بےجا تنقید اور نکتہ چینی

افروز عنایت

کہتے ہیں کہ بےجا تنقید کرنے سے بچوں کی صلاحیتیں متاثرہوتی ہیں لیکن میری نظر میں صرف بچوں پرہی نہیں بلکہ بڑوں.کو بھی ہر وقت تنقيد کا نشانہ

بنایا جائے تو یقیناً ان پر بھی اس کے برے اثرات آنا شروع ہو جائیں گے اس کےبرخلاف اگرہلکے پھلکےانداز میں تھوڑی بہت حوصلہ افزائی کی جائے تو بندے کی چھپی ہوئی صلاحیتیں اورخوبیاں بھی اجاگر ہوجاتی ہیں۔

زینت ایک ذہین اورباصلاحیت لڑکی تھی۔۔ تعلیم کےساتھ ساتھ اس کی اوراس کی بہنوں کی تربیت بھی والدہ نےبڑےخوبصورت اندازمیں کی تھی کہ چھوٹی سی عمر میں ہی ان بہنوں نے گھراور گھرداری کےہنربھی اچھی طرح سیکھ لیے تھےجس کی اس پڑوس والے بھی تعریف کرتے تھے۔ جب زینت کی شادی ہوئی تو اپنی والدہ کی ڈھیرساری دعاؤں اور نصیحتوں کی پوٹلی لیے اس نے سسرال میں قدم رکھا۔ تیرہ ،چودہ افراد پر مشتمل یہ خاندان تھا جن کےدرمیان اسے اپنا مقام بنانا تھالیکن جلد ہی اسے احساس ہوگیا کہ یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں۔

  سب سے تکلیف دہ بات یہ تھی کہ اس کا شوہر اسکی ہر بات پرنہ صرف تنقید کرتا بلکہ اس کی بات کو آدھے میں رد کرکےاپنی بات شروع کر دیتاچاہیے وہ کتنی ہی مفید اورقابل عمل بات کرتی اس کی سختی سےمخالفت کرنا اپنا فرض سمجھتا۔زینت کے لیے یہ بات کافی تکلیف دہ تھی لیکن وہ سوچتی کہ آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوجائےگا ۔ اس لئے وہ در گزر سے کام لیتی تاکہ دونوں میاں بیوی کے تعلقات میں کوئی رنجش یابد مزگی نہ پیدا ہولیکن ایسا ہوتا ہوا نظرنہیں آرہا تھا۔

انسان اس پاس والوں کے نامناسب رویئےپھر بھی برداشت کرلیتا ہےلیکن شوہر کے اس قسم کے رویے پر دل برداشتہ ہوجاتا ہے۔  بظاہر اس کا شوہر سب کے سامنے اس کے ساتھ صحیح طریقے سے بات چیت کرتااور نہ ہی اس نے کبھی اپنے شوہر کی یہ بات کسی کوبتائی تھی۔ وقت گزرتا گیا شوہر کےسب بہن بھائیوں کی شادی ہوگئی ۔ انہوں نے اپنے اپنےآشیانے بسالیے، بچوں کی پیدائش کے بعد شوہر کی آمدنی کم ہونے کی وجہ سے اس نے بھی ملازمت شروع کردی لیکن یہاں بھی قدم قدم پر اسےشوہرکی تنقید اورغصے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھالیکن اللہ نے اس بندی کو بڑا صبرعطاکیا تھا۔  ہاں شوہر کے اس منفی رویے سےاس کی شخصیت مرجھا گئی تھی بلکہ اس کی تمام بہترين صلاحیتیں ماند پڑ گئی تھیں۔ اس کی خود اعتمادی بھی ختم ہوتی جارہی تھی۔ ملازمت کے دوران اسکول کی میڈم نے نوٹ کیا کہ زینت نہ صرف ذہین بلکہ باصلاحيت  بھی ہے۔میڈم_مس زینت میں آپ کوآج سے سیکنڈری سیکشن میں بھیج رہی ہوں یہ آپ کا نیا ٹائم ڈیبل ہے۔

زینت لیکن میڈم  میں سیکنڈری کلاسس کو کیسے پڑھاؤں گی؟؟؟

آپ پڑھا سکتی ہو۔۔۔آپ ایک ذہین لڑکی ہیں اورمیں آپ کےاندر خوبیاں دیکھ رہی ہوں۔مجبوراًزینت نےحامی بھری اورمیڈم کےاس ایک مثبت جملےکایہ اثر تھا کہ وہ اگلے دن کے لیکچر کے لیے مکمل تیاری کر کے اسکول پہنچی۔اس نے بڑے پر اعتماد طریقے سے کلاس لی۔ پیریڈ ختم ہونے پروہ کلاس نہم سےباہر آئی تو اس کی نظر سامنے کھڑی ہوئی میڈم پر پڑی جو اس کی کلاس کے باہر ہی موجود تھی۔میڈم نے اسے اپنے آفس میں آنے کو کہا۔ وہ ڈرتے ڈرتے کہ نہ جانے مجھ سے کیا غلطی ہوئی ہےمیڈم کے کمرے میں پہنچی۔

میڈم ۔۔۔۔ بیٹھیے مس زینت (زینت سوچ رہی تھی کہ اگر یہ نوکری چلی گئی تو کیا ہوگا)میں نےآپ کا لیکچراوربچوں کومتوجہ کرنےکی صلاحیت دیکھی مجھےآپ جیسی ٹیچر کی ضرورت تھی امید ہےآپ مجھے مایوس نہیں کریں گی ۔

مس زینت جو چنڊ لمحے پہلے  پریشانی میں گھری ھوئی تھی اب آرام سے کرسی پر صحیح طرح بیٹھ گئی  اور مخاطب ہوئی شکریہ میڈم ان شاء اللہ آپ کی رہنمائی میں۔۔۔ میں اپنے فرائض کو بہترین طریقے سے انجام دینے کی کوشش کروں گی۔

اورآنے والے وقت میں ایسا ہی ہوا کہ نہ صرف وہ ایک کامیاب استاد کے طور پر اپنے اسکول میں اپنا مقام بناسکی بلکہ آئےدن اسکول میں ہونے والے پروگرامز اورسرگرمیوں کے تمام انتظامات بھی سنبھالنے لگی جس پر اسکول انتظامیہ کی طرف سے اسے بہت سے ایوارڈز اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

اس تمام صورتحال سے اس کی شخصیت میں ایک نکھار پیدا ہو گیا کچھ عرصہ پہلے کی احساس کمتری میں مبتلا زینت میں اب  خود اعتمادی پیدا ہو گئی تھی۔  جسے سب نے محسوس کیا۔ اسی خود اعتمادی کی وجہ سےاس نےآنے والی تمام مشکلات کا بھی خوبصورتی سےسامنا کیا سب سے بڑی بات یہ کہ اس کی شخصیت کے نکھار نے اس کے بچوں کی شخصیت کو نکھاردیا۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے