
افروز عنایت
لیاقت (ملازم سے) بیٹا یہ مرغی کس حساب سےدکاندارنے دی ہے۔ اس بل میں تواس نے تین مرغیوں کا حساب لکھ کرتمہیں دیا ہےجبکہ میرے اندازے کے
مطابق تو یہ دو مرغیوں کا گوشت ہےآؤ میرے ساتھ میں اس سے پوچھتا ہوں۔
(مرغی والے کے پاس پانچ چھ خریدار موجود تھے) آئیے آئیے لیاقت صاحب خیریت ہے۔
لیاقت صاحب(مرغی کی تھیلی اور بل کی پرچی اس کے سامنے رکھتے ہوئے)
یہ مرغی کےریٹ کیا آج بڑھ گئے ہیں ۔ میرے حساب سے تو(مرغی والا گھبراتے ہوئے) میں۔۔۔۔ میں چیک کرلیتا ہوں ۔ دوسرے خریداروں نے بھی ریٹ کی تختی کو دیکھا۔
جب دوبارہ حساب کیا گیا تو پورےساڑھے تین سو روپے کا فرق نکلا۔۔۔بڑی ڈھٹائی سےدکان دارنےبغیر معذرت کےکہا یہ لڑکاغلطی سےدوسرے کا بل لےکرگیاہےاور پھراس نے 3 سو روپے لیاقت صاحب کے ہاتھ میں تھما دئیے،یہ دکاندار پچھلے سال حج کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں۔
یونیورسٹی کے دروازے پرایک باریش معتبر شخص نے گاڑی روکی اس کے برابر بیٹھی جوان دوشيزه گاڑی سےاتری جو ٹائٹ جینزکی پینٹ اور ٹی شرٹ پہنےہوئے تھی ۔ اللہ حافظ ڈیڈ۔۔۔۔ میں آپ کو فون کردوں گی۔ آپ لینے آجائے گا ۔
باریش ڈیڈ۔۔۔۔۔ اپنا خیال رکھنا۔
چاروں ادھیڑعمر بزنس مین جن میں سےایک کا بیٹا توحافظ قرآن پاک کی سعادت بھی حاصل کرچکا تھااورچاروں خودبھی نمازباجماعت ادا کرتے تھے لیکن یہ اس وقت تاش کے پتوں اورشراب سے شغل فرمارہے تھےاور ساتھ ساتھ پاکستان کے موجودہ حالات کا رونا بھی رورہے تھے ۔
وجاہت صاحب(بیوی سے) زکواۃ زکواۃ کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔ بس دے چکی بس کافی ہے تھااب بیٹھی ہوئی ہو کہ نصاب کے مطابق پور حساب کتاب کرنے کہ پوراحصہ نکالا ہے یا نہیں۔
بیوی۔۔۔۔یہ تو اللہ کاحکم ہے اس کی اطاعت ہم ہرلازمی ہے ۔
وجاہت ۔۔۔۔ ہم نےاتنی تو نکال لی ذرااپنے اس پاس دیکھو زیادہ سےزیادہ چند ہزاردے کراپنا فریضہ ادا کرلیتے ہیں ۔۔۔ تم آپ نے بھائیوں کو ہی دیکھو کیا وہ سب زکوٰۃ دیتے بھی ہیں یا نہیں۔
عالیہ ۔۔۔۔ ہر ایک کا عمل اپنے لئے ہوتا ہے سب کو اس کا حساب کتاب رب العزت کودینا ہوگا۔
یہ مذکورہ بالا چند جھلکیاں جومیں نے آپ سب سے شیئرکی ہیں ۔ یہ حقیقت پر مبنی ہیں یہ سب کچھ ہمارے اس وطن عزیز میں چاروں طرف نظرآرہے ہیں اور پھرہر ایک وطن کے حالات کو برابھلا کہتا نظر آتا ہےیا حکمرانوں کوکیا یہ سب اس اسلامی ریاست کا حصہ ہوسکتے ہیں؟؟
یہی چیزیں وطن عزیز کی ساکھ کو متاثر کرتی ہیں ۔ پھر یہی لوگ اس وطن کی برائیاں سرعام بیان کرتےرہتے ہیں ،جبکہ الحمد لله ہمارے ملک عزیز کی 96 فیصد آبادی مسلمان ہےاگرہم سب منافقت سےپاک صحیح مسلمان بن جائیں تو یقیناً یہ وطن جوہماراہےدنيا میں ہماری پہچان ہےاسلام کا مضبوط قلعہ بن سکتا ہے اور یہ اس وطن عزیز کی آزادی کا مقصد بھی یہی تھا ، لہٰذا ہم سب کا اپنے آپ کو بدلنا بہت ضروری ہے ۔




































