
افروز عنایت
ارشد صاحب گھر پہنچےتو حسب معمول جیب میں ہاتھ ڈالا کہ موبائل نکال کر میز پر رکھیں،لیکن یہ کیا جیب تو خالی ہے _بیٹے نے پچھلے
ہفتے تو نیا موبائل باپ کو دلوا کر دیا تھا ،کیا کرتے افسوس سے ہاتھ ملتےرہ گئے ،بیٹی نے سنا تو کہنے لگی صرف اس ہفتےاپنےجاننے والے چار پانچ لوگوں کے بارے میں سناہےکہ ان سے موبائل چھینا گیا ہے یا جیب سے نکالا گیاہے،تو نہ جانے ایک دن میں اور کتنے اس قسم کے واقعات پیش آئے ہوں گے _
مذکورہ بالا توایک معمولی قسم کا واقعہ ہےجبکہ ہمارا یہ شہر کراچی تواس وقت دہشت گردی اوربد امنی کا گڑھ بن چکاہے،رات تو کیا دن کی روشنی میں بھی وارداتیں ہونا معمول بن گیا ہے۔اس بدامنی کی فضا میں ہرشخص ڈرا سہما رہنے لگا ہےگھر سےاگر کوئی باہرنکلتا ہےتوپیچھےسے سارے گھر والےاس وقت تک بےچینی کی حالت میں رہتے ہیں،جب تک وہ بندہ خیر وعافیت کےساتھ گھرنہیں پہچ جاتا،ہم جب چھوٹے تھےتوگھر کے بزرگ اور مائیں رات کو کسی کام سےگھر سے باہرجانے والوں کے اوپرقرانی آیات کا ورد کرکے بھیجتے تھےکہ اللہ تمہیں جنات اور شیطانی شر سے محفوظ رکھے گا لیکن آج گھر والے رات ہو یا دن گھر کے کسی فرد کےاوپر گھر سے باہر نکلنے سے پہلے قرانی آیات کا ورد اس لئےکرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے شرسے تمہیں اللہ محفوظ رکھے گا،غرض کہ پاکستان کے اس سب سے بڑے شہر کے عوام اس وقت دہشت گردی اورلاقانونیت کے نشانے پر ہیں_کیا ہماری اس اسلامی ریاست میں کوئی قانون نافذ نہیں جو اس بدامنی اور دہشت گردی کو روک سکے۔
ہر ملک وریاست میں عوام کی بھلائی اورملک میں امن و اماں قائم کرنے کے لئے حکمران اور متعلقہ ادارے نہ صرف سختی سے قانون کی بالادستی کے لیے کوشاں رہتے ہیں بلکہ سب سے پہلے قانون کی بالادستی کے لئےخود اس قانون پر سختی سےعمل پیراہوتے ہیں لیکن افسوس بےحد افسوس جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا راج ،ہمارے ان نام نہاد بڑوں کے لئے کوئی قانون نہیں وہ جوچاہیں کرتے پھریں۔ نہ وہ اس ملک اور نہ وہ عوام کی بھلائی کے خواہ ہیں جب ہمارے ان بڑوں(حکمرانوں)کا حال یہ ہے توعوام کو تو ان ہی مسائل کا سامناکرناپڑے گا۔
لہٰذا اس وقت ان سارے مسائل کا حل صرف اور صرف ایسی حکومت و حکمران اور پارٹی کا منتخب ہونا لازمی شرط ہےجو اپنی ذات اور اپنی اولاد کے مفاد پر عوام کو ترجیح دین۔ لہٰذا اب عوام اپنی اور ملک کی بھلائی چاہتے ہیں تو اپنے ووٹ کا ایمانداری سے استعمال کریں ۔ اسلامی ریاست کے لئے اسلامی نظام نافذ کرنے والے ہی ہمارا انتخاب ہونے چاہیے کیونکہ عوام کا صحیح انتخاب ہی وطن عزیز کی بقا و سلامتی کا ضامن ہوگا اوراس مملکت کو صحیح معنوں میں اسلامی ریاست بنایاجا سکے۔ انشاءاللہ
نوٹ : ایڈیٹر کا بلاگرکے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو)




































