
افروز عنایت
ٹیچر نگہت (مس سبین سے) !یہ جو دونوں بچے اب تمہاری کلاس میں آرہے ہیں بالکل نالائق ہیں۔ پورا سال انہوں نے ہم
تینوں ٹیچرز کو تنگ کیا تھا،بڑی مشکل سے پاس ہوئے ہیں، ویسے تو ہرکلاس دوسال میں پاس کرتے آرہے ہیں پھر مس نگہت زور زو سےقہقہےلگانےلگی(وہ دونوں بچے جو سامنے سے گزر رہے تھے ٹیچر کی بات سنکر شرمندہ ہوگئے )
ٹیچرسبین !السلام علیکم بچوں ،میں ہوں آپ کی کلاس ٹیچرمس سبین ،آپ سب کو خوش آمدیدکہتی ہوں ۔نئی کلاس میں ۔ آج اپ لوگوں کا اس نئی کلاس میں پہلا دن ہے۔ اس لئےسب سے پہلے آپ سب کا تعارف ہوجانا چاہیے۔ ویسے آپ سب کے چہرے بتاتے ہیں کہ آپ سب ذہین ہیں۔ مس سبین کی بات پر پیچھے بیٹھے ہوئےایک بچے کی آواز آئی،سوائے ناصر اوراکبرکے۔
مس سبین ارے یہ ناصراوراکبرکون ہیں زراکھڑےہوجائیں۔ سب سے آخری بینچ پر بیٹھے ہوئے دونوں بچے کھڑے ہوگئے۔
مس سبین۔ ! ماشاءاللہ ان دونوں بچوں کی آنکھوں سےظاہر ہورہا ہے،دونوں بہت ذہین ہیں اورٹیلنٹڈد بھی ہیں (مس کی بات سن کر سب بچےہنسنےلگے)
مس نے ان کی ہنسی کونظرانداز کرکےکہا اب آپ سب بڑی کلاس میں اگئے ہیں۔ماشاءاللہ آپ سب کوپہلے سےزیادہ محنت کی ضرورت ہے،ساتھ ساتھ آپ کو مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا ہوگا جو آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگرکرےگا۔ سب بچوں نے اپنا اپنا تعارف کروایا۔ مس سبین درمیان میں کچھ بچوں کےناموں کے معنی بھی بتاتی جارہی تھیں۔ آخر میں مس سبین نے انہیں پورے ہفتے کی پڑھائی کا ٹائم ٹیبل لکھوایا اور تاکید کی کہ اس کےمطابق آپ کتابیں اور کاپیاں لے کر آئیں گے، اس طرح آج کا پہلا دن مس سبین کے ساتھ بچوں کا نہایت خوش گوارماحول میں گزرا۔ پیریڈ ختم ہونے پر بچوں نے بڑی محبت سے ٹیچرسے کہا یہ پیریڈ بھی آپ لیں ۔
آنے والے چند دنوں میں مس سبین نےنوٹ کیاکہ ناصر اور اکبر اتنےکند ذہین نہیں ہیں بلکہ انہیں بار بار نالائق کےخطاب سے نوازا گیا۔اس خطاب نے ان کی صلاحیتوں کو مجروح کردیا ہے۔
مس سبین کی عادت تھی کی جوچیپٹرختم کرتی اس پرتحریری کام شروع کرنےسے پہلےسوال جواب کےذریعےبچوں سے زبانی تبصرہ کرتی شروع میں جب بھی وہ ناصر اور اکبر سے سوال جواب کرتی تو بچے ان کا مذاق اڑاتے بچوں کے مذاق اڑانے پر وہ دونوں گھبراتے لیکن مس سبین ان کی حوصلہ۔ افزائی کرتی کہ آپ کا چہرہ بتارہا ہے کہ آپ کو جواب آرہا ہے، اس طرح وہ جواب دینے کی کوشش کرنےلگے،مس سبین ان کے جواب کو سراہتی اور غلطیوں کی بڑی عمدگی سے اصلاح کرتی۔
نئے سال کا ایک مہینہ گزرچکا تھا آج والدین کےساتھ اساتذہ کی میٹنگ تھی ناصر اور اکبر کی والدین نے بھی شرکت کی۔وہ سمجھ رہے تھے کہ حسب معمول ان کے نالائق بچوں کی ٹیچر شکایت کرے گی ۔ناصر کی والدہ ! ٹیچر ہمیں معلوم ہے آپ ناصر کی شکایت کریں گی ۔ اسی لئے میں نہیں آناچارہی تھی لیکن آج یہ ضد کرکے مجھے لیکرآیا ہے۔سبین کو اس ماں کی بے بسی پر رحم آگیا۔
نہیں۔۔۔آپ کا بچہ بچہ بہت اچھا ہے،اسےصرف ہماری توجہ کی ضرورت ہے۔سبین نے سامنے دیکھا کلاس روم کے دروازے پرناصر ڈرا سہما کھڑا ہوا تھا کہ نہ جانے اب ٹیچرامی سے میری کیا شکایت کریں گی ۔ سبین نے اسے پیار سے قریب بلایا اوراس کے کندھے پرہاتھ رکھ کر کہا آپ کا بچہ ذہین ہے اور ماشاءاللہ اچھا رسپانس بھی دےرہا ہے۔ایک خصوصیت اس میں یہ ہے کہ یہ اچھا کھلاڑی بھی ہے۔ آئندہ ماہ اسپورٹس ڈے ہے،یہ اس میں ضرور حصہ لے گا۔
ناصر کی والدہ ٹیچر کی بات سن کرحیران رہ گئی کیوں کہ اس سےپہلے ٹیچرہمیشہ اس کی شکایت ہی کرتی تھی اوروہ خود بھی اپنے بیٹے کو نالائق ہی سمجھتی رہی تھی -اسی طرح اکبر کی والدہ کے ساتھ میٹنگ میں بھی ٹیچر نے یہی کہا ۔آنے والے وقت میں سب نے نوٹ کیا کہ ناصر اور اکبر کند ذہین اور نالائق نہیں ہیں۔
یہ بات پرنسپل صاحبہ کو معلوم ہوئی تو انہوں نےٹیچرز کے ساتھ میٹنگ میں مس سبین کی تعریف کی کہ انہوں نے بچوں کی جس طرح حوصلہ افزائی کی ہے یہ نہ صرف بچوں کی بلکہ مس سبین کی بھی کامیابی ہے۔
مذکورہ بالا صورتحال اکثروبیشر نظرآتی ہے عموماً بچے ہوں یا بڑے ان پر باربار تنقید کرناان کی صلاحیتوں کو زنگ لگانے کے مترادف ہے جب کہ حوصلہ افزائی کے لئے بولے گئے دوجملے ان کی کارکردگی کومزید سنوارنے کاسبب بنتے ہیں۔




































