
افروز عنایت
دو ہجری سترہ رمضان المبارک جمعہ کا معتبر دن تاریخ اسلامی کا ایک بہت اہم دن ہےجب حق و باطل کے درمیان پہلا معرکہ غزوہ بدرپیش آیا اس غزوہ کی بڑی اہمیت ہے ۔
دو ہجری سترہ رمضان المبارک میں اس غزوہ میں مسلمانوں کی قلیل تعداد یعنی تین سو تیرہ تھی جوبے سروسانی اورروزے کی حالت میں تھے ۔ مسلمانوں کے پاس صرف دو گھوڑے ستراونٹ اورچھ زرہیں تھیں جبکہ کفار قریش کی تعداد ایک ہزار تھی جو ہتھیاروں سے لیس تھے۔ ان کے پاس ایک سوگھوڑے سات سو اونٹ اور کثیر تعداد میں سامان حرب تھا ۔ اس وقت مسلمان صرف جذبہ ایمانی سے لبریز اور اللہ پر بھروسہ سےسر شارتھے، اس معرکہ میں اللہ رب العزت نے اپنے ان بندوں کی غیبی مدد یعنی فرشتوں کےذریعے مرد فرمائی، سبحان اللہ سبحان اللہ
اس غزوہ میں مسلمانوں کوشاندار فتح حاصل ہوئی چودہ صحابہ کرام شہید ہوئے جن میں چھ مہاجر اور اٹھ انصار تھے۔
مہاجر شہداء
عبیدہ بن حارث بن المطلب
عمیر بن ابی وقاص 3 زوالشمالین بن عبد عمرو الخراعی
عاقل بن البکیر اللئی
مھجع مولی عمر بن الخطاب
الحارث بنصفوان الفھدی
اس غزوہ میں شہید ہونے والے انصار صحابہ کرام یہ ہیں
سعد بن خثمہ
یزید بن حارث
عمیر بن حمام
رافع بن المعلی
حارثہ بن سراقہ
عوف بن حارث
معوز بن حارث
مبشر بن عبدل منظر
جب کہ کفارکےبڑے بڑے نامی گرامی سرداروں کا خاتمہ ہوا جس نےغصے اور دشمنی کی آگ کومزید بھڑکا دیا اورغزوہ کی ایک خاص بات یہ بھی تھی مدمقابل کہیں باپ بیٹا تو کہیں چچا بھتیجا تھے۔
اللہ رب العزت نے جس طرح اس غزوہ میں اسلام کاسربلند کیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی اوران شہداء بدر کی بھی بڑی اہمیت اور فضیلت ہے۔
اس غزوہ میں قلیل تعداد اوربے سروسانی کے باوجود شاندار فتح حاصل ہونا آج کےمسلمان حکمرانوں کے لئے ایک سبق ہےکہ اگر مسلمان یکجا ہوجائیں تو قوت ایمانی سے اسلام دشمنوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ آج ہم میں ان ہی دونوں اہم باتوں کی کمی ہے،جس کی وجہ سے یہود ونصاریٰ اپنی چالیں چل رہےہیں۔ رب العالمین ہماری صفوں میں بھی قوت ایمانی اور یکجہتی اورجذبہ جہاد پیدا کرےکہ ہم ان دشمنان اسلام پرابابیلوں کی طرح جھپٹ پڑیں اورانہیں نیست و نابود کریں جس کا وعدہ اللہ رب العزت نے فرمایا ہے اور وہ وقت دورنہیں ہے۔ ان شاءاللہ فتح حق کی ہوگی جیسے معرکہ بدر میں ہوئی ___ ان شاءاللہ




































