
افروزعنایت
کشمیرجہاں ہمارے بھائیوں کے لہو سے روزانہ داستانیں رقم ہوتی ہیں لیکن پورا عالم اسلام جو تقریبا ستاون اسلامی ممالک پرمشتمل ہے خاموش
تماشائی بنا ہواہے ------الحمدللہ جماعت اسلامی نےہمت اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے پہلی مرتبہ کشمیری بھائیوں کا ساتھ دینے کے لئے سن نیس سو نوے میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا اور اقوام متحدہ تک اس اواز کو پہنچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن افسوس پچھہتر سال سےکشمیری بھائی اپنی ازادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن کفار کاان پر ظلم وتشدد اسی طرح قائم ہے جو کہ عالم اسلام کے ایک کھلا چیلنج ہے۔
ایک طرف ہمارے فلسطین اورغزہ کے بھائیوں کی آہ و پکاردوسری طرف کفارکی غلامی میں اذیت کی زندگی گزارتے لہو بہاتے ہمارے کشمیری بھائی ہیں جو ہماری عزت وغیرت کو جھنجھوڑ رہیے ہیں کہ جاگ جاؤ بیدار ہو جاؤ کہ اس سے پہلےکہ ان کے ناپاک ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچ جائیں ۔
بیشک آج ہمارے حکمرانون کی خود غرضی ذاتی مفادات کی اورخاموشی کی وجہ سےجگہ جگہ مسلمانوں کو یہ کفار اپنی نفرت کا نشانہ بنا رہےہیں اور نہ جانے آگے انہوں نےمسلمانوں کے خلاف کیا منصوبے بنارکھے ہیں جس کے لئے یہود ونصاریٰ اورکفار ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوتےجارہے ہیں جوکہ امت مسلمہ کے لئےباعث تشویش ناک بات ہے۔اس لئےامت مسلمہ کا اب بیدار ہونا لازمی امرہے، بارگاہ الہٰی میں ہمارے ہاتھ پھیلےدعاؤں کے لئے اٹھے ہوئے ہیں کہ یا پروردگارامت مسلمہ کی غیرت کو جگا دے کہ مسلمان ابابیل بن کران پر جھپٹ پڑیں اوران کےناپاک ارادوں کوان ہی پر پلٹ دیں۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین




































