
افروز عنایت
امیر جماعت اسلامی کراچی جناب حافظ نعیم صاحب کا ایک چھوٹا سا لیکن بامعنی بیان سنا کہ برکت کیا ہے؟اگر آپ کے پاس دوہزار روپے ہیں
اورآپ بیمارہوجاتے ہیں ان دو ہزار میں سےایک ہزار آپ کی دوائی پرخرچ ہوجاتا ہے لیکن اگرآپ بیمار نہیں ہوتے تو وہ دو ہزارآپ کے پاس اپنےخرچ کے لئے ہیں تویہ برکت ہے۔
بالکل یہ ایک حقیقت ہےکہ اللہ نےآپ کوجو نوازاہےاوربیماریوں اورتکالیف سےبچایا ہے تو یہ آپ پراپنےاللہ کا کرم اورمہربانی ہے۔ اس کی برکت ہےکہ اس تھوڑے میں سے آپ اپنا اچھا گزربسر کررہے ہیں ۔ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانےکی نوبت نہیں آرہی ہےتو یہ اللہ کی طرف سےعطا کی ہوئی برکت ہی توہے۔
ہمارے آس پاس بہت سےلوگ دووقت کی روٹی سے محروم ہیں ۔ مختلف بیماریوں اور مشکلات کا شکارہیں۔ ان کی طرف نگاہ ڈالیں توآپ کےمنہ سےبےاختیاراللہ کی عطا کی ہوئی اس برکت پریہ الفاظ منہ سے ضرور نکلیں گےکہ شکرالحمدللہ اور اس وقت آپ اپنے آپ کو دنیا کا خوش نصیب انسان سمجھیں گےبلکہ دوسروں کا درد بھی محسوس کر سکیں گے۔اسی لیےکہا گیا ہےکہ اپنی زبان سے ہمیشہ صبراورشکر کی صداجاری رکھواور اس صبر وشکر کی صدا کی برکت سےیقیناً اپ کو دلی سکون محسوس ہوگا۔




































