
افروز عنایت
آپا! ٹھیک ہے۔اماں میں آجاؤں گی ،آپ فکر نہ کریں۔ میں مریم کو کسی طریقے سےسمجھا دوں گی۔
اماں ! ارے تم ؟
اپا ! کافی دن ہوئ تھے نہیں آسکی ۔ آج کام سے نکلی تو سوچا اپ سے بھی ملتی جاؤں۔ ارے مریم مجھے آج بازارمیں تھو ڑا ساکام ہے، تم بھی پچھلےہفتے کہہ رہی تھی جانا ہے توچلومیرے ساتھ ۔
اس طرح دوگھنٹے اماں کےگھر گزارنےکے بعد دونوں بہنیں بازار گئیں،بازارمیں ایک گھنٹہ خریداری میں لگ گیا، واپسی میں آپا نےمریم کےگھر کے پاس گاڑی رکوادی ، مریم چلو اچھا ہوا بازارتمہارے گھر کے پاس ہی ہے تمہیں بھی چھوڑتی جاؤں ۔
میرا بھی گھر پرسلیم انتظار کررہا ہوگا، سب کے لئے روٹی وغیرہ بنانی ہوگی، گھرکے کافی کام رہتے ہیں جوگھر جاکر کرنے ہیں ۔ اماں اور بابا (ساس سسر)کو بھی میرے بغیرگھر سونا لگتا ہے۔دونوں پوتے دادا کا سر کھارہے ہوں گے ۔ظاہر ہے شادی کے بعد سسرال ہی اپنا گھر ہوتا ہے بیشک لڑکی اپنے میکےمیں کتنی لاڈلی ہو ،چھوٹی موٹی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں ،جسے در گزر کرنا پڑتا ہے اورماشاءاللہ تم تو پڑھی لکھی سمجھدار ہو میں صحیح کہہ رہی ہوں نا مریم۔
مریم! جی جی آپا (وہ نہ چاہتے ہوئے بھی گھر جانے کے لئے راضی ہوگئی)
مریم پچھلے تین دنوں سے میکے آئی ہوئی تھی ،کبھی ساس تو کبھی شوہر کی شکایت کر رہی تھی جومعمولی قسم کی تھی ۔وہ گھرجانے کا نام ہی نہیں ہے رہی تھی۔اس کی ضد کی وجہ سے اس کا شوہربھی لینےنہیں ایا تھا۔ اس طرح آپا نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے اسے اس کے گھر چھوڑ آئی۔
اگر اماں اورآپا ایسا نہ کرتی تو معمولی سی بات مزید بڑھ سکتی تھی،اب وقتاً فوقتا آہستہ آہستہ اسے اپا مثبت طریقے سےسمجھاتی رہتی اس کا اثریہ ہوا کہ مریم جلد ہی اپنے گھر میں سیٹ ہوگئی۔
جی ہاں انسان کا مثبت رویہ اورطریقہ کارمسائل کوگھمبیر ہونے سے بچاسکتے ہیں _
دادی! یعقوب بیٹا تم نے بیکار کی ضد پکڑ لی ہے،لوگ اچھے ہیں ۔ لڑکا بھی شریف پڑھا لکھا اور برسرروزگار ہےمیرے خیال میں توکہیں نہ کہیں سمجھوتہ کرنا پڑے تو کر لیناچاہیے۔
یعقوب! اماں یہ میری بیٹی کے مستقبل کا سوال ہےکم از کم دس لاکھ حق مہر ہوگا ،اگران کو اپنے اوپر بھروسہ ہے تو دس کیا پندرہ لاکھ بھی مان سکتے ہیں۔
دادی ! اے بہو تم ہی یعقوب کو سمجھاؤ بچی کی عمر نکلتی جارہی ہے۔
حسب معمول یعقوب کی ضد کی وجہ سے یہ رشتہ بھی ہاتھ سے نکل گیا۔ جب یعقوب کی بہن کو پتہ چلا تو اسے بھی افسوس ہوا۔ بھائی کو سمجھانے کی کوشش کی ،لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔
یہ صرف دو واقعات اس نوعیت کے نہیں ہیں بلکہ آئے دن ایسے واقعات نظروں کے سامنے آتےرہتے ہیں یا کسی سے سنتے رہتے ہیں جن کے پیچھے کوئی بڑی وجہ نظر نہیں آتی۔ ہاں انسان دیکھ بھال کر قدم اٹھائے لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں کو گھمبیر مسئلہ نہ بنائے جس کی وجہ اگے جاکر بڑی مشکل یا پریشانی اٹھانی پڑے اور پچھتانا پڑے _




































