
افروز عنایت
ناصرہ کیسا انٹرویو ہوا بیٹا۔۔۔ آپ کا ٹیسٹ تو بہت اچھا ہوا تھا۔
اقبال (بڑی مایوسی سے) امی ہرمرتبہ کی طرح بہترین۔۔۔ لیکن۔۔۔۔ لیکن
ناصرہ۔۔۔ بس بیٹا ہمارےملک کاتو یہی حال ہے ہرجگہ رشوت اورسفارش۔اس کے بغیر تو کوئی کام نہیں ہوتا۔
یعقوب۔۔۔۔۔میں تو کہتا ہوں راشد میرے ساتھ میرے بزنس میں ہاتھ بٹائے۔مال ہی مال ہے۔اب یہی دیکھو کہ دکان پر جومال دو مہینےپہلےمیں نے گودام میں رکھوا دیا تھا، اب اس کی قیمت دگنی سےبھی بڑھ گئی ہے۔ یعنی فائدہ ہی فائدہ ۔
ناصرہ ۔۔۔۔ ہاں یہ تو ہےلیکن ہماراراشد بھی اتنا بیوقوف نہیں ہے۔ وہ سرکاری نوکری کےپیچھےاسی لئے پڑا ہوا ہےکہ کمائی ہی کمائی ہے۔ اچھا میری نماز کا وقت ہو گیا ہے۔
یعقوب ۔۔۔۔۔(گھڑی دیکھتے ہوئے)باتوں میں یاد ہی نہیں رہا نمازکےبعد اسلم صاحب کےگھر میں درس قرآن بھی ہے آج۔۔ چلو میں چلتا ہوں۔
یعقوب (راشد کو لفافہ دیتے ہوئے)یہ دے مارناان کے منہ پرحرام کھاتے ہیں۔اس ملک میں رشوت کےبغیر تو کام ہی نہیں ہوتا۔
ناصرہ ۔۔۔ یہ تو شکر ہمارے پاس اتنی رقم تھی جو کام بن گیا۔ غریب بیچارے کہاں سےکھائیں؟ ۔۔ ارے ہاں رضیہ بہن کا فون آیا تھا لڑکی اچھی ہے پڑھی لکھی ہےمیں نے اپنی شرائط بتادی ہیں وہ سب ماننے کے لیے تیار ہیں ۔ وہ تو یہ سنکر ہی خوش ہوگئے ہیں کہ لڑکا سرکاری ملازم ہے۔ کسی دن چلیں ۔۔۔۔
یعقوب ۔۔۔۔ ضرور ضروراورہاں وہ ہماری عبیر کےرشتے کےلئےجو لوگ آئےتھے انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ؟
ناصرہ۔۔۔ انہیں لڑکی ایسی چاہیےجوسسرال والوں کےساتھ مل کررہے ان کی خدمت کرےاور آزاد خیال نہ ہو۔
یعقوب _تو۔۔۔۔ تم نے کیا جواب دیا؛؟ تم کہہ دیتی کہ ہماری بچی آپ کےساتھ ہی رہےگی اوران کےگھر کے اصولوں کےمطابق زندگی گزارے گی۔
دیکھوعبیر کی عمر۔۔۔۔میرا مطلب یہ ہےکہ راشد سے پہلے عبیر کی شادی ہوجانی چاہیے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ بہت بڑا بزنس ہے لڑکے کا اور
ابھی وہ جو کچھ کہیں وہ مان لیں بعد کی بعد دیکھی جائے گی۔
اس طرح عبیر کی شادی ریحان سے ہو گئی۔ شروع شروع میں تو عبیر نےاپنے سسرال والوں کو دکھانے کے لئےاسکارف وغیرہ بھی پہن لیا لیکن اپنی امی کے کہنے سے یہ آہستہ آہستہ کم ہوتا گیا جسے سب گھروالوں نے بھی نوٹ کیا ۔ اگرچہ عبیرکا سسرال بہت زیادہ سختی کا قائل نہ تھا لیکن اپنی بہو کا سر عام ننگے سراس طرح آزادی سے انہیں گھومنا پھرنا پسند نہ تھا پھر عبیر کی اس روش کا گھرکی دوسری خواتین پر بھی اثر پڑ سکتا تھا۔
ریحان ۔۔۔۔ عبیر آپ اس حلیہ میں چلیں گی؟؟
عبی۔۔۔۔۔ تو ؟؟
ریحان۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ آپ صوم صلوٰۃ کی پابند ہیں آپ پر یہ حجاب ججتا بھی ہے۔ آپ مستقل پہنا کریں۔
غرض کہ ریحان نےسمجھداری اورمثبت طریقے سے اپنی بیوی کوہینڈل کیا ۔ جس سے اس گھر میں سکون قائم رہا،جبکہ دوسری جانب یعقوب صاحب کی فیملی اس منافقت دھوکے بازی اوربدی و برائی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی ۔ ان کی بہو اپنے شوہر کو لے کرعلیحدہ ہوگئی۔ یعنی جیسے کو ملا تیسا۔
یہ مذکورہ بالا واقعہ ہماری قوم کے لیے ایک پیغام ہے یہ تمام منافقت اور برائیاں ہم سب میں موجود ہیں۔ حکمرانوں سے لے کر عوام تک جس کا خمیازہ ہم پہلے بھی بھگت چکے ہیں ۔
آئیں ہم عہد کریں کہ یہ ارض پاک جوہمیں اپنے رب کی طرف سےایک بڑے انعام کے طور پر ملا ہے، اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ہر ایک کو مذکورہ بالا برائیوں سے اپنے آپ کو بچانا ہے،ملک اسی صورت ترقی کرسکتا ہے۔




































