
افروز عنایت
لفظ پاکستان درحقیقت اسلامی ریاست کےالفاظ کی مکمل عکاسی کر رہا ہےبلکہ ایمان سےلبریز محب وطن عوام کی بھی ترجمانی کررہا ہے. ماشاء اللہ وطن
عزیز کویہ خوبصورت نام دینےوالوں اورساتھ ہی قربانی دین والوں کےمقصد آزادی کو بھی واضح کررہا ہےکہ درحقیقت اس آزاد خطہ ارض کی طلب کا مقصد غلامی سےآزادی تھا یعنی غیرمسلم آقاوں کی غلامی غیر اسلامی رسم ورواج غیراسلامی طرز زندگی کی غلامی سےغیر اسلامی قانون غیر اسلامی تعلیمات کی آزادی نجات حاصل کرنا ہمارا مقصد آزادی تھا۔
طاغوتی اوردجالی آقاوں اورفتنوں سے بچنے کے لیےیہ ارض پاک اس دھرتی کےمکینوں کےلئے بلکہ تمام عالم اسلام کے لیے ایک عظیم اورمضبوط قلعہ ہے۔ یہ ہی بات دشمنان اسلام کو کھٹکتی رہتی ہےجس کی وجه سے آئے دن اس قلعہ کی طرف کوئی نہ کوئی پتھر بھی پھینکا جاتا ہے، اس بات کا احساس عوام سے لےکرحکمران طبقے سب کو ہونا چاہیے کہ ہمیں ان آقاؤں اور ان کی خواہشات کی غلامی سےہر ممکن طریقے سےاپنے آپ کو اوراس پاک سر زمین کو بچاناہوگا۔
ہمارا ہرمثبت عمل اس وطن عزیزکی فلاح و بہبوداور بھلائی کے لئےہونااس دھرتی کی سلامتی کا ضامن ہے۔عوام کو اکثر یہ کہتےسنا جاتا ہےکہ سارا قصور" اوپر"والوں کاہے۔ بےشک کافی حد تک یہ بات درست ہےلیکن اس دھرتی پاک کیلئے ہر ایک کے کردار اورعمل کی بڑی اہمیت ہے، جیسے قطرہ قطرہ دریا بنتا ہےلہٰذا وطن کی آزادی کے مقصد کوہر ایک کو اپنے سامنے رکھنا لازمی امر ہے.
ہمیں ہر اس عمل سے پرہیز کرنا چاہیےجس سے ملک اور یہاں کے عوام کو نقصان پہنچے۔ وطن کی بقا وسلامتی اورعزت کے لیےصرف سرحدوں پر پہرہ دینےوالے مجاہدین کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کو وطن کا سپاہی بننا ہوگا۔ ایک چھوٹی سی دکان پر بیٹھا شخص اورایک اوپرکرسی پر بیٹھا ہوا شخص دونوں اپنی ایمانداری سےسپاہی بن سکتے ہیں ۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب بندہ اپنے ذاتی مفادات کی لالچ میں ہرجگہ اور ہر موقع پر غلط قدم اٹھانے سے اپنے آپ کو بچائےتو ان شاءاللہ تمام محکمے بھی کرپشن سے پاک ہوسکتے ہیں اورملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔




































