
افروز عنایت
سن دوہزاردس میں سفرحج کے دوران مجھ گناہ گارکو روزہ اقدس پرحاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ اگرچہ جوانی میں بھی اللہ رب العزت نے یہ موقع فراہم
کیا تھا لیکن اس مرتبہ حج کی سعادت کے ساتھ ساتھ دل کی عجیب کیفیت تھی۔ جسے اس وقت بھی لکھتے ہوئے میری آنکھیں اشکوں کی وجہ سے دھندلارہی ہیں۔
ریاض جنتہ پررش بہت زیادہ تھا ہم تینوں نے(میری ننڊ، میری چھوٹی مرحومہ بہن) جلدی سےنفل کی ادائیگی کی ۔پیچھےسے ایک آوازآئی حجن آگے جاؤ۔ اتفاقاً میری نظر قالین پرپڑی توبےاختیارآنسو نکل گئے۔ یہ تو گرین کارپٹ نہیں۔ یا الله شاید میں گناہ گار ہوں کہ اس درپر پہنچا کر بھی پیاسا رکھا۔ ابھی یہی سوچ رہی تھی کہ ایک نیک خاتون پاس کھینچ کرستون کے پاس لائی جہاں گرین کارپٹ تھاپھرتو یہ آنسو رک ہی نہیں رہے تھے۔ اپنےمرحومین کے لئےنوافل پڑھتی گئی نہ جانےکتنے نوافل پڑھےمجھے ہوش نہیں تھا۔ سلام پھیر کرساتھ کھڑی ایک خاتون کو دیکھا جو للچائی نظروں سے مجھے دیکھ رہی تھی ۔ میں کھڑی ہوگئی اور اسے اپنی جگہ پر کھڑا کیا اس وقت اس کی وہی کیفیت تھی جو چند لمحے پہلے میری تھی۔چاروں طرف خواتین کا اشک بہاتا جم غفیر تھا۔ بےاختیار میرے لب ہلے" سورہ الکوثر" کاورد شروع ہوگیا"
وہاں سےروتی ہوئی باہرآئی تو ایک ستون سےٹیک لگا کربیٹھ گئی۔ بیشک میرے رسول کا نام توتاقیامت اسی طرح روشن رہےگا اورآپ کےنام لینے والے،پوری دنیا میں ہوں گے۔ بےنام ونشان تو کفار ہوں گےجو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو طعنہ دیتےتھے پھرسر بسجود اشکبار رب سے سرگوشیاں کرنےلگے کہ اللہ تیرااحسان ہےامت مسلمہ پرکہ تونے ہمیں آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا امتی بنایا جس کی تمناتوانبیاء نے بھی کی۔ (سبحان اللہ)




































