
افروز عنایت
ناہید مما آپ ہمیشہ کہتی ہیں کہ تعلیم کےساتھ ساتھ والدین کی طرف سےلڑکی کی تربیت اچھی ہو تو وہ اچھی بیٹی بہو اچھی ننڊ اچھی بھاوج اور اچھی ساس
بن سکتی ہے لیکن آج کل کے میڈیا کی تربیت نے تو ان رشتوں میں بڑا نقص پیدا کردیا ہےجس کے اثرات اکثر جگہ نظر آتے ہیں۔
مما۔۔ تمہاری بات غلط نہیں ہے ماحول اور آج کے میڈیا کےاثرات ہر بڑےچھوٹے پر نظرآتے ہیں لیکن یہی وقت ہے کہ والدین اپنا کردار رول ماڈل کی طرح بچوں کے سامنے رکھیں یقیناً ماں باپ کی بہترین تربیت انکے بچوں کو کہیں بھی پھسلنے نہیں دے گی۔ اب تم اپنےآپ کو ہی دیکھو شادی کے بعد کتنے مسائل تھے تمہارے ساتھ۔ ان چھوٹے موٹے مسائل کو کس طرح تم نے حل کیا آج تم اپنے شوہر اورسسرال میں سب کے ساتھ مل جل کر ہنسی خوشی کی زندگی گزاررہی ہو۔
ناہید۔۔۔۔ مما یہ تو سب آپکی تربیت اورنصیحتوں کا اثر تھا۔ مما۔۔۔ یہی میں کہنا چاہتی ہوں خصوصاًبچوں کی شادی کےبعد بھی والدین کواپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے انہیں وقت بہ ضرورت اپنی خوبصورت اور مفید مشوروں کو مثبت انداز سے بچوں کے سامنے رکھنی چاہیے۔ میں نے کچھ ماؤں کو دیکھا ہے کہ شادی سے پہلے تو بچیوں کی تربیت پر تو بڑی توجہ دیتی ہیں لیکن وہی مائیں ان کی شادی کے بات الٹی سیدھی پٹیاں پڑھاتی ہیں اس چیز سے پرہیزضروری ہے ۔ اب عطیہ بہن کی بہو کو ہی دیکھ لو اتنی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے ملازمت پیشہ اور بڑے گھر کی بیٹی ہونے کے باوجود اس کااپنے سسرال والوں کے ساتھ رویہ بڑا افسوس ناک ہے۔
ناہید۔۔۔۔ جی مما عطیہ آنٹی تو اپنی بہو کے سلوک سے بیمار پڑ گئی ہیں میں نے انہیں دیکھا تو انہیں پہچانا ہی نہیں انکی بہو کی والدہ تو پڑھی لکھی ہیں اپنی بیٹی کو سمجھا نہیں سکتی ہیں۔مما یقیناً سمجھا سکتی ہیں یا تو اس خاتون نے شروع سے ہی آنی بیٹی کو بے لگام چھوڑ دیا ہو تو پھر اب اسے مشکل سے سمجھایا جاسکتا ہے۔
ویسا بیٹابہو جب سسرال اور سسرالی رشتہ داروں کو اپنا سمجھتی ہےتواس گھر میں اس کےلئےجگہ بن پاتی ہےدوسری طرف ساس کو بھی ایک ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے، بعض اوقات ذرا سا جھکنے میں پورے خاندان کی بھلائی ہوتی ہے؛ چاہیے میاں بیوی کا رشتہ ہو یا ساس بہو کا یا نند بھاوج کا؛ رشتوں کی خوبصورتي درگذر افہام و تفہیم میں پوشیدہ ہے ۔




































