بہترین استاد

 افروزعنایت

انسان کی تعلیم وتربیت میں اورزندگی میں کامیابی حاصل کرنےمیں والدین کے بعد اساتذہ کرام کا بڑاہاتھ  ہے،اسی لئے  انہیں روحانی باپ کا درجہ

دیا گیا ہےجس طرح والدین خلوص دل سے اولاد کی بھلائی و خیرخواہی چاہتے ہیں اسی طرح اساتذہ کرام اپنے شاگردوں کی کامیابی کے متمنی ہوتے ہیں۔  یقیناً ایسےاساتذہ پورے معاشرے کے لئے قابل قدروفخرہیں۔

دین اسلام نےبھی اس طرح علم دینےوالے اور لینے والے کی اہمیت کو واضح کیا ہے کہ علم لینا اوردینا نبیوں کاشیوہ ہے (سبحان اللہ) خصوصاً میں یہاں علم دینے والے یعنی اساتذۂ کرام کی بات کررہی ہوں کہ  معاشرے کے اس اہم کردارکوکیوں اہمیت حاصل ہےاوراسے کن خوبیوں سے اپنی ذات کو آراستہ کرنا چاہیے۔

ایک بہترین استاد کی بہترین خوبی ایمانداری وخلوص سچائی ہے۔ان ہی خوبیوں کی وجہ سےاسےروحانی والدین کادرجہ دیا جاسکتا ہے۔یقیناًایسااستاد تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے شاگردوں کی تربیت کابھی خواہاں ہوتا ہے۔اس کامشفقانہ رویہ بچے میں مثبت تبدیلی پیدا کرسکتا ہے۔ بہترین استاد وہ نہیں ہےجو اونچی آواز سخت رویے سے کلاس کے بچوں کی توجہ حاصل کرے اورکلاس میں خاموش ماحول پیدا کرے بلکہ  بہترین استاد اپنےمضمون پر دسترس رکھنے کے ساتھ پراعتماد لب ولہجے کے ساتھ اپنے لیکچرکو دلچسپ طریقے سے اس طرح شاگردوں کے سامنے پیش کرے کہ شاگرد نہ صرف دلچسپی سے اس کی طرف متوجہ ہوں بلکہ اس کی بات کوآسانی سے سمجھ بھی سکیں۔ ان سطور کو لکھتے ہوئے میں چند دہائیاں پیچھےچلی گئی ہوں، جب میراچھوٹا بیٹاعبداللہ پہلی جماعت کا طالب علم تھا۔اس جماعت میں پہنچتے، ہی اس میں میں نے ایک تبدیلی نوٹ کی کہ وہ صبح ہوتے ہی رونا شروع کر دیتا اور کسی طرح بھی اسکول جانے کے لیے راضی نہیں ہوتا۔ اس تبدیلی کی وجہ سے میں بہت پریشان ہو گئی کیونکہ میں خود کراچی کے ایک معروف تعلیمی ادارے میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہی تھی ۔ میں ان دونوں چھوٹے بچوں کو تیار کرکےجاتی تھی میری اسکول وین ان کی وین سے 10 منٹ پہلے آتی تھی۔ اس صورت حال کی وجہ سےمیں خود بھی بہت ڈسٹرب ہوگئی تھی۔ بیٹی جودوسری کلاس میں لیکن سمجھدارتھی اس نے بتایا کہ وین میں بھی کوئی بچہ اسے پریشان نہیں کرتا توآخرمیں نے اس کی ٹیچر سے ملنے کا ارادہ کیا۔

اگلے دن میں اس کےاسکول پہنچی پرنسپل میری بات سن کر گھبراگئی وہکسی طور پر مجھے کلاس ٹیچر سے ملانے پرراضی نہیں ہوئی حالانکہ وہ میری ساس کی پڑوسی  بھی تھی۔ کہنے لگی میں خود ہی دیکھ لوں گی آپ پریشان نہ ہوں۔  جب میں واپس آنے کے لیے گیٹ کی طرف بڑھی توجماعت دوئم کے روم پرنظر پڑی میں نے سوچا چلوآئی ہوں تو بیٹی کی کلاس ٹیچر سے ہی ملتی جاؤں۔

دوئم کلاس کی ٹیچر نےمجھے دیکھا تو والہانہ اندازمیں میری طرف بڑھی۔  آپ آپ میڈم؟؟ میں نےحیرانی سے اس کی طرف دیکھا۔

اس نے کہا میڈم آپ کے اسکول سے میں نے میٹرک کیا ہےآپ نے مجھے پڑھایا ہےپھر میرے آنے کا مدعاسنکر اس نے چاروں طرف دیکھا اورمجھے کہا کہ  اول کی کلاس ٹیچرپوری جلاد ہے۔ اس کی کلاس میں ایک دم خاموشی رہتی ہے۔  آپ اپنے بیٹے کواپنے اسکول میں داخل کیوں نہیں کرواتیں ۔خیر سامنے ہی کلاس اول کا کمرہ تھا ایک دم خاموشی اندھیرااور گرمی میں صرف ایک پنکھا اس کی میز کےاوپروالا چل رہا تھا میں نے جب اسے تایا کہ میں عبداللہ کی والدہ ہوں۔  وہ شروع ہوگئی۔  عبداللہ ہوم ورک نہیں کرتا ۔ اس کے پاس فلاں کاپی نہیں۔  پنسل نہیں ناکلرباکس ہے۔ میں نے اطمینان سے اس کی بات سنی ۔ عبداللہ کو بلایا وہ ڈرتا ڈرتا آیا میں نے اس کا بیگ کھول کر تمام مطلوبہ چیزیں اس کےسامنے بکھیردیں، بجانے شرمندہ ہونےکےعبداللہ پرچیخ پڑی بیوقوف جاہل بچہ میں چیختی رہتی ہوں ۔  ہوم ورک کی کاپی نکالولیکن صرف مجھےدیکھتارہتاہے۔

میں نے بڑے تحمل سےاسے کہا کہ خود فلاں اسکول کی ٹیچرہوں میرے بچے کی وجہ سے آپ کو تکلیف ہوئی معذرت چاہتی ہوں۔ میں اسے خود ہوم ورک کرواکر تمام ضرورت کی اسٹیشنری اس کے ببیگ میں رکھتی ہوں ۔ آپ اس کے بیگ کودیکھ لیا کریں ، جب اس نے میرے اسکول کا نام سنا تو ایک دم اس کے لہجے میں فرق آگیا۔

یہ سب کچھ بیان کرنےکا مطلب یہ ہے کہ استاد کی بےجا سختی بچےکو تعلیم سے دور لے جاتی ہے۔ کچھ استاد کلاس کنٹرول کرنے کے لیے بچوں پر سختی کرتےہیں اوراس کے اثرات دورتک رہتے ہیں جبکہ استاد کلاس میں ڈسپلن کے لیے اپنے لیکچر کودلچسپ بنائے اورمیانہ روی والا رویہ اپنائے اوراپنے مضمون پر مکمل دسترس رکھےاور شریر بچوں سے وقتا فوقتاً ہلکے پھلکےسوال جواب کرے تو خود بخود شاگردوں کی توجہ نہ صرف اپنی طرف مبذول کرواسکتا ہے بلکہ ڈسپلن بھی قائم ہوسکتا ہے۔

یہ تجزیہ میرے بائیس سالہ درس وتدریس کا نچوڑبھی ہےجو میں نےدوران تدریس اپنایا اوراس کےمثبت نتائج میرےسامنے آئے۔ آج بھی میرے شاگردوں سے میراسامنا ہوتا ہےتو مجھےعزت دیتے ہیں۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے