برکات رمضان المبارک کا حصول

افروزعنایت

امت مسلمہ کےلئے برکات اوررحمتوں والےماہ رمضان کی آمد قریب ہے،ہر مسلمان کی دلی  خواہش وتمنا ہوتی ہے

کہ زیادہ سے زیادہ اس ماہ مبارک کی برکات سے فیض یاب ہوکر اپنی آخرت کےلئےکچھ  جمع  کرسکےکیونکہ اس ماہ مبارک میں کی جانے والی ہرنیکی اورعبادت کا آجردگنا ہوجاتا ہےیعنی نفلی عبادت کا فرض کے برابراجراور فرض کا سترگناہ زیادہ ۔۔۔  سبحان اللہ۔  اس لیے اس ماہ مبارک میں کسی بھی عبادت  اور نیکی سے اپنی ذات کو محروم  رکھنا اپنی ذات پر ظلم کرنے کےمترادف ہے۔

عموماً  دیکھا گیا ہےکہ خصوصاً  خواتین  رمضان المبارک  میں اپنا زیادہ وقت  کچن میں  یاپھرشاپنگ وغیرہ میں یا کچن کے سامان کی خریداری میں گزاردیتی ہیں جوکہ  غلط  روش ہے،جس کی وجہ سے وہ رمصان میں عبادت کے لئے بھی وقت نکالنےسے محروم رہ  جاتی ہیں۔ کچھ خواتین کا یہ کہنا کہ یہ مذکورہ  بالا چیزیں اور کام بھی  تو ضروری  ہیں،بے شک ضروری  ہیں  لیکن اگر منصوبہ  بندی سےان کاموں کو رمضان سے پہلے ترتیب دیا جائے تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔    

جیسےعید کی شاپنگ اورکچن کی بہت سی اشیاءکی خریداری رمضان  سے پہلے کرلیں،ویسے بھی رمضان میں  تمام اشیاءکی قیمتیں آسمان سےباتیں کرتی ہیں ۔ اسی طرح بہت سی کھانے کی چیزیں جو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھ  سکتے ہیں، انہیں رمضان سےپہلے ہی  بنا کر رکھ دیں۔  مثلا چٹنی، رول ،شربت کےلئےچینی کاشیرہ، سموسے، دہی پھلکیاں، چھولے وغیرہ  یہاں تک کہ  آپ  بکرے کا گوشت وغیرہ جو گلنےمیں  ٹائم  لیتا ہے  وہ بھی تین چار کلو ککر میں  گلا کر اپنے حساب سے پیکٹ بنا کر رکھ سکتی ہیں جو کم از کم  ایک ہفتے تک تو چل سکتے ہیں ، پھر آپ انہیں  اپنی مرضی کے مطابق  جلدی تیار کرسکتی ہیں۔ اس طرح  آپ کا بہت ساوقت رمضان المبارک میں  فرض اور نفلی عبادت میں  گزرسکتا ہے۔ ایک اوربات جوماہ رمضان میں ، میں نے دیکھی  ہے، وہ ہے بسیارخوری ،جی ہاں خصوصا افطار میں لوگ چھولے، پکوڑے ، مرغن غزائیں ڈٹ کر کھاتے ہیں کہ پھر بدہضمی اور بھاری پن کی وجہ سے تراویح بھی نہیں پڑھ سکتے بلکہ سارا دن سست پڑے رہتے ہیں لہذا کھانے پینے میں احتیاط لازمی ہے۔  کھانے پینے میں  احتیاط  سےروحانی طور پر بھی فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔  

زکوٰۃ کی رقم یا راشن وغیرہ کوشش کرکے رمضان المبارک سے پہلے ہی  مستحقین  تک پہنچانےکی کوشش کریں تاکہ  ان کا رمضان المبارک  کامہینہ بھی سکون سےگزرے اوروہ اس زکوٰۃ کی رقم سے رمضان اورعید کی تیاری کر سکیں۔

رمضان المبارک  سے کچھ دن پہلے گھر کی خصوصاً  کچن وغیرہ کی صفائی اچھی طرح ہوجائے تو زرا سکون رہتا ہے۔اب ائیں رمضان المبارک کی برکات کو سمیٹیں جیسا کہ  میں نےاوپر بتایا کہ اس مبارک مہینے میں عبادتوں کا اجر دگناہوجاتا ہے یعنی  نفل عبادت کا درجہ  فرض کےبرابر اور فرض کا درجہ  ستر گنا ،سمجھو ہماری تو لاٹری  نکل آئی ، سبحان اللہ  ۔ ان مقدس  اور پاک گھڑیوں میں  جتناہو سکےفرض کےساتھ ساتھ  نفلی عبادت کا  سلسلہ بھی جاری رکھیں ۔  یہ سوچ ہی انسان کو لالچی بنا دیتی ہے کہ اور سمیٹ لوں خزانہ ۔ میری حرص دوجگہ بڑھ جاتی ہے، ایک اللہ رب العزت کےگھر جاکر یعنی حرم شریف میں اوردوسری  رمضان المبارک کی گھڑیوں میں ،ان دونوں  مواقع پر یہ سوچ رکھیں  کہ پھر یہ موقع ملے یانہ ملےابھی جو سمیٹنا ہے سمیٹ لوں۔

اس ماہ مقدس میں  اپنی ذات پر بڑا احسان ہوگا کہ کسی بھی  نیکی سےپیچھےنہ ہٹیں چاہے وہ نیکی چھوٹی  ہی کیوں نہ ہو۔ کسی کی عیادت کرنا، کسی کو سلام کرنا،کسی کو کوئی نیک مشورہ  دینا یا کوئی نیکی اور بھلائی کی بات پہچانا وغیرہ صدقات خیرات ہدایات جتنا دےسکتے ہیں، یعنی مالی مدد دینے سے پیچھے نہ ہٹیں ۔ یہ مہینہ  دراصل  امت مسلمہ کی تربیت کا مہینہ ہے۔رمضان المبارک میں اپنے ذاتی کاموں میں اعتدال رکھنےسےہماری یہ عادت مستقل بن سکتی ہے۔ آپ نوٹ کریں کہ پابندی سےاس ماہ میں عبادت کرنے والے کی آنکھ رمضان المبارک کےبعد بھی تہجد کےوقت  کھل جاتی ہے ،

توآئیں اخلاص کےساتھ  اس مبارک مہینے کا استقبال  کریں جس سے ہمارے  نفس کی بھی تربیت ہوسکے ۔ انشاءاللہ

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 2-3 سے کامیابی

... مزید پڑھیے

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے امریکا کو 5-1 سے ہرا دیا

ایپوہ(اسپورٹس ڈیسک )ملائیشیا کے شہرمیں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنی

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: بنگلا دیش اے نے پہلے ہی معرکے میں میدان مار لیا

Asia Cup 2023: Bangladesh thump Afghanistan to keep hopes alive...

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اےنےہانگ کانگ کوآٹھ وکٹوں سےشکست دےدی

دوحہ میں جاری اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز دو ہزار چھبیس کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے

ہم ، محبت اور روزگار (زنیرہ اقبال)

  زنیرہ اقبال

سب غم ایک طرف فکر معاش کا غم ایک طرف،یہ وہ دکھ ہے جو نوجوان کی اصل عمر سے پہلے سنجیدگی لا رکھتی ہے ۔۔ ذمہ داریاں ان کے کندھے بھاری

... مزید پڑھیے