
افروز عنایت
کیا تفریح اوردلچسپی پیدا کرنےکےلئے ضروری ہےکہ ڈراموں میں ہر قسم کی برائی اوربدی کو سجا سنوار کر پیش کیا جائےتو اسے پسند کیا جائے گا؟؟
فی زمانہ میڈیا پرہرحرام شے اوربرائی کا پرچارہورہا ہے۔ پاکستانی چینلز اپنی رینکنگ بڑھانے کےلئےاور مارکیٹ بنانے کے لئے ہرجائز اور ناجائز طریقے کو استعمال کر رہے ہیں مثلا خواتین کا مختصرلباس ،شراب نوشی زنا ، شادی شدہ خواتین کا غیرمردوں سےتعلق اور دوستی وغیرہ ۔ یعنی ہر قسم کی بے حیائی کو سجا سنوار کے دکھایا جارہا ہے جس کا خصوصاً نئی نسل پربرا اثرپڑ رہا ہے بلکہ یہ بات پورے معاشرے کو الودہ کر رہی ہےجس پر لکھاری اور علمائے کرام نا پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں لیکن حکومتی سطح پر کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آرہا، نہ پیمرا اس پر توجہ رے رہی ہے۔ اس لیے چند نفوس کا اعتراض کرنا بھینس کےآگے بین بجانے کے مترادف ہے ۔
ایک زمانہ تھا کہ ہمارے درمیان ایک ،شریف، چینل پی ٹی وی تھا اگر کوئی انگلش فلم بھی پیش کی جاتی تھی تواس کے بھی کچھ مناظرسنسرکردیئے جاتے تھے،اس لئے ہمارا معاشرہ کافی حد تک ان بیہودہ لہو ولعب اورفضولیات سے پاک تھا۔
لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہےکہ مختلف چینلز کے یہ ڈرامے ان میں پیش کیا جانےوالا کلچر کسی طرح بھی ہمارے مشرقی کلچر کی عکاسی نہیں کرتا ۔ میں جانتی ہوں کہ کچھ لوگ میری بات سے متفق نہیں ہوں گے،وہ کہیں گے کہ یہ ڈرامے تو تفریح اور لطف اندوز ہونےکے لیے ہیں اگرایسا کچھ دکھا دیا توکونسی قیامت آگئی جبکہ کثیر تعداداس بات سے متفق ہوگی،اس نوعیت کی نشریات سے معاشرہ ضرور متاثر ہوتاہے۔
ایک وقت تھا کہ خواتین عبایا یا نقاب نہیں لیتی تھیں لیکن ان کے سروں پر دوپٹہ ضرور ہوتاتھا اور انکا لباس مکمل ستر پوشی کا باعث تھا پھراسکرین پر خواتین کے دوپٹے آہستہ آہستہ اترتے گئے بلکہ اب تو ٹانگیں بھی ننگی ہوتی جارہی ہیں اوریہی لباس جوڈراموں یا ٹی وی اسکرین پر نظر آنے لگے ہیں ان کو خواتین نے اپناناشروع کردیا ہےکیونکہ میں اپنے آس پاس اکثریت خواتین کی بغیردوپٹے کےدیکھتی ہوں۔معذرت کےساتھ ہمارے یہ چینلز یہود ونصاری اور کفار کے لباس و طریقہ زندگی کی تقلید میں" اپنا اپ " بھلاتے جارہےہیں ،اگر یہی حال رہا تودیکھیے گا آگے آگےہوتا ہے کیا؟؟؟ اس لئے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اس قسم کے پروگرامز کے لئے کوئی لائحہ عمل بنایا جائے جس کی حدود میں رہتے ہوئےعوام کو تفریح مہیا کی جائے ۔




































