
افروزعنایت
اس لفظ” میراوطن “میں کتنی اپنائیت اورشیرینی ہے، میرااپنا۔۔ اس کا احساس مجھےدیارغیر میں جاکر شدت سے ہوتا ہے،جہاں میں اپنےوطن کی سوندھی
خوشبو کے لئے ترستی ہوں۔ ہم اپنے گھر کی ہی مثال لیں جہاں آپ کا ذاتی کمرہ بھی ہوگا تو اس کی آپ کی زندگی میں کتنی اہمیت ہوگی۔ اس کمرے کے علاوہ آپ کو کہیں نیند بھی نہیں آئے گی ۔ کمرہ تو چھوڑیں آپ کواپنے تکیےکے بغیربھی نیند نہیں آئے گی۔ کم ازکم میرے ساتھ تو یہ ہی ہوتا ہے، لہٰذا آپ اپنے کمرے کوسنوارنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
میری 12 سالہ پوتی بھی اپنے کمرے کا خاص خیال رکھتی ہے۔ چھوٹا بھائی اگر اس کے کمرے کی چیزیں بھی ادھر ادھربکھیردے تو ناراض ہو جاتی ہے بلکہ ایک تھپڑ بھی رسید کردیتی ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا ہم سب "میرا وطن" کا خیال رکھ رہے ہیں؟؟؟
یہ لفظ ہم سےاس وطن کے لیے ایمانداری،خلوص،وفاداری ذمہ داری ،محنت جدوجہد چاہتا ہےجس سے ہم پاکستانی دوربھاگتے ہیں صرف عوام نہیں بلکہ خصوصی طور پر" خصوصی طبقہ" آنکھیں کھولے تو اس" میرا وطن " کاحق ادا ہوسکتا ہے خصوصاً آج کےحالات نے پاکستان کو جس نہج پر پہنچایا ہے اس میں سراسرہم سب کا قصور ہے۔ اگر ہم دل کی گہرائیوں سےاسےاپنا سمجھیں تو یقیناً اس کے محافظ بن جائیں گے۔ انشاءاللہ




































