دوسروں کے درد کا احساس اپنے درد کا علاج ہے

افروز عنایت

ثمینہ استاد محترم  میں  بہت پریشان ہوں ،بہت سےمسائل میں مبتلا ہوں میں امی اوربابا سےبھی شئیرنہیں کرسکتی کہ وہ پریشان ہوجائیں گے

مجھے لگتا ہےمیں مرجاؤں گی ۔

استاد محترم نےثمینہ کی تمام بات تحمل سےسننے کے بعد  کہا ! پہلی بات تو بیٹا یہ کہ مرنا جینا اللہ کےاختیار میں ہے ،اگرمرگئی توسیدھا جنت میں جاؤ گی دوسری  بات یہ کہ  آپ کےآس پاس بہت سے لوگ اپ سے زیادہ تکلیف اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں آپ کےپاس اللہ کی بہت سی نعمتیں تو ہیں انہیں دیکھو ان کا احساس کروجو لوگ بالکل خالی ہاتھ ہیں ۔ انہیں  دیکھ کر تو تمہیں تمہاری تکلیفیں  کم لگیں گی۔ 

ثمینہ  نےاپنےاستاد محترم کی بات پرعمل کیا تواسے تھوڑے ہی عرصے میں اپنے اندر نہ صرف اپنی تکلیف کم محسوس  ہونے لگی بلکہ اللہ کا شکر ادا کیا کہ واقعی  اسےرب کی بہت سی دوسری نعمتیں حاصل ہیں جن سے بہت سے لوگ محروم  ہیں،  یہ سوچ اس کی کامیابی کی منزل کی سیڑھی ثابت  ہوئی پھروہ ایک نئےجذبے سے کامیابی کی طرف بڑھتی گئی۔

 آج سے کافی سال پہلے ثمینہ نےاپنی یہ بات مجھ سے شئیرکی تو میں نےبھی اس قیمتی مشورے کواپنی گرہ میں باندھ لیا بلکہ وقت ضرورت دوسروں  تک بھی پہنچایا! بیشک  آج ہردوسرا بندہ پریشانی  اورتکلیف سے گزررہا ہے، ہم اسے اس تکلیف سےاگر نکلنے میں مدد نہیں دے سکتے تو کم از کم مفید مشورہ یا کوئی اچھی بات ان کے گوش گزارتو کرسکتے ہیں ، بعض اوقات میرے بچےمجھےکہتے ہیں کہ مماچھوڑیں  آپ کیوں  پریشان ہیں اور مشورہ دینے کی کیا ضرورت ہے لیکن میں  انہیں بھی یہ کہتی ہوں کہ کوئی اچھی بات سن کر اگرسامنے والا  فائدہ اٹھا رہا ہےتو یہ بھی ایک نیکی ہے مثلاً گزشتہ دنوں ایک محفل میں ایک خاتون  مسلسل  سب سے رو کرتذکرہ کررہی تھی کہ اس کی بیٹی کےساتھ  اس کے سسرال والوں نے بہت  زیادتی کی ہے اس کے ساتھ ظلم ہورہا ہے ۔

 اب تومیں نے بھی کہا ہےکہ میں اسےواپس نہیں بھیجوں گی۔اس کی بات پر بہت سی خواتین اس کی ہاں میں ہاں ملا رہی تھیں ، آخر مجھ سے نہ رہا گیا میں نے پوچھا آپ کی بیٹی کےسسرال والےاسے کس طرح تکلیف پہچاتےہیں  کہنےلگی اسے کبھی اس کا شوہرمیکےچھوڑنے نہیں  آتا۔  ساس کہتی  ہے کہ اپنے گھر والوں سے کہووہی لے کر جائیں اور وہی چھوڑ  کرجائیں  اب تو میں نے بھی  بیٹی سےکہا ہے ہماری بھی  ضد ہے،اس مرتبہ  اس کا شوہر ہی اسے لینے آئے، ورنہ بیٹھی رہے کیا ہماری  بیٹی کی کوئی  عزت نہیں ہے۔

میں  نےخاتون سے پوچھا کیااس پرسسرال والے کوئی اورظلم بھی کرتے ہیں تو پہلےتووہ خاموش ہو گئی پھرکہنے لگی اسی بات پر ہی گھر میں اکثر تکرار ہوتی رہتی ہے۔

تب میں نے ان خاتون کو کہا بہن اول تو یہ بڑامسئلہ نہیں، لڑکیوں کو سسرال میں  بڑے مسائل سےگزرنا پڑتا ہےتب ہی جاکروہ جگہ بنا پاتی ہیں  اور آپ کی بیٹی کےساتھ  الحمد للہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے لیکن  اپ لوگوں کی  ضد کی وجہ سے  یہ بڑا مسئلہ  بن سکتا ہے۔ اس کا گھر بھی ٹوٹ سکتا ہے لہٰذا اسے اس مرتبہ  اس کے گھر چھوڑآئیں اورآپس میں بیٹھ کر صلاح  مشورے سے اس  معمولی مسئلہ کو حل کریں کیونکہ  ہمارے اس پاس تو بہت سے لوگ اس سے زیادہ  مسائل  میں گھرے ہوئے ہیں۔

شکرخدا کااس بات کا خاتون پر اثرہوا اوروہ بیٹی کو سسرال چھوڑ آئی !اس طرح اس بچی کا گھر ٹوٹنے سےبچ گیا یہ اگرچہ ایک چھوٹی سی نیکی ہوسکتی ہے لیکن سامنے والے کو  بڑی مشکل  اورتکلیف سے بچا سکتی ہے !آپ کسی کے معاملات میں  مداخلت نہیں کر سکتے لیکن مثبت انداز میں  اسے صحیح  اور مفید بات بتاسکتے ہیں جویقیناً اسےکبھی نہ کبھی  ضرور کام آسکتی ہے ۔

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے