
افروز عنایت
الله رب العزت نے رہتی دنیا تک اپنےخلیل ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو امت مسلمہ کے جاری کردیاہے۔ اب صاحب حیثیت مسلمان خلوص نیت
سے ہر سال عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی دے کرنہ صرف اللہ کے حکم کی پیروی کرتے ہیں بلکہ اس قربانی کے گوشت کو خود بھی کھاتے ہیں اور دوست واحباب اورغریبوں اور مسکینوں میں بھی تقسیم کرتے ہیں
جیسا کہ حدیث مبارکہ ہے کہ کھاؤ کھلاؤ اورذخیرہ کرو (صحیح بخاری)
یعنی افضل یہ ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کیے جائیں ایک حصہ اپنے لئے، ایک رشتے داروں عزیز واقارب کے لیے،ایک حصہ غریبوں مساکین اور یتیموں کے لیے نکالنا چاہیے لیکن اگرخاندان زیادہ افراد پرمشتمل ہے تو تمام گوشت خود بھی رکھ سکتے ہیں ۔ سبحان الله کتنی آسانیاں دی گئی ہیں، میرے رب کی طرف سےعیدالا ضحٰی پرقربانی کا مقصد صرف ایک جانورکا قربان کرنا نہیں بلکہ اپنےنفس کو قابومیں رکھنے کےساتھ ساتھ اس نفس کو راہ خدا میں اپنا مال اور وقت خرچ کرنے اور دوسرون کی تکلیف کا احساس کرنا ، حق بات کہنے کی طاقت پیدا کرنا بھی ہے۔ آس پاس کئی لوگ بھوکے پیاسے ہوں اورہمارے فریج گوشت سےبھرے ہوئے ہو تو سوچیں کہ کیا ہم اس قربانی کا صحیح حق ادا کررہیں ہیں؛؟؟؟ نہیں بالکل نہیں۔
میں سب کی بات نہیں کررہی ہوں لیکن بہت سےلوگ اپنےاس پاس سےبےخبر رہتے ہیں اگرآپ کے پڑوس میں اوراحباب میں سےجو قربانی نہیں کرتے تو ان تک ضرور گوشت بھیجیں۔ یہ عید صرف حقوق اللہ کی پاسداری کی طرف رجوع نہیں کرتی بلکہ حقوق العباد کی پاسداری کا سبق بھی دیتی ہے۔ سبحان اللہ
ضروری نہیں کہ ہم انہیں ہی گوشت تقسیم کریں جو خود قربانی کرتے ہیں ہاں یہ ضروری ہےکہ آپ کے آس پاس قربانی نہ کرنے والوں کا اس گوشت میں زیادہ حق بنتا ہے۔ میرا دین تو اتنا پیاراہےکہ اگر آپ کے پاس گوشت تقسیمِ کرنے کے بعد بھی زیادہ ہے تو آپ اسے اپنے لئے کافی مدت تک فریزکر سکتے ہیں جیسا کہ اماں عائشہ رضی تعالیٰ اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ ہم قربانی کے گوشت کو نمک لگا کرمحفوظ کرلیتےہیں پھر آپ کی خدمت میں پیش کرتے (صحیح بخاری)
اس سے ظاہر ہے کہ ہم قربانی کے گوشت کو کافی عرصہ تک استعمال کرسکتے ہیں لیکن دوسروں کا خصوصاً ضرورت مندوں کا حصہ نکال کر۔اللہ رب العزت ہمیں اپنے ہرحکم کی پاسداری کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




































