
افروز عنایت
نسیمہ۔۔ نظر لگ گئی ہماری بجلی رانی کوبھی۔۔۔ شہر میں چاروں طرف شورمچا ہواتھا کہ آدھےدن سے زیادہ لائٹ غائب ہوتی ہے لیکن ہم شکرادا
کرتےتھےکہ ہم کراچی کےچندان خوش نصيب علاقوں میں سےایک میں رہنےوالےہیں،جہاں لائٹ صرف دوتین گھنٹےہی جاتی ہےلیکن کیا بتائیں تین چاردنوں تو اس بجلی رانی نےہمیں چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا ہےجس کی وجہ سے گھرکا سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔۔۔ کیا کھائیں کب پکائیں۔
آخرہم خواتین جواس ستم گری کا براہ راست شکارہیں، ڈرتے ڈرتےاس ستم گری کی وجہ معلوم کرنے کے لئےکہا تو بادل نخواستہ بیٹےٓنےمعلومات کےلئے ہاتھ پاؤں مارے کہ آخرکے الیکٹرک کی ہم سے کیا دشمنی ہے کہ سولہ سترہ گھنٹے ہماری سوسائٹی کو اندھیروں میں جھونک دیا گیاہے۔ معلوم ہوا کہ جی آپ کا قصوریہ ہے کہ آپ اس علاقے کےمکین ہیں جہاں زیادہ تردکان دار بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ واہ بھئی واہ ۔۔۔۔۔ کیا خوب انصاف کیا ہے کہ ان دکانداروں کوبراہ راست سزادینےکے ہمیں بھی نشانے پرلے لیا ہے کہ شاید ہماری بد دعائیں ان دکان داروں کوسدھاریں گی جو کہ ناممکن ہے۔اگر بد دعائیں کسی کو سدھارتیں توسب سے زیادہ بد دعائیں لینے والے سیاست دان نہ جانے کس حال میں ہوتے۔ خیراس مصنوعی لوڈ شیڈنگ سےفریج ڈیپ فریزر، گیس سب ہی زد میں ہیں ۔ گیس اس لئے کہ چاروں طرف جنریٹرزچلنے کی وجہ سے گیس کے چولہے متاثر ہیں اور صرف آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں اور ہم خواتین کو چڑا رہے ہیں کہ کرلو جو کرنا ہے۔اب بتاو کہ ہم بتائیں کیا کرنا ہے؟؟؟؟
خير جی اب ہم آپ سب کی دعاؤں کےمتمنی ہیں کہ ہمارے حق میں دعا کریں کہ اصل مجرموں کو سزا دیں ان کے بجلی کےکنکشن کاٹیں جائیں ان سے بجلی کے بل بمع جرمانے کے وصول کیے جائیں۔اس مسئلے کا حل ہمیں بھی ان کےساتھ شامل کرنے میں نہیں ہے۔




































