حیا نہیں تو کچھ بھی نہیں

افروز عنایت

ساجد! یارہم سب نےاس یونیورسٹی میں نہ صرف تعلیم حاصل کی بلکہ خوب انجوائے بھی کیا بڑا اچھا  وقت گزرا (ساجد اپنےگروپ کا سب سے

ہینڈسم اور ذہین لڑکا تھا سب اس سے دوستی کے خواہاں تھے خصوصا  لڑکیاں)

ایمن ! -بالکل  صحیح ،ہمارے گروپ کے سب دوست مجھے ہمیشہ  یادرہیں گے  اورخاص  طور پرساجد تم (پھر سب کے قہقہے  چاروں طرف  گونجنے لگے )

ایمن کوبھی اپنی خوبصورتی پرنازتھا لیکن وہ ان چند سال میں ساجد کےاتنا قریب آگئی تھی کہ اس کے ساتھ شادی  کےخواب دیکھنے لگی تھی۔

 نعمان  !-- اب اگے کا کیا پروگرام ہےکیاسوچا تم نے،ساجد تو ایمن کےساتھ شادی کاسوچ رہا ہوگا ؟

ساجد ! -- میں، ، نہیں  نہیں  یارابھی کہاں ،ابھی تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایمن بڑی حیرانی سےساجد کو دیکھنےلگی اسےساجد کے اس قسم کے جواب کی توقع نہ تھی ،کیوں کہ  اس نے تو بڑے  وعدے کئےتھے ساتھ نبھانے کے۔

دوسری طرف اسجد کو بھی سن کر حیرانی ہوئی(جوان سے کچھ فاصلے پر اپنے دوست سے اپنی جاب کے بارےمیں ڈسکس کر رہا تھا)،اسجد نے اسے دو تین مرتبہ بحیثیت  دوست اورکزن ہونے کےسمجھایا بھی تھا کہ تم یہ صحیح نہیں کر رہے ہو ایمن کے ساتھ  ، اس طرح  سرعام گھومناپھرنا ،یونیورسٹی سےباہر بھی دوستوں  اور فیملی پروگرامز میں اسے لیے لیے پھرنا ،یہ سب درست نہیں ۔ اگر تم اس سے  شادی کرنا چاہتے ہو تو پھر بھی صحیح ہوسکتا ہے--- لیکن وہ ہمیشہ  اس کی بات کو ٹال دیتا۔آج بھی اس کے اس جواب پر اسے  افسوس ہوا۔

اسجد !-- کیا تم واقعی ایمن سے شادی کا ارادہ نہیں  رکھتے ؟؟

ساجد !-- چھوڑو یار کوئی اور بات کرو ،کیا فضول کی بات لے کربیٹھ گئے وہ تو ایک وقت گزاری تھی اور بس۔

اسجد !- یہ فضول  کی  بات ہے کہ ایک عورت کےساتھ  گزشتہ  تین چارسال سے  گھومنا پھرنا ،اس کےگلے لگنا ،اس کا ہاتھ پکڑنا ،یہ سب کیا تھا؟

اسجد !-- وقت گزاری اوروہ خود میرے قریب آئی تھی ،،صرف دوست کی حیثیت سے تو میں اسے قبول کرسکتا ہوں لیکن بیوی  کی حیثیت سے نہیں ۔ بیوی تو شرم حیا والی ہونی چاہیےمیرا مطلب ہے کہ وہ  میری آئیڈیل  نہیں۔

اسجد !--  اسلام  اگرعورت کو شرم وحیا  کی تعلیم دیتا ہےتومرد کو بھی تونظریں جھکانے کی تلقین  کرتاہے،اس وقت تونہ تم نےنظریں  جھکائیں نہ تم پیچھے ہٹےبلکہ مذکورہ بالا نوعیت کے واقعات  ہم سنتے اور پڑھتے رہتے ہیں اکثراس قسم کے واقعات  کے ہولناک  نتائج بھی سامنےآتے ہیں جومتاثرین کو بھگتنے پڑتے ہیں ۔

دین اسلام کی تعلیمات میں ایک خوبصورت تعلیم اورحکم شرم وحیا کوحاصل ہے جو اسلامی  معاشرے کی پاکیزگی اورپہچان ہےلیکن  افسوس بے حد افسوس  ہم میں سے اکثر و بیشتر اس چیز کو زیادہ اہمیت نہیں دیتےاورجو دیتےہیں انہیں  ہماری ماڈرن  سوسائٹی  دقیانوسی یاجاہل کےنام سے پکارتی ہے حالانکہ یہ تووہ گوہر نایاب ہے جس کی بدولت عوت توکیا مرد بھی  نگاہیں جھکائے رکھتا ہے۔

 کسی ایسے فعل کے قریب بھی  جانا پسند نہیں کرتا جو حدود  اسلامی  سے باہرہو،یعنی اس خوبی کے نقصانات  نہیں  بلکہ بے پناہ  فوائد  ہیں ۔آج ہمارے معاشرے  کے بگاڑ  میں  بڑا حصہ  اس بےحیائی اوربےحجابی  کا ہے-دو تین  دہائیاں پہلے تک بھی ہمارا ملک کافی حد تک برائیوں  سےمحفوظ تھا لیکن اب وہ بات نہیں - یہاں تک کہ تعلیمی ادارے بھی  اس کی لپیٹ میں اگئے ہیں ۔ کیا ہم اس اسلامی ریاست میں اسلامی  تعلیمات کی پیروی کے اہل نہیں رہے، کیا ہمارے گھرانوں میں  اس بات کاخیال نہیں  رکھا جاتا ہے کہ اپنی اولاد کو شرم حیا کے زیور سے آراستہ رکھاجائے۔ اکثر جگہ تویہ تک سنا گیا ہے کہ شرم وحیا  صرف  عورت کے لئےمخصوص ہے، بیشک اللہ رب العزت نے  عورت  کے شرم وحیا اور حجاب کے لئے بہت سے احکامات  جاری کئے ہیں  لیکن اسلام نے اس سلسلے میں  مردوں کو بھی واضح  تعلیمات  سےنوازا ہے۔

صحیح مسلم کی  حدیث مبارکہ ہے کہ تم اجنبی عورتوں کے ہاں جانےسے بچو،انصارہی سے ایک شخص نےکہا، اللہ کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم! دیورجیٹھ کے متعلق  آپ کا کیا خیال ہے ؟اپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا  کہ دیور/جیٹھ توموت ہے۔

معاشرے کی پاکیزگی کےان رشتوں  میں بھی  حدود رکھی گئی ہیں۔آج ہماری اس اسلامی میں ریاست میں عورت کاحجاب  تودورکی بات ہے،ستر پوشی بھی  برائے نام رہ گئی ہے۔ کہاں ہیں  باپ، بھائی ، شوہر اور بیٹے؟؟؟ اگر یہ چارعورت کے رشتے جو اللہ  کی طرف سےعورت کے لئےچارستون ہیں ان کی شرم وحیا میں کمی ہے،جس کی وجہ سےماحول  میں بے حیائی بڑھتی جارہی ہے۔ رب العزت  مسلمان  مردوں  اورعورتوں  کو عین دین اسلام کے مطابق  زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے