
افروز عنایت
کہتے ہیں کہ مرد اور عورت گاڑی کےدو پہیے ہیں۔ان دونوں کے چلنےسے ہی گاڑی چلتی ہے۔ یہ ایک حقیقت جس سےانکار نہیں کیا جا سکتاجس
گھروندے میں شوہراور بیوی باہم مشورے اورایک دوسرے کے تعاون سے گھرکوچلاتےہیں اورچھت تلےمسائل کو مل کرحل کرتے ہیں وہاں عموماً سکون نظرآتا ہے۔
بیشک مرد کو فوقیت حاصل ہے،وہ اپنے کنبے کا سرپرست ہےلیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عورت کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی ۔ دین اسلام میں عورت کو بھی خاص مقام حاصل ہے۔ اسی لیےآپ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی ازواج المطہرات کوام المومنین کےاعزاز سےنوازاہے۔ سبحان اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسیم پر جب پہلی وحی نازل ہوئی تو آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم سیدھا اماں خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہہ کےپاس تشریف لائے اورانہیں ساری بات بیان کی۔ان کےمشورے پر ہی ان کےچچازاد بھائی ورقہ بن نوفل سے ملے۔ اس تمام واقعہ سےظاہر ہے کہ گھر کی عورت کو ناصرف اہمیت حاصل ہےبلکہ اس کےساتھ مشاورت بھی ضروری ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے آس پاس آج بھی ایک طبقہ ایسا موجود ہےجو عورت کو اس مقام وعزت سےمحروم رکھے ہوئے ہےبلکہ اپنی انا پرپردہ ڈالنےکےلئے کہتے ہیں کہ ہم جورو کے غلام نہیں جبکہ دین اسلام تو ہرمعاملے میں اورمسئلے میں اپنے ساتھیوں سےمشاورت کی تعلیم دےرہا ہےتو گھرکی چھت تلے پیش آنے والے معاملات میں عورت سےمشاورت کیوں نہیں،؟؟؟؟
مجھے کچھ خواتین نے بتایا کہ ہمارے گھر میں عورت کو بس بچےپالنے اور گھر کے کام کاج تک محدود رکھا جاتا ہے کہ اس میں عورت کا کیا کام ہے۔ ایک خاتون نے بتایا کہ گھر کی تعمیر کے وقت مجھے بالکل نظر اندازکیا گیاخصوصا جب گھر بن کر تیار ہوا تو کچن کو دیکھ کر افسوس ہوا کہ اسی معاملے میں ہی میری رائے کو اہمیت دی جاتی تو ہم کو دوبارہ اتنا پیسہ لگانے کی ضرورت پیش نہ آتی۔
ایک خاتون نےاس سلسلے میں بتایا کہ میں کسی سلسلے میں کچھ بھی بولتی ہوں ابھی میری بات مکمل بھی نہیں ہوئی کہ میرے شوہر اس کی مخالفت شروع کر دیتے ہیں حالانکہ وہ بات صحیح ہی کیوں نہ ہو۔ بڑے مزے کی بات یہ ہے کہ کچھ عرصےبعد وہ بات خود سب کے سامنے اپنی طرف سے پیش کرتے ہیں لیکن کچھ مرد اس کے برعکس ہوتے ہیں۔ جیسے ایک خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر گھر کے اندرونی معاملات کے حوالے سے سب کے سامنے خوش دلی سے کہتے ہیں کہ یہ معاملات میری بیوی حسن خوبی سے انجام دے سکتی ہے۔
اسی لیے میں دوسرے معاملات کو اچھی طرح انجام دے پاتا ہوں۔ میرے والد مرحوم ہمیشہ ایک بات کہتےتھے کہ میرے گھر اور بچوں کی تعلیم وتربیت کرنے میں میری بیوی ماہرہے۔ اس لیے میں اس طرف سے مطمئن ہوں لہٰذا میں مکمل طور پر اپنے بزنس اوردوسرے کاموں کی طرف توجہ دے سکتا ہوں۔ اماں کے لئے بابا کے یہ الفاظ گویا ایک بڑی ڈگری تھے جس کی وجہ سے انہیں نہ صرف تقویت حاصل تھی بلکہ اں کی گھر گرہستی میں مزید نکھارآتا گیا، یعنی ان دو پہیوں کی روانی سے گھر کی گاڑی نہایت عمدہ طریقے سے چلتی رہی ۔ ماشاءاللہ
مختصر یہ کہ عورت کو بھی کچھ معاملات میں شامل کرنا مرد کی کمزوری نہیں بلکہ ایک بہترین خوبی ہے جس سے مرد کے اس گھروندے کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اورعورت کو بھی یہ احساس ہوتا ہے کہ میں اس گھرانے کی ایک اہم رکن ہو۔




































