انفاق لیکن اخلاص کےساتھ

افروزعنایت

الحمد للہ ہرسال دورہ قرآن کی بابرکت محافل میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔ سبحان اللہ۔  یہ بھی میرے رب کا کرم ہے جووہ جسے چاہے ایسے مواقع

عطا کرے اور وہ اس  سے مستفید ہو کراپنی دنیا وآخرت سنوارلے۔ ایسی معتبر اوربابرکت محفلوں سے مجھ کم فہم و ناقص عقل کو بھی کچھ نہ کچھ گوہر ہاتھ آہی جاتے ہیں ۔کلام الہی کی روشن آیات جسے پڑھنے اورسمجھنے سے دنیا بھی پرنوراور آخرت بھی تابناک ۔ سبحان الله

ہرسال قرآن پاک کا ایک پہلو تو ضرورآگہی کے راستے کھول دیتا ہےکہ میرے رب کے ہر حکم کے پیچھے کتنی حکمتیں اور مصلحتیں پوشیدہ ہیں جس سے یہ روشن پہلو اجاگر ہوتا ہے،میرا اللہ اپنے بندوں سےکس قدرمحبت کرتا ہے ۔ آخرت کےعذاب سے بچانے کے لیے ہدایت ونصیحت کےساتھ ساتھ  دنیاوی زندگی کو بھی سنوارنے کےلیے احکامات دیے ہیں۔

قرآن پاک میں جہاں اللہ رب العزت نے حقوق الہ کی ادائیگی کی تاکید فرمائی ہے۔ اس کے بعد  حقوق العباد کی پاسداری کا حکم بھی دیا ہے۔ ان حقوقِ میں بندوں کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ ان پر خرچ کرنے یعنی انفاق کاحکم بھی جگہ جگہ فرمایا ہےجس میں زکوٰۃ، خیرات ، صدقات و ہدیات شامل ہیں۔

یعنی دوست َواحباب کو بھی تحفے تحائف و ہدیہ دینے سے باہمی محبت و الفت پیدا ہوتی. ہےتو دوسری طرف غریبوں مسکینوں اوریتیموں کی ضروریات زندگی کا بندوبست ہوجاتا ہے  جس کا اجر وثواب میرے رب کے یہاں بے انتہا ہے جیسا کہ حدیث مبارکہ میں یتیم کی مدد کرنے وا لے کے لیے اللہ کے رسول فرماتے ہیں "جو شخص کسی مسلمان یتیم کی کفالت کرے گا  اللہ اسے ضرور جنت میں داخل کرےگا (ترمذی)

اسی طرح قرآن پاک میں یتیم و مساکین کے حقوق کی پاسداری پررب العالمین اجر ثواب کی نوید سناتا ہے بلکہ دوست احبابِ کو کھانا کھانے اور وقت بضرورت مدد کی تلقین بھی فرمائی گی ہے اور ضرورت مند کی مدد کرنے کا یہ طریقہ بتایا گیا ہے کہ ایک ہاتھ سے دو تو دوسرے  ہاتھ کو بھی پتہ نہ چلے دکھاوا اور نمود نمائش سے تمام نیکی اکارت جاتی ہے اور لینے والا بھی شرمندہ ہوجاتاہے ۔اسی لیے اللہ ایسے نیکی کے کام. کے لیے کہتا ہے کہ مجھے قرض دے رہے ہو۔ اس کا بدلہ بھی میں ہی دوں گا اور جس کے ساتھ نیکی کا معاملہ کیا جائےتو اس پر احسان جتانے کی ممانعت کی گئی ہے  لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس نیکی میں نہ صرف کوتاہی برتی جاتی ہے بلکہ اکثر  آپنی  نیکی کو سامنے والے پر بار بار جتایا جاتا ہے جس سے اس کی یہ نیکی اکارت جاتی ہے ایسے لوگ دراصل اپنی ذات پر ظلم کرنے والوں میں شامل ہیں

دوسری طرف اخلاص کےساتھ اس نیکی کے کرنے والوں کے درجات بلند ہیں۔

صحیح بخاری کی حدیث مبارکہ ھےک آپ نے فرمایا کہ بیواؤں مسکینوں کے کام آنے والا اللہ کے راستےمیں جہاد کرنے والوں کے برابرہے یا رات بھر  عبادت اور دن کو روزہ رکھنے والے کے برابر ہے۔

اسی طرح ارشاد باری تعالیٰ ہے؛ اور وہ اللہ کی محبت کی خاطرمسکینو ں یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھاتے ہیں سبحان اللہ یہاں تک کہ اللہ رب العزت تو اپنے گھر والوں کو کھانے والوں کو بھی اجر سے نوازتا ہے۔ صحيح مسلم کی حدیث مبارکہ ہےکہ ایک دینار وہ ہے جوتم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہو ایک دینار وہ ہے جو تم غلام آزاد کروانے میں خرچ کرتے ہو ایک دینار وہ ہے جو تم کسی مسکین پر صدقہ کرتے ہو ایک دینار وہ ہے جو تم اپنے اہل و ایال پر خرچ کرتے  ہو۔ ان میں سے سب سے زیادہ اجر اس دینار پر ملے گا جو اہل عیال پر خرچ کرتے ہو۔  سبحان اللہ

غرض یہ کہ  اپنے اور پرائے پر  رب العزت کی خوشنودی کے لیے خرچ کیا گیا ضائع نہیں جائےگا بلکہ وہ آپ کے رب کے پاس ہمیشہ رہنے والی زندگی کے لئے محفوظ رہے گا ۔ اللہ رب العزت ہمیں اپنوں اور غیروں کے ساتھ ایسے حسن سلوک کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین یا رب العالمین

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے