
افروز عنایت
نزہت ،(،مرہم کے گھر کے لاونچ کو چاروں طرف دیکھتے ہوئے ) آپ کی طبعیت صحیح ہے؟؟
مرہم۔۔۔ الحمد اللہ
نزہت!-- آج آپ کی بہو نظرنہیں آرہی ہے ؟
مریم !،،وہ آج اپنی ماں کی طرف گئی ہے۔
نزہت :اپ بھابھی ۔۔۔۔ آپ کا گھر کبھی اس طرح، میرا مطلب ہے جب سے آپ کی بہوآئی ہے۔۔۔۔ (اسے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اپنی دیورانی کو کس طرح بتائے )پ
ھر وہ آہستہ سے بولی۔ اصل میں آپ کی نفاست اورسلیقہ مندی کی تو سارا خاندان مثالیں دیتا ہےکہ ملازمت کرنے کے باوجود آپ کا گھر آپ کی نفیس شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے اپنے بچوں کی بھی تربیت اسی طرح کی ۔ آپ اپنی بہو کو بھی تھوڑا سمجھائیں وہ اب ۔۔۔۔
مریم (مریم اپنی دیورانی کی بات کا مطلب سمجھ گئی۔ اس لیےاس کی بات کو کاٹ کربولی)نزہت میری بہن اس کی شادی کو ابھی صرف چندماہ ہی ہوئے ہیں۔۔۔ اسے اس گھر کے اصول اپنانےمیں تھوڑا وقت چاہیے( کچھ سوچتے ہوئے )پھر ہمیں رشتوں کو سنبھالنے کے لیے کہیں نہ کہیں سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، خصوصاً گھر کے بزرگوں کو ہرانسان میں کوئی نہ کوئی کمی ہوتی ہے۔ وہ لڑکی اچھی ہے آہستہ آہستہ اس گھر کے اصولوں کو سمجھ جائے گی۔
نورین ! ،(،اپنی کزن بشرا سے ) یہ بھائی جان کی آواز ہے؟؟
بشرا۔۔۔ جی ،آپ بیٹھو میں زرا آتی ہوں ، شاید راحیل کو کچھ چاہیے۔
جیسے ہی بشرا اپنے کمرے میں گئی راحیل کی آواز اوراونچی ہوگئی جو چیز رکھو عائب گھرہے،کباڑ خانہ ،یہاں میں نےگھڑی رکھی تھی، کہاں عائب ہوگئی۔ تم نے اٹھائی ہوگی کہیں پھینک دی ہوگی(شوہر کے چیخنے پر بشرا کی دھیمی سی آواز آئی،یہ جناب آپ کی گھڑی یہیں پرتو رکھی ہے )
بشرا۔۔ کمرے سے باہر آئی تو بالکل نارمل نظر آئی ،جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ اسے اپنی کزن پر بڑی حیرانی ہوئی )
بشرا۔۔۔ سوری یار ،اصل میں راحیل کو ضروری کام سےجانا تھا۔
نورین ۔۔۔ گئے راحیل بھائی؟
بشرا ۔۔۔ ہاں اور سناو تم کیسی ہو بچےسب ٹھیک ہیں؟
نورین ۔۔۔ الحمد للہ، ایک بات کہوں برا تو نہیں مانوگی۔
بشرا !_ ہاں ہاں بولو،
نورین !_ مجھے تمہارے پڑوس میں آئے ہوئےتقریباً ایک سال ہونے والا ہے(کچھ دیر رک کر)راحیل بھائی بڑے غصہ والے لگتے ہیں ۔ آپ پرہروقت اس طرح چلانا غصہ کرنالیکن ان کے اس رویے کے باوجود آپ بڑے ٹھنڈے دماغ سے برداشت کرتی ہیں حالانکہ آپ ان سے ہر لحاظ سے میرا مطلب ہےکہ کیا کمی ہےآپ میں ،آپ اتنا برداشت کرتی ہیں؟؟
بشرا !(مسکراتے ہوئے )میری بہن رشتوں کوسنبھالنے کے لئے بعض اوقات کچھ برداشت بھی کرنا پڑتا ہے،راحیل اپنے بچوں کے لئے ایک بہترین باپ ہیں ۔ ان میں کچھ خوبیاں بھی ہیں جن کی وجہ میں ان کے غصہ اور لڑائی جھگڑے کو برداشت کرتی ہوں۔
جی ہاں رشتوں کو سنبھالنے کے لئے بعض اوقات کہیں نہ کہیں سمجھوتہ کرنا لازمی ہے۔ ایک چھت تلےرہنے والے ضروری نہیں کہ ایک ہی مزاج اور طبیعت کے مالک ہوں ۔ اپنے اندر اتنی گنجائش رکھنی چاہیے کہ مجھے کہیں نہ کہیں سمجھوتہ کرنا ہوگا اور سامنے والے کردار میں کچھ اچھائیاں موجود ہیں تو ان اچھائیوں کی وجہ سے ان کی ایک ادھ عادت برداشت کرنے گنجائش نکالنا بہت ضروری ہے ۔ یہ سوچ بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ مجھ میں بھی کچھ کوتاہیاں ہوسکتی ہیں جو سامنے والا برداشت کررہا ہوگا، یہی سوچ آپ کوسامنے والے کو برداشت کرنے کی ہمت دے گی ۔




































