
افروزعنایت
اس دھرتی پراللہ رب العزت نےاپنے بندوں کی ہدایت.رہنمائی کےلیےایک لاکھ چوبیس ہزارانبیاء کرام اور رسولوں کوبھیجا،اسی سلسلےکےآخری رسول
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس ہے،جنہیں اللہ رب العزت نےمبعوث فرما کرکائنات میں ظلمت کےاندھیروں کا خاتمہ فرمایا۔ آپ تمام انسانوں کےلئے ایک ہادی ورہنما تھے۔
آپ اللہ کےآخری رسول تھےجس کی گواہی گزشتہ انبیاء کرام نےبھی واضح الفاظ میں دی اورخواہش کا اظہار بھی کیا کہ کاش ہمیں بھی۔ آپ کےامتی ہونے کا شرف حاصل ہوتا سبحان الله۔۔۔ یعنی آپ کاامتی ہونا بھی ایک اعزازہے،باعث فخراورشرف ہے،کتنے خوش نصيب ہیں کہ رب العالمین نےہمیں آپ کا امتی ہونےکا شرف عطا فرمایا۔۔میری نظروں کےسامنےیہ تحریرگزری تو میں نےآپ سب سے شیئرکرنا مناسب سمجھا۔
گوتم بدھ جوسرزمين ہند کا ایک عظیم بدھ تھاجس نے اس خطے میں بہتری لانے کی کوشش کی۔ اس نے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں جو الفاظ کہے وہ آپ کی بعثت کے بارے میں تھے۔ مرتے وقت اس کےایک شاگرد نےپوچھا کہ آپ کے جانےکےبعد کون تعلیم دے گا۔ ہم کس کی طرف رجوع کریں۔ شاگرد کےسوال پرگوتم بدھ نےجو جواب دیا وہ تاریخ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیے گیے۔اس نے دنیا میں انسانوں کی رہنمائی کے لیے آنے والی جس ہستی مبارک کی طرف اشارہ کیا ،ان الفاظ کا ترجمہ کیا گیا ۔
بیشک رحمت اللعالمین نے تمام کائنات میں شمع اجالا کیا جس سےظلمت کی کالی گھٹائیں نیست ونابود ہوگئیں۔آپ اللہ رب العزت کےآخری رسول ہیں اب اورکوئی نبی نہیں آئےگا آپ کی تعلیمات، آپ پرنازل کیا گیا کلام الہٰی اور اس کےاحکامات دنیا کے خاتمے تک انسانوں کے لئے رہنمائی کا سب ہیں ۔ ہرمسلمان کا یہ عقیدہ ہےکہ آپ اللہ رب العزت کے آخری رسول ہیں۔
جیسا کہ اللہ رب العالمین نےقرآن پاک میں سورہ احزاب میں فرمایاہے کہ نہیں ہےمحمد (صل اللہ علیہ والہ وسلم) تمہارے مردوں میں سےکسی کےباپ لیکن آپ اللہ کے رسول اور تمام انبیاء کرام کےختم کرنے والے ہیں اور ہےشک اللہ ہرچیزکا جاننے والا ہے،
اس آیت مبا رکہ میں واضع الفاظ میں آپ کے آخری نبی ہونےکی دلیل موجود ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں۔ سبحان الله
اسی لئےاللہ کےرسول صل اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی فرمایا ہے کہ انا خاتم النبیین لانبی بعدی۔ ماشاء اللہ سبحان الله۔۔۔ الله رب العزت ہم سب کو اطاعت الله اوراطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی توفیق عطا فرمائےآمین ثم آمین یا رب العالمین۔




































