
افروز عنایت
نورین!-- کیا زبردست ڈریس ہےمیں تو بالکل ایسا ہی ڈریس بنواوں گی (نورین نے سامنے اسکرین پر نیم عریاں لباس میں ملبوس لڑکی کو
دیکھ کر کہا)
شازمین !-- یار میری امی تونہ جانے کس زمانے میں رہتی ہیں ،کہتی ہیں یہ بے حیا عورتیں ہیں ان کی نقل نہ کرو-- سچ میرا بھی بڑا دل چاہتا ہےتم تینوں کو دیکھتی ہوں تمہاری مائیں تم لوگوں کی پسند کا کتنا خیال رکھتی ہیں-
اسماء !- ہمیں دنیا کے ساتھ ساتھ چلنا چاہیےوقت کے ساتھ ہمیں بدلنا پڑتا ہےجو بہت ضروری ہے لوگ بھی انہی کوپسند کرتے ہیں جوزمانےکےساتھساتھ چلتےہیں اوراس میں بےحیائی کی کیا بات ہے ،بے حیائی تویہ ہےکہ ہم لڑکوں کودوست بنائیں ان کے ساتھ رنگ رلیاں منائیں ۔
شازمین کےگھر کا ماحول ایسا نہ تھا کہ وہ اس قسم کا لباس پہنےلیکن اب اس پردوستو کا اثر ہونا یقینی تھااس بات کو اس کی امی نےبھی محسوس کیا لہٰذا اس کی والدہ نےاسے مثبت طریقےسےسمجھانے کی کوشش کی لیکن ساتھ میں وہ ان بچیوں کو بھی سمجھانا چارہی تھی جو اس کی بیٹی کی دوست تھیں-
شازمین کی والدہ !--شازمین میں نے جمعہ کوایک چھوٹی محفل رکھی ہے، آپ اپنی کالج کی دوستوں کو بھی بلا لیجیے گا --
شازمین !- جی امی میں ان سب کو کہہ دونگی -
استانی ریحانہ صاحبہ نے اپنےسامنے بیٹھی خواتین سےدوستانہ انداز میں حال احوال پوچھا (ان خواتین میں شازمین کی تین چار سہلیاں بھی اپنی ماؤں کے ساتھ شامل تھی)-
استانی ریحانہ- ماشاءاللہ سارے چہرے ایسے ہیں جو تعلیمات اسلامی سے روشناس لگ رہے ہیں اور کیوں نہ واقف ہوں،الحمدللہ ہم سب مسلمان ہیں ہمارے گھروں میں اللہ تعالٰی کےاحکامات کی پیروی کی جاتی ہے، اس علم دین کی بدولت ہمارے دل روشن ہیں ہم مائیں بھی اپنے بچوں کی دین اسلام کے مطابق تربیت کررہی ہیں۔۔ ہمارے بچوں کو دی ہوئی ہماری تعلیم وتربیت اور پھر ان کا نیک عمل کرنا ہمارے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ان شاءاللہ -
پھرانہوں نے سورہ النورکی چند آیات کی تلاوت کیں۔
تلاوت قرآن پاک کے بعد استازہ صاحبہ نے اپنے بیان کا آغاز سورہ النور کی آیت نمبر 19 کے ترجمے سے کیا۔
(ترجمہ )جو لوگ مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے کے آرزو مند رہتے ہیں ان کے لئے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہیں، اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے ۔_
میری عزیز بہنو! اللہ رب العزت نےزندگی گزارنےکے تمام اصول اورطریقےہم تک اس قرآن پاک اور اپنے پیارے حبیب مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ذریعے پہنچائیں ہیں اور واضح کردیا ہے کہ اس کے برخلاف زندگی گزارنے والوں کا انجام کیا ہوگا اور یہاں اس آیت میں بےحیائی کرنے اور پھیلانے والے کےانجام سے خبردار کیا گیا ہے بلکہ بےحیائی پھیلانے والوں کی دنیا کی خرابی کی طرف بھی اشارہ کیا ہے، مثلاً جو عورتیں آج ہمیں مختصر لباس اور بےحجابی میں نظرآتی ہیں وہ دنیا میں بھی خوار ہوتی ہیں ، آئے دن ہم سنتے ہیں کہ ان کے ساتھ درد ناک واقعات پیش اتے رہتے ہیں بلکہ وہ غیر مردوں کو بھی زنا کی طرف مائل کرتی ہیں، اس کا عذاب ان خواتین پر بھی نازل ہوگا ۔ اسی لئےاسلامی معاشرے کی پاکیزگی حیا کو کہا گیا ہے ۔ اب اگر کوئی مختصر لباس اوربے حجاب عورت یہ کہے کہ میں توبہت شریف اور صوم صلاۃ کی پابند ہوں ،بیشک وہ صوم صلاۃ کی پابند اوراچھی ہو لیکن اگروہ اللہ رب العزت کے احکام اور اسلامی حدود سے ہٹ کر اپنی زندگی گزار رہی ہوگی تووہ یقیناً اپنے رب کی نافرمان ہے۔
میرے اللہ نےتو ہمارے ہاتھوں میں دنیا اور اخرت کی بھلائی حاصل کرنے کے لئے ایک جامع سلیبس دے دیا ہے اورعورتوں کے لیے سورہ النور کی ایت نمبراکتیس بہت اہمیت کی حامل ہے، اس آیت مبارکہ میں عورتوں عام لوگوں کے درمیان رہنے کا طریقہ بھی بتایا ہے۔
اللہ رب العزت اس آیت میں ارشاد فرماتا ہےکہ مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیں اوراپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کےجو ظاہرہے اوراپنے گریبانوں پراپنی اوڑھنیاں ڈالےرہیں اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں سوائے اپنے خاوندوں کےیا اپنے والد یا اپنے خسر کے یا اپنے لڑکوں کےیا اپنے خاوند کے لڑکوں کےیا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کےیا اپنے بھانجوں کےیا اپنے میل جول کی عورتوں کےیا غلاموں کے یا ایسے نوکر چاکر مردوں کےجوشہوت والے نہ ہوں یا۔ ایسے بچوں کےجو عورتوں کے پردے کی باتوں سےمطلع نہیں اوراس طرح زور زورسے پاؤں مار کر نہ چلیں کہ ان کی پوشیدہ زینت معلوم ہوجائے۔ اے مسلمانوں! تم سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو تاکہ تم نجات پاؤ۔
استانی صاحبہ نے نوٹ کیا کہ اس آیت ربانی کا ترجمہ سن کر سامنےبیٹھی اکثر خواتین نے اپنی اوڑھنیوں کو درست کیا۔
استانی ریحانہ!- اس ایت مبارکہ کا ترجمہ سنکر ہماری ان بچیوں نے اپنی اوڑھنیوں کو اپنے گرد لپیٹ لیا اس کامطلب ہے کہ آپ سب اطاعت اللہ اوراطاعت رسول کو اپنا ایمان سمجھتی ہیں اور دین کو سمجھنے اورعمل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں جس طرح امتحان میں کامیابی کے لیے صرف کتاب کا اپنے گھر میں لاکر رکھنا کافی نہیں بلکہ اسے پڑھنا اور سمجھنا اور ذہن میں بٹھانا اشد ضروری ہے۔اسی طرح ہمیں اس آخرت کے امتحان کی کامیابی کے لیے ان احکامات الہٰی کو جاننا اوران پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ان شاء اللہ ہم اپنی اگلی کلاس میں یہ چیزنوٹ کریں گے کہ ہم نے کہاں تک اسےسمجھنے اور عمل کرنے کی کوشش کی ہے۔
چند ہی کلاسوں میں حاضری کے بعد استانی ریحانہ نے بچیوں میں خاطر خواہ تبدیلی نوٹ۔ کی جو سب کے لئے مسرت کا باعث تھی۔۔۔۔ جس رح پانی کے مسلسل قطرے پتھر پر بھی گرنےسے اس میں( دراڑ) جونک اجاتی ہے اسی طرح مسلسل کلام الہی کی تعلیمات انسان تک پہنچائی جائیں تو ضرور اثر ہوجاتا ہے الحمدللہ__ اس لئے امر با معروف اور نہی عن المنکر کا سلسلہ چلتے رہنا خصوصا اج کے دور کےلئے انتہائی ضروری ہے ۔




































