آج کے بچےاور ان کی تربیت

افروزعنایت

        عفت! امی پہلی بات تویہ کہ ہم شریف اورمعصوم  بچے تھے جو آپ نےکہا،ہم نے مان لیا، آج کل کے بچے طوفان ہیں ۔ مثلا آپ ہمیں  ڈراتی تھیں  کہ

یوں کرو ورنہ  ہاسٹل  والےانکل کو فون کروں گی،وہ تمہیں  ہاسٹل میں داخل کردے گا اورپھر وہ آپ کو مہینے میں  ایک دن مجھ سے ملوانے لے کرآئے گا، تو ہم رو رو کر معافی مانگتے تھےکہ نہیں  آئندہ ہم یہ غلطی نہیں  کریں گےاور یاد ہے  امی ایک مرتبہ  ہم چاروں کےہوم ورک نہ کرنے پرآپ نے ہمیں  دھمکی دی کہ میں  تم لوگوں کو  چھوڑ کر ہاسٹل میں جاکر رہوں گی تو ہم نے رو رو کر گھر سر پر اٹھا لیا تھا اورمعافیاں  مانگیں اس کے بعد ہم نے اپ کو کبھی تنگ نہیں کیا،لیکن آج کل کے بچے بڑے افلاطون  ٹائپ کے ہیں ۔ ایک دن (میں نےاحریمہ (چھوٹی  بیٹی )کو کہا میں  ہاسٹل  والے انکل کو فون کروں ؟؟ اپ ٹیسٹ کی تیاری نہیں  کررہی ہیں وہ تمہیں ہاسٹل  لے جائے گا  تھوڑی دیر کے بعد  احریمہ میرے پاس آئی اور کہنے لگی ہاسٹل والے انکل کا فون آیا تھا وہ کہہ رہے تھے کہ اپنی امی سے کہیں کہ یہاں باربار فون کرکے ہمیں  تنگ نہیں کیا کریں ،ورنہ آپ کی امی  کو ہاسٹل میں  داخل  کریں گے۔

 دوسری بات امی ، جس وقت ہم چھوٹے تھے بچے پالنا آسان تھا۔ آج کل دس قسم کے فتنے چاروں طرف  پھیلے ہوئےہیں۔  ہم کس کس سے انہیں بچائیں ؟ بچوں کوسنبھالنا۔ بہت مشکل  کام ہے اس وقت -

عفت نے یہ بات غلط نہیں کہی کیوں کہ فی زمانہ ہمارے بچوں کے گرد کئی فتنے ہیں جن سےبچانا جوئے شیرلانے کےبرابر ہے۔دیکھا جائے تو سب سے بڑا فتنہ تو موبائل فون ہے، جس کی وجہ سے ہر بات بچوں  کی سمجھو کہ دسترس میں ہے ہر قسم کے کھیل تماشے،چالبازی، بے حیائی ، وغیرہ_ خصوصاً  اب اس موبائل کو جس طرح کرونا کے دوران  تعلیم  کے سلسلے  میں بچوں کے ہاتھ میں دے دیا گیا تھا  تواب سمجھو کہ ان کے ہاتھ میں  آگیا ہے اور نیٹ پر ہراچھی اور بری چیز بچوں کو دیکھنے کومل رہی ہے، جس کی وجہ سے بچے بے راہ روی  کےشکار ہوتےجارہےہیں ،جس کا ثبوت ہمیں  تعلیمی اداروں  میں نظرآرہا ہے،میں  اپنے بچوں کویہی کہتی ہوں کہ  آج ماں باپ کی ذمہ داریاں  بڑھ گئی ہیں ۔  انہیں  مثبت طریقے سے ہر وقت بچوں پر نظر رکھنی ہوگی ، خصوصاً جتنا ہوسکے انہیں  تنہائی میں  موبائل  سے دور رکھیں  اوران کی زندگی میں  کھیل کود کے لئے کچھ دوسری دلچسپیاں شامل کریں ایک جیسے کھیل کودسے بچے جلدی اکتا جاتے ہیں ۔  اسی لئے مختلف کھیل کود میں انہیں  مصروف رکھیں کھیل کود میں ان کی ذہنی صلاحیتوں کو بھی استعمال  کریں میں نے نوٹ کیا ہے،جن کھیلوں میں ماں باپ اور گھر کے بڑے  شامل ہوتے ہیں  ان میں  بچے زیادہ  دلچسپی  لیتے ہیں۔ مثلا  آپ ان کے ساتھ کسوٹی،  کوئز پروگرام،  قسم کے کھیل  کھیلیں جو ان کی ذہنی نشوونما کااوردلچسپی کاباعث بھی بنتےہیں، مثلا میں اپنی پوتی اورنواسیوں  کو کہتی ہوں مجھے پاکستان کے پانچ شہروں  کے نام بتاؤجو لفظ ،ل، سے شروع ہوتے ہیں۔اسی طرح اسلامی  معلومات کے سلسلےمیں بھی  سوالات  رکھیں ،بچے یکسانیت سے بورہوجاتے ہیں  لہٰذا درمیان  میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لئے  لطیفےوغیرہ کا بھی سلسلہ ہونا چاہیے اور آخر میں  چھوٹے موٹے  انعامات رکھیں جائیں  اس طرح  بچوں کو دیا ہوا والدین کا   یہ  وقت  ان کی تربیت کا سنگ میل  ثابت ہوگا  ۔

یقینا  میری اس بات پر کچھ والدین کی یہ  رائے بھی ہو کہ اتنا وقت ہمیں  نہیں ہےکہ ہم بچوں کے  ساتھ  کھیل کود میں  گزاریں،اپ کے پاس اتنا بیکار وقت تھا، تو میری  بہنوں  اور بچیوں  میں  ایک ملازمت پیشہ خاتون تھی اور اس وقت میرے گھر میں  کوئی نوکر چاکر بھی نہ تھا اور میرے سلیقے اور  سگھڑ پن کی اپنے اور غیر سب تعریف کرتے تھے  لہزا اپ بھی اپنے بچوں کو  بھرپور وقت دے سکتی ہیں  اپکا اج انکو دیا ہوا وقت  کل نہ صرف  انکے لئے  بلکہ اپ کے لئے  بھی  کار آمد  ثابت ہوسکتا ہے  انشاءاللہ کوشش  ضرور کریں ۔

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے