہ پاکستان کا ایٹمی طاقت بنناہے۔
جی ہاں پاکستان کومیرے اللہ نےیہ عزت وتوقیراوراعزازسےنوازاہےکہ پاکستان عالم اسلام کا پہلااسلامی ملک ہےجسےایٹمی طاقت بننےکا اعزاز حاصل ہےاوردنیا کاساتواں ملک ہےجو آج ایٹمی قوت ہے۔
اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانونے کاوہ یادگار دن جب ڈاکٹرعبدالقدیر خان اوران کےساتھیوں کی چھ سات سال کی انتھک کوششوں سے پاکستان ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہوا۔ عرض اس طرح یہ وہ اعزاز و طاقت ہےجس کی بدولت ایک طرف تو پاکستان کا وقار بلند ہوا ،دوسری طرف یہ پاکستانی اعزاز دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے کیونکہ آج پاکستان جغرافیائی حدود کےتحفظ کی پوری طاقت اورصلاحیت رکھتا ہے۔ سلام اس محب وطن قوم کےفرزند ڈاکٹرعبدالقدیر خان اوران کے ساتھیوں کوجن کی دن رات کی انتھک محنت رنگ لائی اور دنیا حیران رہ گئی کہ اس چھوٹے سے اسلامی ملک نےاس قدرجلدی میدان مارلیا۔
بیشک رب العالمین کی مدد ان کےساتھ تھی،اس قوت کے حاصل کرنےکےبعد دنيا پرواضح ہوگیاکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنا بھی ممکن نہیں، نہ ہی وطن عزیز پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان ہے۔ خصوصاً بھارت جو آزادی کے بعد سے پاکستان کادیرینہ دشمن ہے۔ اب یہ معلوم ہوچکا ہےکہ پاکستان سےچھیڑچھاڑ کرنا اپنے پیرپرکلہاڑا مارنے کے مترادف ہوگا ۔ اسی لئے وہ کسی انتہائی قدم اٹھانےسےبازہے۔ ہماری افواج اورہماری ایٹمی طاقت ہمارے وطن کےلیے ہمارے جذبات اس ا سلامی قلعے کا تحفظ ووقارکی ضمانت ہیں۔ سلام اس ارض وطن کواس کےان ہونہارباسیوں کوجنکی وجہ سے یہ ارض وطن مانند گلستان ہےاورجس کی مہک سے پوراعالم اسلام مہک رہا ہے اور سدامہکتا رہے گا ۔ آپس کے اختلافات اوررنجشیں اس وطن کےلیےدشمنوں کی چالوں کو کامیاب کرسکتیں، لہٰذا آج کی سب سے اہم ضرورت اس ایٹمی طاقت کے پاسبانو کے لیے آپس میں یکجہتی ومحبت کی ہے جس کی وجہ سے ایٹمی توانائی سےآراستہ ملک کوترقی اور استحکام حاصل ہوسکتا ہے ۔ اٹھائس مئی مئی وہ مبارک دن تھا جب پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ لہٰذا پوری قوم کو اس دن کی مناسبت سے وطن عزیز کی سلامتی اوراستحکام کے لئے دل وجان سےعہد کرے کہ ہم سب ایک ہیں اورایک ہی رہیں گے۔




































