
افروز عنایت
رضیہ آنٹی بس بیٹا پریشانیوں میں گھری ہوئی ہوں سوچا کہ کراچی جاکرکچھ سلائی کڑھائی کا کام شروع کروں،اٹھ بچے وہاں گاؤں میں توکام نہیں چل رہا
ہے نہ لوگ اتنے پیسے دیتے ہیں بس دو وقت کی روکھی سوکھی روٹی کھا کرگزاراکرلیتےہیں تم اس سلسلے میں،،میرا مطلب ہے تم کچھ مدد (رضیہ آنٹی کوسمجھ نہیں آرہا تھا کہ وہ اپنامقصد کس طرح بیان کرے)
اصل میں۔۔۔۔ میں یہاں کراچی میں اپنا کام شروع کرنا چاہتی ہوں جب تک گھر کا انتظام ہو کیا میں یہاں رہ سکتی ہوں بیٹا ؟
عالیہ ۔۔۔۔ جی جی بالکل اپ کا اپنا گھر ہے اپ جب تک رہنا چاہیں رہ سکتی ہیں ۔
رضیہ آنٹی عالیہ کی سسرالی رشتہ دارتھیں ۔ان کے اپنے بھی بہت سارے خوشحال رشتہ دار کراچی میں موجود تھےجبکہ عالیہ اور اس کے شوہر دونوں ملازمت کرکے مشکل سے بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کے فرائض انجام دےرہے تھے۔ دو کمروں کاچھوٹا اپارٹمنٹ تھا لیکن اس نےبڑی فراغدلی ایک کمرہ رضیہ آنٹی کےسپردکیا ۔ ان کے ساتھ ان کے دو چھوٹے بچے ساتھ تھے۔ دال اورروٹی جو نصیب میں تھی مہمانوں کےساتھ مل جل کرکھا لیتے بلکہ عالیہ نےاس پڑوس والوں سےکہہ کرآنٹی کو سلائی کا کام بھی دلوایا کہ آپ کو کان کی ایڈوانس رقم بھی دینی ہوگی۔ عالیہ نےاپنی سلائی کی مشین بھی آنٹی کے حوالے کر دی۔ ان کے ہاتھ میں بڑی صفائی تھی وہ اطمنان سے روز دوتین سوٹ سی لیتی۔ عالیہ کے پڑوس میں ایک اسٹیٹ ایجنٹ رہتا تھا جس کے ذریعےاس طرح تقریباً ایک مہینے کے اندر نہ صرف اسے ایک اپارٹمنٹ مناسب کرائے پرمل گیا بلکہ اس کے پاس کرانے اورایڈوانس کے لئے بھی رقم جمع ہو چکی تھی،جب وہ مکان میں شفٹ ہورہی تھی تو اس نےروکرعالیہ اور اس کےشوہر کا شکریہ اداکیا کہ اس شہر میں میرے اپنے بھی موجود تھے لیکن کسی نےمدد نہیں کی تم نےجس طرح میرا ساتھ دیا ہے اس کا اجر تمہیں اللہ ضرور دے گا۔
اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے کے بعد اس نےگاؤں سےاپنےدوسرے بچے بھی بلوالئے اور اپنی زندگی کا سفر جاری رکھا ۔
عالیہ اور اس کے شوہر کے رزق میں بھی اللہ نے برکت دی اوریقیناً آخرت میں بھی ان کو اس کا اجر ملے گا۔ بیش کوہی لوگ اللہ کو بھی پسند جو دوسروں کے کام اتے ہیں (سچی کہانی )




































